کورین اسکن کئیر اپنائیں جلد کی حفاظت کے لیے

0

ہر ملک، ہر قوم اور ہر انسان اپنی کسی نہ کسی خاصیت کی وجہ سے دوسرے لوگوں سے مختلف ہوتا ہے۔ ہر ملک اور ہر گائوں کی اپنی ثقافت، روایت، رہن سہن اور طور طریقے ہوتے ہیں جو انھیں دوسروں سے ممتاز بناتے ہیں۔ جس طرح لوگوں کی زبانیں یعنی بولیاں ایک دوسرے سے جدا ہوتی ہیں بلکل اسی طرح شادی بیاہ کی رسومات،بنائو سنگھار اور جلد کی دیکھ بھال کے طریقے بھی ایک دوسرے سے الگ ہوتے ہیں۔

کورین یعنی کوریا میں بسنے والے اپنی صحت اور جلد کے حوالے سے بہت نازک مزاج ہوتے ہیں۔ جلد کی دیکھ بھال اور اسے ہرطرح سے محفوظ رکھنے کا ہنر بھی انھی کو آتا ہے۔ یوں تو دنیا بھر میں حسن و آرائش کے لیے بے شمار ممالک اپنی مثال آپ ہیں، لیکن کہیں قدرتی حسن منصوعی حسن یعنی بنائو سنگھار پر غالب آجاتا ہے تو کہیں میک اپ کا آرٹ کسی ملک کی پہچان بن جاتا ہے۔

معمولی چہروں کو غیر معمولی حد تک حسین اور خوبصورت بنانا تو بیوٹیشن کا ہی کمال ہوتا ہے اوریہ کمال کسی کسی کو نصیب ہوتاہے، میک اپ کے حوالے سے کورین میک اپ دنیا بھر میں خاص جانا اور مانا جاتا ہے۔

کورین اسکن کیئر کا طریقہ کار

کورین اسکن کئیر کے مطابق جلد کی صفائی کے لیے کئی مراحل ہوتے ہیں۔ اگر آپ یہی عمل دہراتے ہیں تو آپکی جلد بھی بغیر کسی نقصان کے نرم و ملائم اور چمکدار ہو سکتی ہے۔

جلد کو شفاف بنانے کے لیے

کورین اپنی اسکن کی کیئر کے لیے ڈبل کلینزنگ کے فارمولے کو اپناتی ہیں۔ ڈبل کلینزنگ میں آئل پر مشتمل کلینزنگ پہلے کی جاتی ہے، اس سے جلد کا میل کچیل صاف ہوجاتا ہے، اس کے بعد چہرے کو گرم پانی سے دھویا جاتا ہے، جس کے بعد جلد میں تازہ اور شفاف دکھائی دیتی ہے۔

فوم کی مدد سے جلد کی صفائی

جلد کے اندر چھپے ہوئے میل کو نکالنے کے لیے واٹر آئل بیسڈ کلینزر بہترین اور کورین بیوٹی اسکن کیئر کے حوالے سے بہت موثر ہے۔ جلد کی دیکھ بھال کے حوالے سے اسے فوم کی مدد سے استعمال کیا جاتا ہے، جس سے اسکن کیئر بھی اچھی ہوتی ہے اور نتائج میں اچھے سامنے آتے ہیں۔

ٹونرچکنی جلد کے لیے

ایسی خواتین جو چکنی جلد کا شکار ہیں وہ بہت سے مراحل پر اپنی چکنی جلد سے پریشان ہوجاتی ہیں، ان کی جلدکبھی کبھی ان کے لیے ایک سوال بن کر کھڑی ہوجاتی ہے۔ایسے میں ٹونر کا استعمال جلد کی بہتر حفاظت کے طور پر سامنے آتا ہے، ٹونر جلد میں موجود PHکو درست حالت میں رکھتا ہے۔

جلد کی نمی کے لیے

جلد کی نمی کے لیے کورین اسکن کیئر کے حوالے سے بات کی جائے تو ایسنس نہایت موثر ہے۔اس سے جلد کو نمی بھی حاصل ہوتی ہے اور جلد صحت مند بھی رہتی ہے۔ بلکل اسی طرح جیسے سبزیوں پر پانی کا چھڑکائو کر کے انھیں تروتازہ بنایا جاتا ہے اور دیکھنے والے بے ساختہ اس کی طرف متوجہ ہوجاتا ہے۔

جلد کی چمک کے لیے

کورین اسکن کیئر کی بات کی جائے تو جلد کی چمک خاص اہمیت رکھتی ہے بلکہ حسن کا سارا دارومدار ہی ایسی ہی جلد پر ہوتا ہے، وٹامن سی سیرم کا استعمال جلد کو ایسی دمک دیتا ہے کہ دیکھنے والے دنگ رہ جاتی ہے اور میک اپ بھی جلد پر خوب جچتا ہے۔

آنکھوں کی خوبصورتی کے لیے

آنکھوں کی جلد بہت نازک ہوتی ہے اور اس کی حفاظت بھی بڑی دیکھ بھال کی جاتی ہے۔ کورین اسکن کیئر کی بات کی جائے تو آنکھوں کے گرد جھریوں سے بچنے کے لیے اور جلد کو نمی فراہم کرنے کے لیے ایسی کریم استعمال کی جاتی ہے جس میں وٹامنز اور اینی اوکسیڈنٹس ہوں۔

جلد کے مردہ خلیوں سے نجات کے لیے

جلد کے مردہ خلیات جلد کی ساری رونق کو خراب کردیتے ہیں، چہرہ روکھا اور بے رونق ہوجاتا ہے، کورین اسکن کیئر میں جلد کو روزانہ کی بنیاد پر ایکسفولیٹ کیا جاتا ہے۔اگر روز ممکن نہ ہو تو ہفتے میں ایک بار ضرور کیا جاتا ہے۔ایسے اسکرب سے جلد کی ایکفولیشن ضروری ہے جو معیاری ہو ورنہ جلد کو نقصان کا خطرہ بھی ہوسکتاہے۔