شادی کی سالگرہ سے پہلے مینی کیور اور پیڈی کیور کروائیں

0

زندگی کے حسین لمحوں کو یاد گار بنانا بھی ایک آرٹ ہے۔ انسان کی زندگی میں بے شمار حسین لمحے آتے ہیں اور گزر جاتے ہیں ، کبھی کبھی انسان ان حسین لمحوں مزید خوبصورت بنانے کے لیےبہت کچھ خاص کرتا ہے۔ جس طرح شادی بیاہ کے موقعے پر لوگ خوشی کا اظہاراور سنگھار کرنے میں عقلمندی سے کام لیتے ہیں، پیسہ بھی خرچ کرنے سے دریغ نہیں کرتے اسی طرح شادی کے بعد کے بھی کچھ یادگار دن ایسے ہوتے ہیں جن کو شانداز بنانے کے لیے بھی بڑی محنت کی جاتی ہے۔

انسان کی زندگی میں سب خوشیوں میں کچھ خوشیاں جو اس کی ذاتی زندگی سے تعلق رکھتی ہیں بہت اہم اور معتبر ہوتی ہیں۔جن میں سالگرہ، منگنی، تعلیمی کامیابی، شادی بیاہ اور پھر شادی کے بعد شادی کی سالگرہ اور بچوں کی خوشیاں۔ شادی کی پہلی سالگرہ ہو یا کوئی اور، خوشیوں کو سمیٹنے کا اور اس دن کو یاد گار بنانے کے لیے اگر آپ حسین اور خوبصورت نظرآنے کے لیے اپنے لباس، زیورات، میک اپ اور بالوں پر توجہ دے رہیں تو یہ بھی خیال رہے کہ کہیں آپ کے ہاتھ اور پائوں حسین نظر آنے سے رہ نہ جائیں۔

یہ بھی پڑھیں۔ مردہ جلد سے نجات حاصل کرنے کے لیےایکسفولیشن اہم

چہرے کو دلکش بنانے کے ساتھ ساتھ خواتین کو اپنے ہاتھوں اور پیروں پر بھی توجہ دینا چاہیے، ذہین لوگوں کاکہنا ہے کہ اگر کسی کی شخصیت کا اندازہ لگنا ہے تو اس کے پیروں سے اس کو دیکھا جائے۔ ہاتھوں اور پیروں کی صفائی کو میک اپ کی دنیا میں مینی کیور اور پیڈی کیور(manicure and pedicure) کہا جاتاہے۔ مشہور و معروف بیوٹیشن سے لے کر عام بیوٹیشن تک میک اپ کی تیاری سے پہلے مینی کیور اور پیڈی کیور پر توجہ دیتی ہیں تاکہ حسن مکمل طور پر سب کے سامنے آئے۔

مینی کیور

after manicure
manicure

مینی کیور ہاتھوں سے میل کو صاف کرنےاور جلد کو شفاف بنانے کا نام ہے۔
خواتین گھروں کے کام زیادہ کرتی ہیں اس لیے ان کے ہاتھوں کو صفائی کی بھی زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔
اس کے علاوہ موسم کی تبدیلی بھی اثر انداز ہوتی ہے، ناخن بھی اندر سے خراب ہوجاتے ہیں ایسے میں مینی کیور ہاتھوں کی صفائی کے لیے اہم تصور کیا جاتا ہے۔

پیڈی کیور

pedicure time to relax
pedicure time to relax

پیروں کی ایڑیوں کی صفائی ، ناخن پالش کو صاف کر کے ناخنوں کی صفائی کو پیڈی کیور کہتے ہیں۔
کچھ ایڑیاں اس حد تک پھٹ چکی ہوتی ہیں کہ ان میں لکیریں نمایاں ہوجاتی ہیں اور ان میں میل اور گرد جمنا شروع ہوجاتی ہے، جسے پیڈی کیور کے ذریعے صاف کرنا بہت آسان ہے۔
پیڈی کیور میں مختلف اقسام کی کریمز اور نیم گرم پانی استعمال کر کے پیروں کی خوبصورتی میں اضافہ کیا جاتا ہے۔

شادی کی سالگرہ کے موقعے پر مینی کیور اور پیڈی کیور :
(manicure and pedicure before your anniversary)

اگر آپ اپنی شادی کی پہلی سالگرہ میں کسی چیز کی کمی رکھنا نہیں چاہتیں تو اپنے میک اپ کے ساتھ ساتھ مینی کیور اور پیڈی کیور کا اہتمام ضرور کرلیں۔
بیوٹی پارلز میں یہ کام بہت آسانی اورسہولت کے ساتھ ممکن ہوتا ہے لیکن اس کے چارجز ہر انسان کے لیے برداشت کرنا ممکن نہیں ہوتا۔
اگر آپ گھر میں مینی کیور اور پیڈی کیور کرنا چاہتی ہیں تو یہ بھی کوئی مشکل کام نہیں ہے۔
مینی کیور اور پیڈی کیور گھر پر کیجیے اور اپنے ہاتھوں پیروں کو وہ خوبصورتی دیں کہ آپ کی شادی کی سالگرہ کے لمحے آپ کی خوبصورتی سے مزید خوبصورت بن جائیں۔