بڑھتی عمر والوں کے لیے رات کا معمول کیا ہونا چاہیے

0

بڑھتی عمر کا خوف ان خواتین کے لیے زیادہ پریشانی کا سبب ہوتا ہے جو اپنی جلد کے حوالے سےحساس ہوتی ہیں۔ یہ حقیقت ہے کہ جیسے جیسے انسان کی عمر بڑھتی ہے چہرہ سب سے پہلے اس کی اطلاع دیتا ہے۔ چہرے کی جھریاں، ڈھلتی ہوئی جلد اور جلد کا روکھا پن اس بات اشارہ دیتا ہے کہ اب جلد کو مزید توجہ کی ضرورت ہے ، اور مردوں کے مقابلے میں خواتین تو اس صورت حال سے بہت زیادہ خوف زدہ ہوجاتی ہیں۔

آج کل دیکھا گیا ہے کہ بڑھتی عمر کی خواتین کے علاوہ نوجوان لڑکے لڑکیوں میں بھی جلد کے ڈھلکنے کے مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔ ان کی جلد ڈھیلی اور ڈھلکتی جا رہی ہے جس سے ان کے حسن کو گہن لگ رہا ہے۔ان کی شخصیت منفی اثرات کا شکار ہو رہی ہے۔جلد کے ڈھلکنے کے ساتھ ساتھ چہرے پر جھریاں بھی نمایاں ہورہی ہیں۔

ایسی خواتین جو بڑھتی عمر کے ساتھ اپنی جلد کے ڈھلکنے سے پریشان ہیں وہ اگر ادویات، کریم اور لوشن کے استعما ل کے ساتھ ساتھ کچھ توجہ اپنی معمولات پر دیں تو اس پریشانی سے بہت جلد نجات حاصل کرسکتی ہیں۔نیند کی حالت میں جلد کو آرام مسیر آتا ہے ، یہی وجہ ہے کہ جلد کے ماہرین زیادہ سونے کا مشورہ دیتے ہیں، اگر رات کو سونے سے پہلے نیچے دی گئی باتوں پر عمل کرلیا جائے تو بڑھتی عمر کے اثرات جلد پر ظاہر ہونے سے بچ سکتے ہیں اور جلد میں تنائو پیدا ہوسکتا ہے۔

جلد کے تنائو کے لیے رات کے معمولات : (routine for anti-aging)

٭ جلد کو رات کو سونے سے پہلے اچھی طرح صاف کریں ۔

٭ رات کو جلدی سونے کی عادت ڈالیں کیوں کہ جلد کے تنائو کے لیے نیند کا پورا ہونا بہت ضروری ہے۔

٭ معیاری لوشن اور کریم کا استعمال کریں۔
٭ سردیوں کے موسم میں جلد پر کولڈ کریم لگا کر سوئیں۔

٭ کھانا سونے سے تقریباً ایک گھنٹہ پہلے کھائیں، تاکہ نظام ہاضمہ درست رہے اور جلد بھی توانا ہو۔

٭ اگر کسی پارٹی سے واپسی ہوئی ہے تو میک اپ یاد سے صاف کریں۔

٭ کھانے میں اگر کھیرے کا استعمال کیا جائے تو بہت فائدہ مند ہے اس سے جلد میں تنائو پیدا ہوتا ہے۔

٭ میک اپ صاف کرتے ہوئے اگر نیم گرم پانی استعمال کیا جائے تو جلد کے لیے بہتر ہے۔

٭ سونے سے قبل اگر نیم گرم دودھ پیا جائے تو نیند بھی اچھی آتی ہے اور جلد بھی چمک دار ہوجاتی ہے۔

٭ خشک موسم میں اگر رات کو سونے سے قبل زیتوں کے تیل سے مساج کریں۔

٭ زیتون کے تیل کا 73 فیصد حصہ مونو سچورٹیڈ فیٹ پر مبنی ہوتا ہے جو جلد کی لچک اور مضبوطی کو بڑھاتا ہے۔

٭ سبز چائے کا استعمال جلد کی لچک میں نمایاں بہتری لاتا ہے۔

٭ شہد کا ماسک بڑھتی ہوئی عمر میں ڈھلتی ہوئی جلد کا بہترین اور موثر علاج ہے، رات کو سونے سے قبل اگر شہد کا ماسک لگایا جائے تو جلد فٹ اور چمکد ار دکھائی دے گی۔

٭ رات کو سونے سے قبل کچلے ہوئے کیلے میں ایک چوتھائی کپ کم چکنائی والی کریم اور ایک وٹامن ای کیپسول شامل کرکے پیسٹ بنالیں جسے چہرے پر ماسک کی صورت میں استعمال کریں ، لٹکی ہوئی جلد میں تنائو پیدا ہوگا اور جلدشاداب ہوجائے گی۔