فائن لائنز اورزیتون کا تیل

0

فائن لائنز چہرے کو ہی نہیں شخصیت کو بھی متاثر کرتی ہیں. فائن لائنز کو جھریاں بھی کہا جاتا ہے لیکن یہ جھریوں کے قریب قریب ہوتی ہیں اس کو مکمل طور پر جھریاں سمجھ لینا مناسب نہیں. فائن لائنز اور جھریوں میں معمولی سا فرق پایا جاتا ہے۔

اکثر آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں ، ماتھے پر پڑنے والی شکنوں یا پھر کسی ذہنی دبائو کے باعث جو معمولی سی لکیر نمایاں ہوتی ہے اور پھر وہ واضح دکھائی دینے لگتی ہے اسے فائن لائنز کہا جاتا ہے۔

جھریاں ایک خاص عمر میں چہرے پر جلد کے ڈھیلے پڑ جانے کی وجہ سے ظاہر ہوتی ہیں۔  فائن لائنز کے ساتھ ایسا نہیں ہے یہ کم عمری میں بھی چہرے پر دکھائی دی جاسکتی ہیں۔

فائن لائنز کیا ہے؟:(fine lines)

یہ چہرے پر ابھرنے والی وہ ہلکی اور باریک لکیریں ہوتی ہیں جو عمر کے بڑھنے کا اشارہ دیتی ہیں۔
یہ ابتدا میں بہت باریک ہوتی ہیں لیکن وقت کے ساتھ ساتھ یہ گہری ہوتی چلی جاتی ہیں۔ جو چہرے پر نامناسب معلوم دیتی ہیں۔
چہرے پر آنکھوں کے سامنے زیادہ نمایاں ہوتی ہیں اور چہرے پر مختلف جگہوں پر بھی دکھائی دیتی ہیں۔
اور زیادہ زور سے ہنسنے اور زیادہ مسکرانے سے یہ مزید واضح ہوتی ہیں اور معیوب دکھائی دیتی ہیں۔

فائن لائنز کی وجوہات:(reason of fine lines)

فائن لائنز چہرے پر ابھرنے کی سب سے پہلی وجہ ہے نیند کا پورا نہ ہونا۔
مستقل ذہنی اور جسمانی تھکاوٹ اور بے آرامی فائن لائنز کی صورت میں چہرے پر ظاہر ہوتی ہے۔
بہت زیادہ سگریٹ نوشی یا الکحل کا استعمال بھی اس کا سبب بنتا ہے۔
ایسی میک اپ پروڈکٹ کا استعمال جو آپ کی جلد کے لیے موزوں نہیں ہے ، وہ چہرے پر فائن لائنز پیدا کرتی ہے۔

فائن لائنز کے خاتمے کے لیے زیتون کا تیل:(fine lines vs olive oil)

زیتون کے تیل میں قدرت نے بہت شفا رکھی ہے یہ جہاں اور بیماریوں کے لیے فائدہ مند ہے وہیں جلد کی بیماریوں میں بھی خاص کردار ادا کرتا ہے۔
زیتون کے تیل کو ہلکا سا چہرے پر موجود فائن لائنز پر رات کو سوتے ہوئے لگایا جائے تو فائن لائنز کچھ ہی ہفتوں میں کم ہونا شروع ہوجاتی ہیں اور چہرے بھی صاف ہونے لگتا ہے۔
فائن لائنز کے خاتمے کے لیے استعمال کی جانے والی کسی بھی کریم میں اگر چند قطرے زیتون کے تیل کے شامل کرلیے جائیں تو فائن لائنز کا خاتمہ بہت جلد ممکن ہوتا ہے۔
چہرے پر ظاہر ہونے والی فائن لائنز پر ناریل کے تیل میں چند قطرے زیتون کے تیل کے شامل کر کے اسے ہلکا سا گرم کرلیں، پھرٹھنڈا ہونے کے بعد اور معمولی سا گرم ہونے کی صورت میں چہرے کے متاثرہ حصوں پر لگائیں، چہرہ کچھ ہی دنوں میں فائن لائنز سے آزاد ہوجائے گا۔
زیتون کے تیل کو پینے سے بھی جلد بہت سے بیماریاں ختم ہوجاتی ہیں جن میں ایک فائن لائنز بھی ہے۔