سردیوں میں پانی کا درست استعمال

0

پانی کا استعمال ہر دور، ہر موسم اور ہر وقت ضروری ہے، انسانی جلد کی صفائی اور صحت کی تندرستی کے لیے ازل سے پانی کا استعمال کیا جاتا آرہا ہے، کیوں کہ صفائی کا اس سے اچھا اور موثر ذریعہ کوئی نہیں ہے۔ پانی تو قدرت کا وہ انعام ہے جس کا کوئی نعم البدل نہیں ہوسکتا۔ پانی میں قدرت نے تاثیر رکھی ہے کہ انسانی عقل دنگ رہ جائے۔ بے رنگ، بے بو اور بے ذائقہ ہونے کے باوجود بھی پانی خاص اہمیت کا حامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں ۔ شادی سے ایک ہفتے پہلے خوب پانی پئیں

کیمیائی طور پر یہ ایک ایٹم آکسیجن اور دو ایٹم ہائیڈروجن سے مل کر بننے والا پانی انسان کو اندر اور باہر دونوں طرف سے صاف ستھرا اور چمک دار بناتا ہے۔ گرمیوں کے موسم میں جب سورج سر پر آجاتاہے، جسم پسینے میں شرابور ہوتا ہے، مزاج میں چڑچڑاہٹ پیدا ہوجاتی ہے، کوئی کام کرنے کو دل نہیں چاہتا ایسے میں ٹھنڈے پانی سے نہانا گرمی کے ہر مسئلے کا بہترین حل ثابت ہوتا ہے۔

 جانیے : صحت مند جلد کا راز پانی میں ہے

انسانی جلد کے لیے پانی کی اہمیت :
(jild ky liye pani ki ehmiyat)

پانی جلد کے مسام کو اندرونی طور پر نمی دیتا ہے۔
پانی پینے سے جلد تروتازہ اور شادات رہتی ہے۔
پانی کا زیادہ استعمال جلد کو اندر سے مضبوطی دے کر جلد کو بیرونی مسائل سے بچاتا ہے۔
دن میں آٹھ سے بارہ گلاس پانی پینا انسانی صحت اور جلد کے لیے بہت مفید ہے۔
زیادہ پانی پینے سے جلد کی بہت سے بیماریاں قریب آتے ہوئے بھی خوف محسوس کرتی ہیں۔
پانی جلد کو وقت سے پہلے بوڑھا ہونے سے بچاتا ہے اور جلد میں تنائو پیدا کرتا ہے۔

موسم سرما میں پانی کا استعمال : (sardiyon main pani ka istamal)

سرد موسم میں اکثر لوگ پانی سے دور بھاگتے ہیں جو اُن کی صحت اور جلد کے لیے اچھا نہیں۔
سرد موسم میں نیم گرم پانی سے نہانا اور چہرہ اور ہاتھ پائوں دھونا بھی بہترین ہے۔
موسم سرما میں پانی پینا کم ہوجاتا ہے جس سے صحت اور جلد متاثر ہوتی ہے ۔
سرد موسم میں کوشش کر کے کم سے کم دن میں چھے گلاس پانی ضرور پئیں۔
سرد موسم میں نہانے دھونے سے گریز کرنے کی بجائے پانی کا درست استعمال کریں ۔
اگر بورنگ کا یا کھارا پانی استعمال کیا جار ہا ہے چہرے اور بالوں کی صفائی کے لیے میٹھے پانی کا استعمال ضرور کریں۔
سرد موسم میں نیم گرم پانی جلد کو توانا رکھتا ہے اور بہت زیادہ گرم پانی کا استعمال نقصان کا باعث بھی ہوسکتا ہے۔
ایسی خواتین جن کی جلد حساس ہے ان کو چاہیے کہ وہ بہت زیادہ پانی میں وقت نہ گزاریں اس سے جلدکو نقصان کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔

 یہاں کلک کریں : ٹھنڈے پانی سے نہانا جلد کے لیے فائدہ مند

سردی میں پانی کم استعمال کرنے کے نقصان : 

جسم میں ڈی ہائیڈریشن یعنی پانی کی کمی ہونے لگتی ہے۔
سرد موسم میں پانی کا کم استعمال جلد کو روکھا اور بے جان کردیتا ہے۔
جلد پر خشکی بڑھ جانے کی وجہ سے بہت سی بیماریاں حملہ آور ہوسکتی ہیں۔
سرد موسم میں پانی کا کم استعمال گردے کی تکلیف کا سبب بھی بن سکتا ہے۔