گلاب کا تیل اینٹی ایجنگ کا بہترین نسخہ

0

گلاب کا نام سن ہی ذہن تروتازہ ہوجاتا ہے اور اسے دیکھ کر طبیعت ہشاش بشاش ہوجاتی ہے۔ پھولوں کا بادشاہ کہلانے والا گلاب محبت سے لے کر ہر خوشی کے موقعے کو حسین بنانے میں کمال رکھتا ہے۔ گلاب وہ پھول ہے جو شاید ہی کسی کو ناپسند ہو، اس کی خوشبو فضا کو مہکانے اور اس کی رنگت چمن کو حسین بنانے کا بہترین ذریعہ ہے، جہاں گلاب کھلتے ہیں وہاں کا ہر منظر دیدنی ہوتا ہے۔

گلاب بے شمار رنگوں میں پیدا ہوتا ہے لیکن سرخ گلاب جیسی دلکشی، تازگی اور خوبصورتی کسی اور گلاب میں نہیں ہے۔ گلاب کے پھول، اس کے بیج ، اس کا عرق اور اس کا تیل سب اپنی جگہ اہمیت اور افادیت سے بھرپور ہیں۔ کھانوں میں ذائقے اور خوشبو کو بڑھانے سے لے کر صحت کو تندرست اور جلد کو پررونق بنانے تک گلاب کے پھولوں کو مختلف طریقوں سے استعمال کیا جاتا ہے۔

دور حاضر میں ہی نہیں بلکہ زمانہ قدیم سے گلاب اور خاص طور پر عرق گلاب کو حسن نکھارنے کا بہترین فارمولہ مانا اور جانا جاتا ہے ۔ گلاب کو یکسوئی سے دیکھنے سے بھی دل کی دنیا باغ باغ ہوجاتی ہے۔ گلاب کے علاوہ گلاب کے بیچوں کا تیل جلد کو سنوارنے میں اہم کردار ادا کرتاہے، مختلف بیماریوں میں اس کو بطور دوا بھی استعمال کیا جاتا ہے، اس میں جو اجزا پائے جاتے ہیں وہ کسی اور تیل میں نہیں جو صحت اور جلد کی دیکھ بھال کے لیے خاص سمجھے جاتے ہیں۔

گلاب کے بیچوں کا تیل جلد کو مضبوط اور چمک دار بنانے کے علاوہ اینٹی ایجنگ (anti-aging) بھی ہے، جو گلاب کے بیچوں اور پنکھڑی سے بنایا جاتا ہے۔ روز آئل یعنی گلاب کا تیل بازاروں میں عام دسیتاب ہوتا ہے ، یہ قیمت میں مناسب ہے یہی وجہ ہے کہ عام انسان اس کو باآسانی استعمال کرسکتا ہے اور اپنی جلد کو حسین بنا سکتا ہے۔

گلاب کا تیل اینٹی ایجنگ کا بہترین نسخہ :
(rosehip oil as an anti-aging remedy)

گلاب کا تیل جراثیم کش اور اینٹی آکسیڈنٹ ہوتا ہے ، جو ہر قسم کی جلد کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے ۔ اس کے منفی اثرات نہیں ہوتے البتہ اگر جلد پہلے سے کسی بیماری کا شکار ہے تو اس میں احتیاط کی ضرورت ہے۔

جدید تحقیق کے مطابق اگر گلاب کا تیل چہرے پر استعمال کرنے سے جلد کی نمی برقرار رہتی ہے، اور یہ بہترین اینٹی ایجنگ ثابت ہوتا ہے۔

گلاب کے تیل کا استعمال چہرے کو نرم اور ملائم بناتا ہے ، اس سے چہرے کے نقوش ہموار رہتے ہیں اور رنگت اسی کی طرح کھلی رہتی ہے۔

گلاب کے تیل کے استعمال سے جلد میں تنائو (skin tightening) پیدا ہوتا ہے، جس سے چہرے پر وقت سے پہلے پڑنے والی جھریاں دور دور تک ظاہر نہیں ہوتیں۔

گلاب کے تیل کا استعمال جلد کے مردہ خلیوں کوفعال کرتا ہے اور چہرے کو رونق بخشتا ہے۔

گلاب کے تیل کے استعمال سے جلد کی لچک قائم رہتی ہے جلد نہ زیادہ سخت ہوتی ہے اور نہ زیادہ ڈھلکتی ہے، ایک متوازن حالت میں رہتی ہے۔

اگر چہرے پر میلازما کے اثرات ظاہر ہونا شروع ہوں تو ایسے میں روز آئل مرض کو مزید بڑھنے سے روکنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔