گرمیوں میں اپنی جلد کی حفاظت کے لیے کیسے کپڑے پہننے چاہیں؟

0

لباس شخصیت کا آئینہ ہوتا ہے یہ وہ عام سی بات ہے جو ہمیشہ خاص لگتی ہے۔ انسان گفتگو سے بھی پہلے اپنے اچھے لباس سے جانا اور پہچانا جاتا ہے۔لباس جتنا خوبصورت ہوگاشخصیت میں اتنا ہی نکھار پیدا ہوگا۔ بعض اوقات بہت معمولی شکل و صورت اور جسامت والے افراد صرف اپنے لباس کے انتخاب کی وجہ سے محفل کی جان بن جاتے ہیں۔

لباس کا انتخاب بھی موسم کی مناسبت سے کیا جاتا ہے، جس طرح موسم سرما میں گرم کپڑے ، کوٹ، سوئیٹر اور شال پہنی جاتی ہے ، جس سے شخصیت اور پروقار لگتی ہے، ان گرم کپڑوں سے نہ صرف آرائش اچھی ہوتی ہے بلکہ جسم سردی کے نقصانات سے بھی محفوظ ہوجاتا ہے۔

اسی طرح موسم گرما میں بھی لباس کا انتخاب بہت سوچ سمجھ کر کیا جاتا ہے، تیز گرمی اس پر پسینے کا بہنا، لباس کو نہ صرف خراب کرتا ہے بلکہ جلد کی بیماریوں کا بھی سبب بنتا ہے۔ اس لیے وہ خواتین یا مردجن کا زیادہ وقت گھر سے باہر یا سورج کی تیز روشنی میں گزرتا ہے وہ موسم گرما میں لباس کے انتخاب کے معاملے میں بہت محتاط ہوتے ہیں۔

موسم گرما میں جلد کی حفاظت کے لیے لباس کا انتخاب

کاٹن اور کھدر کا لباس موسم گرما میں نہ صرف جسم اور جلد کو سکون پہنچاتا ہے بلکہ گرمی کے اثرات سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔ لباس زیادہ تنگ اور فٹ استعمال نہ کریں، اس سے جسم کو ہوا نہیں لگتی اور جلد کی بیماریاں جنم لینا شرو ع ہوجاتی ہیں۔ کوشش کریں لباس ڈھیلا اور کھلا ہوا پہنچیں اس سے جسم کو ہوا لگتی ہے اور پسینہ ہوا سے خشک ہوجاتا ہے جس سے بو نہیں آتی۔
کوشش کریں کہ ایسا لباس زیب تک کریں جو جسم کے پیسنے کو جذب کرنے کی صلاحیت رکھتا ہو۔
ریشمی یا کسی اور قسم کے مہنگے لباس استعمال کرنے سے گریز کریں، ا سے جلد پر الرجی کا خطرہ ہوتا ہے اور جلد پر گرمی دانے یا پھر کوئی اور بیماری پیدا ہوجاتی ہے۔
طبی ماہرین کے مطابق سیاہ رنگ کا لباس جلد کو متاثر کرتا ہے، کوشش کریں کہ سیاہ لباس کا انتخاب کم سے کم کریں تاکہ جلد پر اس کے اثرات مرتب نہ ہوں۔
موسم گرما میں زیادہ تر ہلکے رنگ کے لباس پہنے جاتے ہیں جو آنکھوں کو ٹھنڈک پہنچاتے ہیں، اگر آپ بھی دوسروں کی آنکھوں کو ٹھنڈک پہنچانا چاہتےہیں تو بہتر یہی ہوگا کہ ہلکے رنگوں کا انتخاب کریں۔
بازاروں میں موسم سرگرما کے آتے ہی لان اور کاٹن کے لباس منظر عام پر آجاتے ہیں، تو بہتر ہے کہ لان کے لباس پہنیں تاکہ گرمی سے بھی بچیں اور جلد کی بیماریوں سے بھی محفوظ رہیں۔

موسم گرما کےلباس میں احتیاط

وہ افراد جو صفائی کا زیادہ خیال نہیں رکھتےان پر بیماریاں جلدی اثر انداز ہوتی ہیں، اسی لیے موسم گرما میں ہلکے اور ڈھیلےلباس کے ساتھ ساتھ اس کی صفائی کا بھی خیال بہت ضروری ہے۔ زیادہ دن تک ایک ہی لباس زیب تک کرنے سے گریز کریں۔زیادہ بھاری اور کام والے لباس نہ پہنیں اس سے طبیعت بھی بوجھل ہوتی ہے اور جلد پر الرجی بھی ہوسکتی ہے۔کوشش کریں گیلے کپڑے جسم پر نہ پہنیں جسم کو پہلے خشک کریں پھر لباس زیب تک کریں۔