گلِ پنج ہزاری کے عرق سے ہموار اور نرم جلد پائیں

0

پھول اور پودے چاہے جنگل کے کسی کونے میں ہی پرورش پائیں لیکن ان کے اندر قدرت نے جو خوبیاں رکھیں وہ ایک نہ ایک دن ضرور سامنے آجاتی ہیں۔ جدید دور میں طبی ماہرین اور سائنسدانوں نے اپنی تحقیقات میں جڑی بوٹیوں کے ایسے فوائد بھی تلاش کیے ہیں جو ہزاروں سال سے اب تک سامنے نہیں آئے تھے۔

جڑی بوٹیاں ، پھول، پودوں اور دیگر نباتات جن میں انسانی صحت اور جلد کے حوالے سے خوبیاں پائی جاتی ہیں اکثر بہت کم دستیاب ہوتی ہیں اور قیمت کے اعتبار سے بھی ہر کسی کے دائرہ اختیار میں نہیں ہوتیں۔ کچھ پھول اور جڑی بوٹیاں کم پائی جاتی ہیں لیکن جلد اور صحت کے لیے بہت مفید ہوتی ہیں ان میں گل پنج ہزاری جو دیکھنے میں ایک حسین پھول ہے اور اپنے اندر بے شمار قدرتی اجزا رکھتا ہےجس کے عرق کے استعمال سے جلد نرم و ملائم ہوجاتی ہے۔

گل پنج ہزاری کا عرق جلد کو بنائے نرم و ملائم

٭ گل پنج ہزاری میں ایسے قدرتی اجزا پائے جاتے ہیں جو جلد کے لیے بہت سی بیماریوں میں مفید ہیں۔
٭ اس پھول کے کو کشید کر کے اس کا عرق نکالا جاتا ہے اور پھر مختلف جلد کی بیماریوں میں اسے استعمال کیا جاتا ہے۔
٭ گل پنج ہزاری کا عرق اچھی اور معیاری پروڈکٹ کی تیاری میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔
٭ اس کا عرق جلد کو نرم و ملائم اور صاف رکھتا ہے۔
٭ ایکنی کی صورت میں گل پنج ہزاری کو مختلف طریقوں سے استعمال کیا جاتا ہے ، لیکن اس کے عرق کو متاثرہ حصے پر لگانے سے ایکنی ختم ہوجاتی ہے۔
٭ چہرے پر ظاہر ہونے والی وہ جھریاں جو وقت سے پہلے کسی وجہ سے پڑجاتی ہیں ان کو گل پنج ہزاری کے عرق سے اپنی درست حالت میں لایا جاسکتا ہے۔ اس سے جلد میں تنائو پیدا ہوتا ہے اور جلد چمک اٹھتی ہے۔
٭ گل پنج ہزاری کے عرق کے استعمال سے جلد کے مردہ سیلز دوبارہ فعال ہوجاتے ہیں اور جلد میں نکھار پیدا ہوتا ہے۔
٭ جلد پر کسی بھی کسی قسم کے انفیکشن کو گل پنج ہزاری سے باآسانی ختم کیا جاسکتا ہے۔

گل پنج ہزاری انسانی صحت کے لیے مفید

٭ گل پنج ہزاری قوت مدافعت کو بڑھاتا ہے۔
٭ موسم سرما میں نزلہ، کھانسی اور زکام میں گل پنج ہزاری بہت فائدہ مند ہے۔
٭ گل پنج ہزاری ایک موسمی پودا ہوتا ہے لیکن اس کی عمر کئی سالوں پر محیط ہوتی ہے۔
٭ جدید تحقیق کے مطابق یہ پودا جسم میں موجود خون کے وائٹ سیلز کو بڑھاتا ہے اور جسم کو بیماریوں سے لڑنے کی طاقت پیدا کرتا ہے۔
٭ جڑی بوٹیوں کا سے علاج خاص طور پر سرد موسم میں بہت فائدہ دیتا ہے یہی وجہ ہے کہ گل پنج ہزاری میں ایسی خوبیاں پائی جاتی ہیں جو سرد موسم میں فائدہ پہنچاتی ہیں۔
٭ گل پنج ہزاری جسم اور جلد پر الرجی اور خارش کو دور کرنے میں خاص اہمیت رکھتا ہے۔