صحت اور جلد کے لیے بلیک کافی کے نقصان اور فوائد

0

کافی وہ مشروب ہے جو دنیا بھر میں کثرت سے استعمال کیا جاتا ہے۔ لوگ مختلف طریقوں سے کافی کا استعمال کرتے ہیں اور موسم اور ماحول کو کافی سے مزید خوشگوار بناتے ہیں۔ کافی سرد موسم کے لطف کو ہی دوبالا نہیں کرتی بلکہ مزاج اور طبیعت پر بھی اثر انداز ہوتی ہے۔ جو افراد بلیک کافی شوق سے پیتے ہیں ان میں عموماً اذیت رسانی کا رجحان پایا جاتا ہے۔

کافی مختلف ذائقوں میں دنیا بھر میں دسیتاب ہوتی ہے، پاکستان میں بھی کافی کا استعمال اب بہت زیادہ کیا جانے لگا ہے۔ کچھ کافی کے ذائقے تلخ ہوتے ہیں پھر بھی وہ مقبولیت کا درجہ رکھتی ہیں۔ انھی کافی میں بلیک کافی بھی ہے، جس کے استعمال میں صرف پانی اور کافی کے سیاہ دانے شامل ہوتے ہیں، کڑوی ہونے کے ساتھ ساتھ بلیک کافی کے بہت سے فائدے اور نقصانات بھی ہیں۔

صحت اور جلد کے لیے بلیک کافی کے فوائد :
(sehat aur jild ky liye black coffee ky fawaied)

٭ اس کے استعمال سے جگر کے امراض کا خطرہ کم ہوجاتا ہے، جگر کے امراض کے خاتمے کے لیے بلیک کافی مفید ہے۔
٭ بلیک کافی کا استعمال دماغ کو متحرک رکھتا ہے، اور دماغ سےجسم تک پیغام رسانی کے مرحلے میں بہت اہم ہے۔
٭ کافی کا استعمال خشک موسم میں جلد کو جگمگانے کے لیے بہت فائدہ مند ہوتا ہے، کیونکہ کافی میں موجود کیفین سورج کی روشنی سے جلد کو ہونے والے نقصانات سے بچاتی ہے ساتھ ہی اس میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس جلد کی جگمگاہٹ میں اضافہ کرتی ہے۔
٭ کافی اسکرب کی صورت میں جلد پر لگانے سے اس میں نکھار پیدا ہوتا ہے۔
٭ جلد کے لال دانوں کو ختم کرنے کے لیے کافی کا اسکرب بہت مفید ہے۔
٭ جدید تحقیق کے مطابق بلیک کافی کے استعمال سے جگر اور آنتوں کے کینسر کا خطرہ کم ہوجاتا ہے ۔
٭ بلیک کافی دماغ کے خلیات کو موثر بناتی ہے، اس کے استعمال سے ڈپریشن اور ذہنی تنائو سے بچا جاسکتا ہے۔
٭ بلیک کافی پینے والے افرادکی ذہنی کارکردگی زیادہ ہوتی ہے اور وہ فریش نظر آتے ہیں۔
٭ بلیک کوفی دل کی بیماریوں میں مفید ہے۔اس کا استعمال فالج کے خطرے کو بھی کم کرتا ہے۔
٭ طبی ماہرین کی جدید تحقیق کے مطابق شوگر کے مریضوں کےلیے بلیک کافی کا استعمال حیرت انگیز نتائج دیتا ہے۔
٭ وزن کو کم کرنے کے لیے اور خاص طور پر کھانے سے پہلے بلیک کافی کا استعمال وزن کو متوازن رکھتا ہے۔
٭ بلیک کافی تھکاوٹ کو دور کرتی ہے یہی وجہ ہے کہ لوگ آفس اور کام کے دوران بلیک کافی شوق سے پیتے ہیں۔
٭ کافی میں موجود کیفین خون کی نالیوں کی سوجن کو کم کرتی ہے، جس سے سر درد میں کمی واقع ہوتی ہے ۔

صحت اور جلد کے لیے بلیک کافی کے نقصانات :
(sehat aur jild ky liye black coffee ky nuqsanat)

٭ بین الاقوامی طبی ماہرین کی ٹیم نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ بلیک کافی استعمال کرنے والے نفسیاتی مسائل کا شکار ہوسکتے ہیں۔
٭ بلیک کافی کا استعمال معدے اور اس کی آنتوں کے لیے خطرناک ثابت ہوتا ہے۔
٭ بلیک کافی کا زیادہ استعمال گردوں کے امراض میں مبتلا کر سکتا ہے۔
٭ حال ہی میں ماہرین نے انکشاف کیا ہے سیاہ اور اسٹرونگ کافی پینے والے ذہنی خلل کا شکار افراد ہو سکتے ہیں۔
٭ کافی کا اسکرب جلد کے لیے فائدہ مند ہے، لیکن اگر چہرے پر ایکنی موجود ہے تو اس صورت میں اس کو لگانے سے گریز کریں، اس سے جلد کے خراب ہونے کا امکان ہوتا ہے۔
٭ کافی اسکرب بیرونی طور پر جلد کو فائدہ پہنچاتا ہے ، جلد کی اندرونی خرابی کےلیے کافی کاا سکرب کسی بھی صورت استعمال نہ کریں۔