بد رنگ جلد کو کیسے ٹھیک کریں؟

0

جلد کی رنگت خراب  (Skin Discoloration ) ہونے کی ایک اہم وجہ جسم میں میلانن کی زائد پیداوار ہے جن حصوں میں میلانن ذیادہ ہوتا ہے وہ حصے بدرنگ ہوجاتے ہیں۔ اس سے جلد کی اوپری سطح پر گہرے بھورے دھبے پڑ جاتے ہیں۔ جسم میں میلانن کی پیداوار بڑھانے کا سب سے اہم ذریعہ تیز دھوپ ہے۔ ناقص غذا ،جگر کا مسئلہ اور بد ہضمی بھی اس کی وجوہات میں شامل ہیں. اس کے علاوہ کاسمیٹکس اور بہت ذیادہ تھریڈنگ اور ویکسنگ بھی اس کی وجہ بنتی ہے۔ ۔بدرنگ جلد کو ٹھیک کرنے کے لئے اس کے علاج کے ساتھ اس کی وجوہات سے بھی بچانا ضروری ہے۔ یہ بھی ضروری ہے کہ اس کے لئے کوئی بھی گھریلو علاج کرنے سے پہلے اپنے معالج سے مشورہ کیا جائے تاکہ اس سے پیدا ہونے والے کسی مسئلے سے بچا جاسکے۔
اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ جلد پر بن جانے والے ان دھبوں سے کیسے چھٹکارا حاصل کیا جائے؟اس کے لئے بہت سی ایسی چیزیں ہیں جو آپ کو گھر ہی میں مل جائیں گی۔ جیسے

لیموں:

لیموں میں قدرتی بلیچ ہے لہٰذا اگر آپ جلد کے دھبوں سے نجات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اپنی خوبصورتی کی حفاظت کے لئے لیموں کا استعمال کریں۔
۔ شہد جلد کو چمکدار بناتا ہے اگر آپ اپنی جلد کو چمکدار بنانا چاہتی ہیں تو لیموں میں شہد شامل کرلیں۔
۔ شہد کے علاوہ لیمو ں کے رس میں ذیتون کا تیل شامل کریں۔
۔ لیموں کے رس میں شہد اور ذیتون کاتیل شامل کریں اور اس مکسچر کو چند منٹ کے لئے متاثرہ جلد پر لگائیں پھر دھولیں۔
۔ ہفتے میں دو مرتبہ لگائیں ۔
۔۶ہفتوں میں ہی آپ کو واضح فرق نظر آئے گا ۔

کینو کے چھلکوں کا پائوڈر :

کینوں میں وٹامن سی اور اینٹی اوکسیڈنٹ موجود ہیں۔ کینوں کے چھلکوں کو سکھا کر ان کا پائوڈر بنا کر استعمال کریں۔ اگر آپ ایسا نہ کرسکیں تو یہ پائوڈر آپ کو بنا بنایا بازارسے مل جائے گا۔
۔اس پائوڈر کو شہد ،دہی یا لیموں کے رس کے ساتھ شامل کریں اور ہفتے میں ایک مرتبہ لگائیں۔ چند ہی ہفتوں میں آپ کو ان دھبوں سے نجات مل جائے گی۔

ہلدی:

ہلدی میں اینٹی بیکٹیریئل خصوصیات موجود ہیں ۔ یہ اندرونی چوٹ کے علاج کے لئے بھی مفید ہے ا س کے علاوہ جلد کی رنگت نکھارنے کے لئے بھی اس کاا ستعمال کیا جاتا ہے۔
۔ بیسن میں ایک کھانے کا چمچ ہلدی،لیموں کا رس یا عرق گلاب ملا کر پیسٹ بنا لیں۔
۔ چہرے پر لگا کر سوکھنے کے لئے چھوڑ دیں۔پھر دھولیں۔
۔ ہفتے میں ایک مرتبہ لگائیں۔ کسی دوسرے فیس پیک کے ساتھ استعمال کریں۔
بعض چیزیں جلد پر لگانے سے جلد خشک ہوجاتی ہے اگرایسا ہو تو اس کے لگانے کے بعد اچھے موائسچرائزر کا استعمال کریں۔

جلد کو بدرنگ (Skin Discoloration ) ہونے سے بچانے کے لئے:

۔تیز دھوپ اور گرمی سے بچیں۔
۔ دھوپ میں نکلنے کے لئے جسم کو ڈھانپ کرنکلیں۔پوری آستین کی قمیض پہنیں ۔سر پر ہیٹ یا چھتری لیں۔سن اسکرین کا استعمال کریں۔
۔ہفتے میں دو مرتبہ کلینزنگ ،ٹوننگ،ایکس فولی ایٹنگ کریں ۔موائسچرائزر کا استعمال ضرور کریں۔