چیری اور اسٹرابری جلد کو بنائے جوان

0

عمر بھر جوان رہنے کی خواہش کسی میں ہو نہ ہو خواتین کے اندر یہ خواہش ضرور جنم لیتی ہے، اور کیوں نہ لے،آخر ان سے ہی تو رنگ ہے کائنات کا۔ بڑھاپے کی اطلاع سب سے پہلے جلد سے ملتی ہے، یہی وجہ ہے کہ خواتین میک اپ کی مصنوعات سے لے کر اپنی خوراک تک میں ان تمام اجزا کا خیال رکھتی ہیں جو ان کی جلد کو جوان (younger skin) رکھتی ہیں۔

اگر آپ خود کو کبھی بوڑھا ہوتے نہیں دیکھنا چاہتیں تو اپنی خوراک میں دو اہم چیزوں کااضافہ کرلیں، پھر دیکھیں لوگ آپ کو دیکھ کر کیسے رشک کرتے ہیں۔

ویسے تواللہ کی ہر نعمت میں انسان کے لیے طاقت اور شفا موجود ہے، لیکن کچھ پھل ایسے بھی ہیں جن پر جدید تحقیق نے بھی اس بات کا اعتراف کرلیا ہے کہ اگر اس کو غذا کا حصہ بنا لیا جائے تو صحت اور جلد (health and skin) دونوں کو فائدہ ہوتا ہے۔

چیری اور اسٹرابری (cherry and strawberry) ، یہ وہ دو خوبصورت پھل ہیں جو بازار میں آتے ہیں تو پھلوں کی رونق بڑھا دیتے ہیں، اپنے اندر صحت اور توانائی کا ایسا خزانہ رکھتے ہیں کہ انسان کی عقل حیران رہ جائے۔

چیری : (cherry)

٭ ذائقے میں لذیذ اور فوائد میں بے مثال، یہ چیری صحت کو توانا اور جلد کو تروتازہ رکھتی ہے۔
٭ چیری کے گودے میں ” میلاٹونن“ پایا جاتا ہے، وقت سے پہلے جلد پر بڑھاپے کے اثرات کو روکتا ہے۔
٭ چیری کا شربت خون بناتا ہے اور صحت کو تقویت عطا کرنے کے ساتھ ساتھ جلد کو جھریوں (wrinkles) سے بھی بچاتا ہے۔
٭ چیری نیند کے حوالے سے ہارمون میلاٹونین کی سطح کو بڑھاتی ہے۔
٭ چیری میں موجود اجزا کینسر سیلز بالخصوص پیٹ کے سرطان، بڑی آنت کے سرطان اور چھاتی کے سرطان کا مقابلہ کرتے ہیں۔
٭ روزانہ ایک گلاس چیری کا جوس عمر بڑھنے کے عمل کو سست کرتاہے۔
٭ چیری اینٹی آکسیڈنٹ سے مالامال ہے جو صحت کے لیےبہت مفید ہے۔

اسٹرابری : (strawberry)

٭ اسٹرابری جلد کے نکھار میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔اس میں جلد کی نشوونما کے لیے ضروری اجزا پائے جاتے ہیں۔
٭ اسٹرابری کا استعمال جلد کو سورج کے خطرناک اثرات سے دور رکھتا ہے۔
٭ دیکھنے میں سرخ اور خوبصورت اسٹرابریز میں موجود وٹامن سی  کولیجن (collagen) کی پروڈکشن کے لیے بھی اہمیت رکھتا ہے جو جلد کی لچک اور نرمی کو بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے،
٭ عمر بڑھنے کے ساتھ کولیگن کی سطح میں کمی آتی ہے تاہم وٹامن سی سے بھرپور غذا کے استعمال سے جلد کو صحت مند (healthy skin) اور جوان بنانے میں مدد ملتی ہے۔
٭ جلد کے داغ دھبے دور کرنے کے لیےزیتون کے تیل میں اسٹرابری اور شکر ملا لگانے سے نشانات غائب ہوجاتے ہیں۔
٭ اسٹرابری وٹامن بی کے حصول کا اہم ذریعہ ہے ، جس سے جلد میں نکھار پیدا ہوتا ہے۔
٭ اسٹرابری اپنے اندر وٹامنز اور انسانی جسم کے لیے ضروری پروٹین کا ایک خزانہ رکھتی ہے
٭ چیری کینسر جیسے موذی مرض سے لڑنے کی بھی صلاحیت رکھتی ہے۔
٭ اسٹرابری کا استعمال جلد کوسورج کے مضر اثرات سے بچاتا ہے ۔
٭ اسٹرابری کا شرب جلد میں تنائو پیدا کرتا ہے ، اور وقت سے پہلے بڑھاپے کو زحمت نہیں دیتا۔