لیموں کے عرق سے جھریوں کا علاج کریں

0

جیسے جیسے وقت گزرتا ہے نظام زندگی تبدیل ہونا شروع ہوجاتا ہے۔ خاص طور پر خواتین جب عمر کے اس حصے میں قدم رکھتی ہیں جہاں ان کا حسن ماند پڑنے لگتا ہے تو انھیں بے شمار مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ خواتین اپنی جلد میں تنائو پیدا کرنے کے لیے ہر طرح کے ٹوٹکے، نسخے، ادویات ، کریم، لوشنز، جیل اور نہ جانے کیا کیا کچھ استعمال کرتی ہیں تاکہ ان کی جلد نرم نہ پڑے اور بڑھاپے میں بھی وہ جوان نظر آئیں۔

عمر جیسے جیسے بڑھتی ہے جلد اپنا تنائو کھونے لگتی ہے، اور یہ ڈھلکی ہوئی جلد عمر کا راز کھولنے لگتی ہے، جلد جھریوں کا شکار ہوکر نہ صرف دوسروں کو بلکہ متاثرہ شخص کو بھی ایک نئی پریشانی سے دوچار کردیتی ہے۔

جھریاں بڑھاپے کا اعلان:(wrinkles sign of aging)

جھریاں سب سے پہلے بڑھاپے کا اعلان کرتی ہیں، ہاتھوں، چہرے اور گردن پر پڑنے والی جھریاں کوشش کے باوجود بھی نہیں چھپائی جاسکتیں، چہرے پر جھریاں پڑنے کی بہت سی وجوہات ہیں ان میں سب سے پہلے تو فطری عمل یعنی عمر کا بڑھنا۔

جھریوں کی وجوہات:(cause of wrinkles)

جھریاں جسم کے کھلے حصوں یعنی ہاتھوں، پیروں، گردن، پیشانی اور گالوں پر زیادہ نظر آتی ہیں، ان کی بہت سی وجوہات ہیں۔
صحت پر توجہ کا نہ ہونا، کھانے پینے میں بے احتیاطی، سورج کی تپتی ہوئی شعاعوں کا براہ راست چہرے پر پڑنا، غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث رہنا، نشہ آور ادویات کا استعمال یا پھر کثرت سے الکحل کا استعمال۔
میک اپ کی حالت میں سونا، بہت زیادہ تیز گرم پانی سے چہرے کو دھونا، ضرورت سے زیادہ چہرے کو اسکرب کرنا جو اندر سے ساری چکنائی کو ختم کرتا ہے اور چہرے کو جھریوں کا تحفہ دے جاتا ہے۔

جھریوں کا علاج:(wrinkle treatment)

یوں تو بے شمار علاج ایسے ہیں جو جھریوں کے کا خاتمے کرتے ہیں، وقت سے پہلے جھریوں کو چہرے پر آنے کی اجازت بھی نہیں دیتے ہیں، لیکن لیموں کا استعمال جھریوں سے جلد کی بھرپور حفاظت کرتا ہے، جلد میں تنائو پیدا کرتا ہے اور جلد کو نئی چمک دیتا ہے۔

لیموں کے اجزا جلد کے لیے مفید:(lemon juice good for skin)

لیموں میں وٹامن بی، وٹامن سی، کیلشیم ، فاسفورس، کاربوہائیڈریٹس، پروٹین، کیلوریزاور ریبوفلاون پایا جاتا ہے جو جلد کی ہر طرح سے حفاظت کرتا ہے۔وٹامن بی اور سی جلد کی دلکشی کا پہلا راز ہے، یہی وجہ ہے جو خواتین لیموں کا زیادہ استعمال کرتی ہیں ان کی جلد ستاروں کی طرح روشن اور تنی ہوئی دکھائی دیتی ہے ۔

لیموں کا عرق جھریوں کا بہترین علاج:(lemon juice good for wrinkles)

٭ ہفتے میں ایک بار پپیتے کا ملیدہ لیموں کے رس کے ساتھ چہرے پر لگانے سے جھریاں یقینی طور پر غائب ہوجاتی ہیں۔
٭ وقت سے پہلے ظاہر ہونے والی جھریوں کے خاتمے کے لیے لیموں کے رس میں تھوڑا سا شہد ملا کر لگانے سے چہرے کی جھریوں میں خاصا فرق دکھائی دیتا ہے۔
٭ لیموں کو درمیان سے کاٹ کر چہرے پر اس کا مساج کرنے سے چہرے کی جھریاں بہت حد تک کم ہوجاتی ہیں، لیموں کی تیزابیت جلد کا رنگ صاف کرتی ہے۔
٭ انڈے کا ماسک چہرے پر لگانے سے جلد ٹائٹ ہوجاتی ہے اور جھریاں زیادہ نمایاں نہیں ہوتیں، ایک عدد انڈے کی سفیدی میں ایک کھانے کا چمچ لیموں کا رس اور شہد کو اچھی طرح مکس کر کے آمیزہ چہرے پر لگائیں، چہرے اور گردن کی جلد جھریوں سے پاک ہوجائے گی۔

لیموں کو قدرت نے ایسی خوبیوں سے معمور کیا ہے کہ انسانی عقل دنگ رہ جاتی ہے، جلد کی خوبصورتی اور دلکشی کے لیے لیموں کا بہت زیادہ استعمال کیا جاتا ہے، یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر میں تیار کی جانے والی میک ا پ کی مصنوعات میں لیموں کو کسی نہ کسی طریقے سے استعمال کیا جاتا ہے۔