لیموں کے تیل سے دماغ کو تروتازہ اور توانا رکھیں

0

لیموں قدرتی خزانے سے مالا مال ایسا پھل ہے، جو دیکھنے میں تو چھوٹا ہوتا ہے لیکن اس کی افادیت اور انفرادیت کا مقابلہ شاید ہی کوئی اور پھل کرسکتا ہو۔ ہر موسم میں لیموں کا استعمال مختلف طریقوں سے جلد،صحت اور بالوں کو فائدہ پہنچاتا ہے۔ وٹامن سی سے بھرپور لیموں مختلف بیماریوں اور خاص طور پر دماغ کو تروتازہ رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

لیموں کی خاصیت یہ بھی ہے کہ اس کا چھلکا، گودا اور رس سب کسی نہ کسی درجے میں انسانی صحت کے لیے مفید ہیں۔ لیموں کھٹا اور ترش ہوتا ہے لیکن اپنے اندر حیرت انگیز طاقت رکھتا ہے۔ لیموں کی خاصیت اور افادیت کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کا تیل بھی تیار کیا جاتا ہے۔جو دنیا بھر میں مقبولیت کا درجہ رکھتاہے،جلد کی بیماریوں کے علاوہ اس کی سب سے اہم خوبی یہ ہے کہ لیموں کا تیل دماغ کو تروتازہ رکھتا ہے۔

لیموں کا تیل بنانے کا طریقہ : (lime essential oil)

٭ ویسے تو لیموں کا تیل مارکیٹس میں آسانی سے دستیاب ہے لیکن قیمت زیادہ ہونے کی وجہ سے یہ ہر کسی کے قوت خرید میں نہیں ہوتا۔
٭ لیموں کا تیل گھر میں بھی باآسانی تیار کیا جاسکتا ہے، جس میں کسی بھی تیل یعنی سرسوں یا زیتون کا تیل لے کر اس میں لیموں کو قتلوں کی شکل میں کاٹ کر اس میں نمک ملا کر ہلکی آنچ پر پکنے کے لیے رکھ دیں۔
٭ جب تیل اچھی طرح گرم ہوجائے تو اسے ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں۔ جب تیل ٹھنڈا ہوجائے تو اس کو کسی باریک کپڑے سے چھان لیں۔ اور پھر وہ چھنا ہوا تیل کسی صاف بوتل میں بھر لیں، اور سر میں اس کی مالش کریں، دماغ فریش اور تروتازہ ہوجائے گا۔

دماغ کی تازگی کے لیے لیموں کا تیل : (for mind freshness)

٭ لیموں کے تیل کی مالش کرنے سے دماغ کو سکون حاصل ہوتا ہے۔
٭ دماغ تروتازہ اور مضبوط ہوتا ہے ، سر کی جلد خشکی سے پاک رہتی ہے۔
٭ لیموں کے تیل کے استعمال سے بال گھنے، لمبے اور چمک دار ہوجاتے ہیں۔
٭ یہ تیل بالوں کو گرنے سے بچاتا ہے اور بالوں کی بہترین نشوونما کرتا ہے۔

لیموں کے تیل دیگر فوائد : (benefits of lime essential oil)

٭ لیموں کا تیل جلد کی حفاظت کرتا ہے، اور جلد کو روکھا ہونے سے بچاتا ہے۔
٭ لیموں کے تیل سے ذہنی دبائو ختم ہوتا ہے اور دماغ تروتازہ ہوجاتا ہے۔
٭ لیموں کا تیل جسم میں مدافعتی نظام کو بڑھتا ہے۔
٭ لیموں کا تیل دمے کے مریضوں کے لیے بہترین علاج ہے۔
٭ لیموں کے تیل کے استعمال سے نیند بھرپور اور پرسکون آتی ہے۔
٭ لیموں کا تیل نظام ہاضمہ کو درست رکھتا ہے اور پیٹ کی مختلف بیماریوں سے بچاتا ہے۔
٭ لیموں کے تیل کا باقاعدگی سے استعمال بالوں کو چمک اور مضبوطی دیتا ہے۔
٭ ایسی خواتین جو اپنے وزن سے پریشان ہیں ان کے لیے لیموں کا تیل بہت فائدہ مند ہے۔
٭ لیموں کا تیل جسم کی چربی کو گھلاتا ہے اور اسمارٹ بناتا ہے۔