ریٹینال آئل جلد کو جوان رکھنے میں مددگار

0

ریٹینال اصل میں وٹامن اے (vitamin a) کا دوسرا نام ہے، وٹامن اے یعنی ریٹینال جلد کی خوبصورتی اور جلد کی عمر میں کمی کو قائم رکھتا ہے۔ یہ مختلف ذرائع سے حاصل کیا جاتا ہے، ہماری روز مرہ خوراک میں ریٹینال کا حصول کوئی مشکل نہیں۔

جلدی امراض کی ادویات ہو ں یا چہرے کو سجانے والی میک اپ پروڈکٹ ، تقریباً سب میں ہی ریٹینال کا استعمال کیا جاتا ہے تاکہ جلد توانا اور تازہ نظر آئے۔

ریٹینال آئل (retinol oil) جلد کو جوان اور حسین رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ وہ خواتین جو اپنی خوراک میں وٹامن اے یعنی ریٹینال کا استعمال کرتی ہیں وہ دیگر خواتین کے مقابلے میں زیادہ پرکشش اور خوبصورت دکھائی دیتی ہیں۔

وٹامن اے کی اقسام : (kinds of vitamin a)

وٹامن اے کی دو اہم اقسام پائی جاتی ہیں ، بیٹا کیروٹین اور ریٹینال۔

بیٹا کیروٹین : (beta carotene)

یہ وٹامن مختلف طریقوں سے حاصل کیا جاتا ہے جس میں خوش ذائقہ پھل خوبانیاں، آم جب کہ سبزپتوں والی سبزیاں اور گاجر میں یہ وٹامن وافر مقدار میں پایا جا تاہے۔

ریٹینال : (retinol)

یہ جانوروں اور مچھلیوں کے گوشت، کلیجی اور ڈیری مصنوعات جن میں مکھن، پنیر، دودھ اور دہی شامل ہے سے حاصل کیے جاتے ہیں۔

ریٹینال آئل جلد کے لیے مفید : (retinol oil beneficial for skin)

٭ ریٹینال آئل سے جلد کی خشکی دور ہوتی ہے اور جلد میں نمی قائم ہوتی ہے۔

٭ جلد صحت مند ، شاداب اور داغ دھبوں سے پاک رہتی ہے۔

٭ جلد پر تھکاوٹ کے آثار دکھائی نہیں دیتے ۔

٭ ریٹینال آئل جلد کو بڑھتی عمر کے اثرات سے بچاتا ہے۔

٭ موسم کی تبدیلی سے جلد پر مرتب ہونے والے اثرات سے بچاتا ہے۔

٭ جلد سے کیل مہاسے دور کرتا ہے اور جلد کو چمکدار بناتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔ ٹی ٹری آئل ایکنی سے بچاؤ میں مفید

٭ آنکھوں کے گرد جھریوں اور ڈارک سرکل کے خاتمے کا بہترین علاج ہے۔

٭ ریٹینال آئل جلد کو اجلا بناتا ہےاور جلد سے زخموں کے نشان دور کرتا ہے۔

٭ جلد پر ری ایکشن ہوجانے کی صورت میں اگر ریٹینال آئل لگایا جائے تو کسی حد تک آرام ملتا ہے۔

٭ جلد پر نمودار ہونے والے باریک باریک سرخ دانوں کو ختم کرتا ہے۔

٭ ریٹینال آئل بچے کی پیدائش کے بعد چہرے پر ظاہر ہونے والی جھائیوں کا ایک بہترین علاج ہے۔