انگور کے تیل سے وٹامن ای حاصل کریں

0

یوں تو زمین پر اگنے والے تمام پھل ہی اللہ تعالیٰ کی خاص نعمت ہیں، جس طرح ہر پھل کا رنگ اور ذائقہ ایک دوسرے سے مختلف ہے بالکل اسی طرح ہر پھل کی افادیت بھی ایک دوسرے سے یکسر مختلف ہے۔ ہمارے جسم کو جن وٹامنز (vitamins) کی ضرورت ہوتی ہے اس کو قدرت طور پر پھلوں سے حاصل کیا جاتا ہے ، جو ایک قدرتی ذریعہ بھی ہے اور ایک عام آدمی کی دسترس میں بھی ہے۔

انگور وہ پھل ہے جو بیل کی صورت میں پروان چڑھتا ہے، اس کا ذائقہ دیگر پھلوں سے بالکل مختلف ہوتا ہے، بے شمار بیماریوں میں یہ شفا کا سبب ہے ۔ انگور کو مختلف طریقوں سے کھایا اور استعمال کیا جاتا ہے، یہ گچھے کی صورت میں بیل پر لگتا ہے اور ایک گچھے میں اس کے بے شمار دانے ہوتے ہیں جو دیکھنے میں بھی خوشنما لگتے ہیں اور ذائقے میں بھی اپنی مثال آ پ ہوتے ہیں۔

سرخ اور سبز انگور زیادہ پسند کیے جاتے ہیں، انگور کو کھانے کے علاوہ اس کا رس بھی نکالا جاتا ہے، انگور کو جیلی، مشروبات، سرکہ ، شراب اور مختلف چیزوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔

انگور کے بیجوں سے تیل (grapeseed oil) بھی حاصل کیا جاتا ہے، جسے گریپ آئل یعنی انگور کا تیل کہتے ہیں، اس تیل میں وٹامن ای پا یا جاتاہے جو جلد اور صحت کے لیے بہت زیادہ فائدہ مند ہوتا ہے۔

انگور کے تیل سے وٹامن ای کا حصول :
(vitamin e obtained from grapeseed oil)

٭ انگور کے تیل میں وٹامن ای موجود ہونے کی وجہ سے جلد پر جھریاں پڑھنے میں ناکام ثابت ہوتی ہیں
٭ وٹامن ای کا استعمال جلد کو تازگی فراہم کرتا ہے اور چہرے کو دانوں اور کیل مہاسوں سے بچاتا ہے۔
٭ انگور کے تیل میں پایا جانے والاوٹامن ای سرد موسم میں خشک جلد کو نمی فراہم کرتا ہے۔
٭ اس کے استعمال سے جلد کھردری اور روکھی ہونے سے محفوظ رہتی ہے۔
٭ وٹامن ای گھٹنوں اور کہنیوں پر ظاہر ہونے والے سیاہ دھبوں کو صاف کرتا ہے ، انگور کے تیل کا باقاعدہ استعمال چوٹ کے نشان کو بھی ختم کردیتا ہے۔

انگور کے تیل کے دیگر فوائد : (grapeseed oil benefits)

٭ انگور کا تیل اصل میں انگور کے بیجوں سے حاصل کیا جاتا ہے۔
٭ اس میں انسانی صحت اور جلد کے لیے بے شمار فوائد پوشیدہ ہیں۔
٭ دنیا بھر میں اس کے بیچ جن سے تیل حاصل کیا جاتاہے دنیا بھر میں مہنگے داموںمیں فروخت کیے جاتے ہیں۔
٭ کاسمٹیکس مصوعات میں انگور کا تیل بہت زیادہ استعمال کیا جاتا ہے۔
٭ جلد اور جسم کے مساج کے لیے انگور کا تیل جادوئی اثر رکھتا ہے۔
٭ مردہ اور پھٹی ہوئی جلد کے لیے انگور کا تیل بہت فائدہ مند ہوتا ہے۔
٭ اس میں نرمی سے بچنے والی اور اینٹی سیپٹک خصوصیات پائی جاتی ہیں۔
٭ انگور کا تیل یاداشت اور نظر کو تیز کرتا ہے۔
٭ انگور کا تیل جلد کے علاوہ بالوں کی نشوونما اور اس کو سیاہ بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔