ہلدی اور پپیتے کا ماسک اور اسکرب جھلسی ہوئی رنگت سے نجات دلائے

0

چہرے کی جلد کسی بھی قسم کی کیوں نہ ہو، اس کے بارے میں جاننا اور اس کی حفاظت (skin care) ہر حال میں ضروری ہوتا ہے، خاص طور پر خواتین کو اس بات کا بہت زیادہ خیال رکھنے کی ضرورت ہے۔ چہرے کی جلد پر ذرہ برابر بھی کوئی عیب نظر آجائے تو ساری شخصیت ماند پڑ جاتی ہے، دراز قد، گھنی زلفیں، سرخ ہونٹ اور گلابی رخسار سب چہرے پر نکلنے والے دانے، دھبے یا جھائیوں کی وجہ سے ماند پڑ جاتے ہیں۔

اگر آپ کی جلد کی رنگت جھلس (tan skin) گئی ہے اور آپ اس کی بہترین حفاظت چاہتی ہیں تو میک اپ پروڈکٹس اور ادویات کے استعمال کی بجائے اگر قدرتی اشیا سے اس کا علاج کریں تو بہترین نتائج حاصل ہوں گے۔ جلد صاف اور شفاف نظر آئے گی۔ ہلدی اور پپیتا ، قدرت کی وہ نعمت ہے جس میں جلد کی رنگت کو نکھارنے اور جلد کی نرم و ملائم بنانے کی بھرپور صلاحیت پائی جاتی ہے، ان میں پائے جانے والے اجزا جلد کو شفاف بنانے میں حیرت انگیز طاقت رکھتے ہیں۔

ہلدی اور پپیتے کا ماسک (turmeric and papaya) اور اسکرب جلد کے داغ دھبوں، جھائیوں، جھریوں، کیل ، مہاسوں اور وقت سے پہلے ڈھلکنے والی جلد میں تنائو پیدا کرنے کے علاوہ جلد کو تروتازہ اور شاداب بھی بناتا ہے۔

ہلدی جلد کے لیے مفید : (turmeric benefits for skin)

جلد کی رنگت کو گورا بنانے کے لیے ہلدی کا استعمال زمانہ قدیم سے کیا جاتا آرہا ہے۔ ہلدی چہرے پر جمنے والی گرد اور میل کو صاف کرنے کی بہترین صلاحیت رکھتی ہے، ہلدی کو ماسک اور اسکرب کی صورت میں چہرے پر لگا کر چہرے کو مزید خوبصورت بنایا جاسکتا ہے۔

ہلدی کا ماسک

ہلدی کا ماسک بنانے کے لیے اس میں بیسن، صندل اور کچا دودھ شامل کریں، تمام اجزا کو باہم ملا لیں اور اس کا پیسٹ تیار کرلیں، تیار کیا گیا پیسٹ ماسک کی طرح چہرے پر لگائیں اور کچھ دیر کے لیے لگا چھوڑ دیں، خیال رہے کہ چہرے پر لگایا جانے والا ماسک بہت زیادہ خشک نہ ہوجائے۔ پھر چہرے کو ٹھنڈے اور صاف پانی سے دھو لیں، اگر چہرے کی جلد جھلسی ہوئی ہو تو وہ بالکل صاف ہوجائے گی۔

ہلدی کا اسکرب

ہلدی پائوڈر، چینی ، دہی اور صندل پاؤڈر آپس میں اچھی طرح مکس کرلیں۔پھر اس کو اسکرب کی طرح چہرے پر لگائیں، اس سے چہرے کے دانوں کی صفائی کے علاوہ چہرے کی رنگت بھی صاف ہوجائے گی اور چہرہ کھلا کھلا محسوس ہوگا،

پپیتا جلد کے لیے مفید : (papaya benefits your skin)

پپیتے کو جلد کے مسائل کا بہترین علاج سمجھا جاتا ہے۔یہ جلد کی بیماریوں کو ختم کر کے جلد کو روشن اور چمک دار بناتا ہے، اور جھلسی ہوئی رنگت کو صاف ستھرا بناتا ہے۔
پپیتے میں وٹامن اے، ای اور کے پایاجاتا ہے، اس کے لیے سوڈیم، کیلشیم، زنک ، فاسفورس اور پوٹاشیم بھی وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔ماہرین کے مطابق اگر روزانہ 200 سے 250 گرام پپیتا استعمال کیا جائے تو جلد دلکش ہوجاتی ہے۔

جلد کے لیے پپیتے کا ماسک

آدھا پپیتا کاٹ کر اس کا گودا نکال کر اسے اچھی طرح کچل لیں، پھر اس میں 3 چمچ شہد مکس کریں، لیپ تیار ہوجانےکے بعد اس ماسک کو چہرے اور گردن پر اچھی طرح لگائیں، آدھا گھنٹا لگا رہنے کے بعد اس کو ٹھنڈے پانی سے دھولیں، چہرے کی شادابی دیکھنے کے قابل ہوگی۔

جلد کے لیےپپیتے کا اسکرب

اسکرب کا مطلب ہے جلد کو ذرا سخت ہاتھوں سے صاف کرنا، اسکرب کرنے سے جلد کے مردہ خلیات ختم ہوجاتے ہیں، پپیتے کا اسکرب جلد کی اندرونی صفائی کے لیے بہترین ہے، وہ خواتین جن کی جلد کی رنگت جھلسی ہوئی ہے اور وہ خوبصورتی میں اضافی چاہتی ہیں ان کو چاہیے کہ پپیتے کا اسکرب ہفتے میں دو سے تین مرتبہ ضرور استعمال کریں۔