سردیوں میں جلد کو نم رکھنے کے لیے مفید سبزیاں

0

جس طرح ہر موسم کا اپنا لطف ہوتا ہے اسی طرح ہر موسم کے پھول، ہر موسم کے پھل اور ہر موسم کی سبزیاں بھی ایک دوسرے موسم سے مختلف ہوتی ہیں۔ موسموں کی تبدیلی اور ہر موسم کے انواع و اقسام کے پھل اور صحت بخشنے والی وٹامن سے بھرپور سبزیاں انسان کے لیے کس کس طرح فائدہ مند ہے یہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا۔

یہ سب قدرت کے وہ انعام ہیں جو اس نے ہماری صحت کی بہتری کے لیے ہم تک پہنچائیں ہیں۔ سردیوں میں ایک عام مسئلہ یہ ہوتا ہے کہ لوگ پانی کم پیتے ہیں جس سے جسم میں پانی کی کمی (dehydration) واقع ہوجاتی ہے اور قدرت نے اس موسم میں ایسے پھل اور سبزیاں عطا کی ہیں جو جسم میں پانی کی کمی کو پورا کر کے جسم اور جلد کو تندرست و توانا رکھتی ہیں۔

موسم سرما میں ایسی سبزیاں جن میں بیٹا کیروٹین اور وٹامن سی زیادہ پایا جاتا ہے جلد کے لیے حیرت انگیز طور پر فائدہ مند ثابت ہوتی ہیں جلد کو دلکشی کے ساتھ ساتھ جلد میں نکھار بھی پیدا کرتی ہیں۔

بیٹا کیروٹین

یہ انسانی جسم میں حیرت انگیز کردار ادا کرتے ہیں، جس میں سب سے اہم کردار یہ ہے کہ اس سے جسم کے اندر وٹامن اے بنتا ہے۔
بیٹا کیروٹین کا انسانی جلد کو اندر اور باہر دونوں جگہ سے نرم اور ملائم رکھتا ہے۔
جلد کے اندر خلیات کی ٹوٹ پھوٹ سے اس کو بچاتا ہے۔
سب سے اہم یہ کہ یہ اینٹی آکسیڈنٹ کی صورت میں فری ریڈیکلز سے ہونے والے نقصانات کو کنٹرول کرتا ہے۔

وٹامن سی

وٹامن سی جلد کو اندر سے نمی دیتا ہے، خشک ہونے سے بچاتا ہے اور جلد میں لچک پیدا کرتا ہے۔ وٹامن سی کا مستقل استعمال وقت سے پہلے جلد پر جھریاں پڑنے سے روکتا ہے۔ جلد میں تنائو پیدا کرتا ہے جس سے جلد روشن اور چمک دار ہوجاتی ہے۔

موسم سرما میں جلد کو نمی بخشنے والی سبزیاں :
(vegetables that keep your skin hydrated)

پالک

spinach for healthy skin
spinach for healthy skin

پالک میں کیروٹین وافر مقدار میں پایا جاتا ہے، جو جلد کو باقاعدہ طور پر نمی فراہم کرتا ہے۔جلد کے اندر کے مسام کو مضبوط کرتا ہے۔اور جلد کو بیرونی طور پر ہونے والے کسی بھی نقصان سے بچاتا ہے۔

ساگ

Saag Sardiyon ki soghat
Saag Sardiyon ki soghat

ہری سبزی ہونے کے ناتے اس میں بھی جلد کو نمی دینے والے اجزا پائے جاتے ہیں، ساگ کا استعمال جسم کو توانائی دینے کے علاوہ جلد کو چکنائی بھی دیتا ہے، جلد کے ماہرین کے مطابق ہفتے میں دو بار ساگ کھانے سے جلد تازہ اور شاداب رہتی ہے۔

کھیرا

cucumber - nourish your skin
cucumber – nourish your skin

کھیرا جلد کے لیے بہت زیادہ مفید ہے اور خاص طور پر سردیوں کے موسم میں کھیرا کھانا بہت فائدہ مند ہے۔سردیوں میں عموماً پانی کم پیا جاتا ہے جس کی وجہ سے جسم میں پانی کی کمی ہوجاتی ہے اس سے جہاں اور بیماریاں جنم لیتی ہیں وہیں جلد کی نمی بھی متاثر ہوتی ہے، جلد اندر سے خشک ہونا شروع ہوجاتی ہے اور باہر سے روکھی اور بے جان نظر آتی ہے ۔کھیرے میں پانی وافر مقدار میں پایا جاتا ہے جس کے کھانے سے جسم میں پانی کی کمی پوری ہوتی ہے اور جلد میں دلکشی بھی ابھر کے آتی ہے۔

گاجر

carrot
carrot

گاجر کا شمار ان سبزیوں میں ہوتاہے جو وٹامن سی سے بھرپور ہیں، گاجر کو مختلف طریقوں سے کھایا جاتا ہے، یہاں تک کہ کچی گاجر کو سلاد کی صورت میں بھی کھایا جاتا ہے جو جسم اور جلد دونوں کے لیے فائدہ مند ہے۔گاجر جلد کو نمی دیتی ہے اور جلد کی رنگت کو گورا بناتی ہے۔

کدو

Kaddu-
Kaddu-

کدو وہ سبزی ہے جو موسم سرما میں زیادہ دکھائی دیتی ہے، اس میں جلد کو نمی دینے والے بہت سے وٹامنز پائے جاتے ہیں جن میں وٹامن بھی اور بی ٹو خاص طور پر قابل ذکر ہیں، کدو میں پایا جانے والا وٹامن اے جلد کو خشکی سے بچاتا ہے اور چہرے کی جلد میں نکھار پیدا کرتا ہے۔کدو کے بیج کھانے سے چہرے اور ہونٹوں کی جلد گلابی اور نمی سے بھرپور رہتی ہے۔