اینٹی ایجنگ جلد کی دیکھ بھال کے لیے عرق گلاب کا استعمال

0

جس طرح آندھی اور طوفان کو کوئی نہیں روک سکتا اسی طرح بڑھتی ہوئی عمر کو کوئی نہیں روک سکتا، عمر بڑھتی ہے اور پھر اس کے اثرات جلد پر ظاہر ہوتے ہیں، جلد ہی بوڑھاپے کی پہلی اطلاع دیتی ہے۔ بڑھتی ہوئی عمر کو روکا تو نہیں جاسکتا البتہ کچھ غذائیں روزمرہ کے معمولات میں شامل کر تے ہوئے وقت سے پہلے بوڑھا ہونے سے کسی حد تک بچا ضرور جاسکتا ہے۔

اینٹی ایجنگ خواتین کے لیے ایک بہت ہی بڑا مسئلہ ہے، کچھ خواتین عمر کے اس حصے میں قدم بھی نہیں رکھتیں لیکن ان کی جلد ڈھلنے لگتی ہے، اور وہ ایک اور پریشانی کا شکار ہوجاتی ہیں۔ جب یہ بات اچھی طرح ثابت ہو چکی ہے کہ جلد ہی بوڑھاپے کی پہلی چغلی کھاتی ہے تو پھر کیوں نہ ایسی خوراک اور ایسے علاج پر توجہ دی جائے جس سے جلد میں تنائو پیدا ہو اور جلد چمک دار محسوس ہو۔

اینٹی ایجنگ کی وجوہات : (anti-aging cause)

٭ وہ خواتین جو اپنی جلد پر کوئی خاص توجہ نہیں دیتیں وہ اینٹی ایجنگ کا جلد شکار ہوجاتی ہیں۔

٭ وہ غذائیں جو جلد میں تنائو پیدا کرتی ہیں اگر ان کوکھانے سے گریز کیا جائے تو اینٹی ایجنگ کا مسئلہ وقت سے پہلے ظاہر ہونے لگتا ہے۔

٭ اینٹی ایجنگ کی سب سے بڑی وجہ فکر اور پریشانی ہے، ذہنی دبائو انسان کو اندر سے کھا جاتا ہے اور اس کے اثرات چہرے کی جلد پر ظاہر ہو کر بہت کچھ واضح کرتے ہیں۔

٭ غیر معیاری کاسمٹیکس استعمال کرنے سے بھی جلد وقت سے پہلے ڈھلکنا شروع ہوجاتی ہے اور اینٹی ایجنگ جیسی صورت حال کا خواتین کو سامنا کرنا پڑتا ہے۔

 عرق گلاب اینٹی ایجنگ جلد کے لیےمفید :
(use rose water as an anti-aging)

٭ عرق گلاب کا استعمال زمانہ قدیم سے کیا جاتا آرہا ہے۔ عرق گلاب میں جلد کی خوبصورتی کو قائم رکھنے کے لیے ایسے حیرت انگیز اجزاپائے جاتے ہیں جو چہرے کو بھی گلاب بنا دیتے ہیں۔

٭ گلاب سے کشید کر کے تیار کیے جانے والا عرق، جسے عرق گلاب کہتے ہیں، جلد کی خوبصورتی اور اینٹی ایجنگ جلد کے لیے جادوئی اثر رکھتا ہے۔میک اپ پروڈکٹ میں استعمال کیا جانے والا گلاب چہرے کو تازگی اور دلکشی عطا کرتا ہے۔

٭ عرق گلاب جلد کے لیے ایک بہترین اینٹی سیپٹک کے طور پر بھی استعمال کیا جاتاہے۔

٭ اینٹی ایجنگ جلد کے لیے عرق گلاب کا استعمال بے حد مفید ہے۔

٭ عرق گلاب کے استعمال سے جلد نرم وملائم اور تروتازہ ہوجاتی ہے ۔

٭ عرق گلاب سے استعمال سے چہرے سے گرد و غبار صاف ہوجاتا ہے اور جلد میلی ہونے سے بچ جاتی ہے۔

٭ دن بھر میں خاص طور پر گرمی کے دنوں میں چہرے پر عرق گلاب کا دو سے تین مرتبہ اسپرے کیا جائے تو جلد اینٹی ایجنگ اور جھریوں سے بہت حد تک محفوظ رہتی ہے۔

٭ تیز دھوپ جلد کی دشمن ہوتی ہے، اگر دھوپ میں نکلنے سے پہلے چہرے پر عرق گلاب کا استعمال بہترین ہے۔

٭ عرق گلاب میں گلاب کے پھولوں کا تیل اور گلیسرین ملا کر اچھی طرح مکس کرلیں اور پھر روزانہ رات کو لگائیں، اینٹی ایجنگ کا مسئلہ حل ہوجائے گا اور چہرہ گلاب کی طرح تروتازہ اور کھلا کھلا دکھائی دے گا۔