آپ کی جلد کو ایکسفولیٹنگ کی کیوں ضرورت ہے؟

0

جلد عمر اور تازگی کا پتہ دیتی ہے، جلد جتنی اچھی اور خوبصورت ہوگی شخصیت میں اتنا ہی نکھار آئے گا اور اگر اس پر میک اپ کیا جائے تو حسن کو چار چاند لگ جاتے ہیں۔ جلد کی حفاظت بہت ضروری ہوتی ہے، کیوں کہ چہرے، ہاتھ، پائوں اور گردن پر بہت سے عوامل اثر انداز ہوتے ہیں جس کی وجہ سے جلد پر مردہ تہیں جم جاتی ہیں جو بری معلوم دیتی ہیں۔

دھوپ، گردو غبار، دھواں اور فضائی آلودگی جلد کو اندر سے خراب کرتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ اس پر ایسی پرت چڑھ جاتی ہے جو اگر ایکسفولیٹ کردیا جائے تو جلد اپنی اصل حالت میں آجاتی ہے اور مزید حسین لگتی ہے۔ ہاتھ، پائوں، گردن اور چہرہ یہ وہ ہیں جو سب سے پہلے نظر آتے ہیں، اور اگر ان پر کوئی میلی تہہ یا پرت جمی ہو تو ساری شخصیت کافور ہوجاتی ہے۔

جلد کو ایکسفولیٹ کرنے کی بہت ضرورت ہوتی ہے، بازاروں میں دستیاب اسکرب کی بجائے اگر گھر میں اسکرب تیار کرلیے جائیں تو جلد کو آسانی سے ایکسفولیٹ کیا جاسکتا ہے۔

جلد کو ایکسفولیٹ کرنے کے مختلف اسکرب :
(exfoliating scrub for skin)

ہونٹوں کا ایکسفولیٹ: 

٭ ہونٹوں پر جمی تہہ یا مردہ جلد کی تہہ کو چینی کی مدد سے ایکسفولیٹ کرنا بہت آسان ہے۔
٭ ایسی صورت میں چینی کے دانے معمولی مقدار میں لے کر اس کو ہونٹوں پر نرم ہاتھوں سے رگڑیں۔
٭ کچھ دیر ایسا کرنے سے جلد کے مردہ خلیات صاف ہوجائیں گے ۔
٭ ہونٹوں کو ایکسفولیٹ کرنے سے ہونٹ نرم و ملائم اور گلابی ہوجاتے ہیں۔

چہرے کا ایکسفولیٹ: 

٭ جلد پر جب خراب پرت آجاتی ہے تو جلد بے جان اور روکھی لگنے لگتی ہے۔
٭ چہرے کی تازگی ماند پڑ جاتی ہے اور چہرہ مرجھایا ہوا محسوس ہوتا ہے۔
٭ چہرے کی جلد کو ایکسفولیٹ کرنے اور چہرے کو سرخ اور شاداب بنانے کے لیے کافی کا اسکرب مفید ہے۔
٭ تھوڑی سی پسی ہوئی کافی کو ناریل یا زیتون کے تیل میں ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔
٭ پیسٹ تیار ہوجانے کے بعد آہستگی سے چہرے پر ایکسفولیٹ کریں، چہرے کی مردہ پرتیں ہٹ جائیں گی اور چہرہ کھل کر گلاب ہوجائے گا۔

ہاتھوں کا ایکسفولیٹ: 

٭ ہاتھوں کی جلد خراب ہوجائے تو معیوب بھی لگتی ہے اور عمر کے بڑھنے کا اعلان بھی کرتی ہے۔
٭ ہاتھوں کی جلد کو حسین اور خوبصورت بنانے کے لیے ہاتھوں کو ایکسفولیٹ کرنا بہت ضروری ہے۔
٭ چہرے اور ہاتھوں کی نسبت ہاتھوں کا استعمال زیادہ ہوتاہے۔ جس سے جلد کے خلیات متاثر ہوتے ہیں اور ہاتھ بے رونق ہوجاتے ہیں۔
٭ ہاتھوں کی جلد کو ایکسفولیٹ کرنے کے لیے ہاتھوں کو اچھی طرح صاف کر کے اس پر دو سے تین چمچ چینی ڈال دیں۔اس پر زیتون کا تیل ٹپکا دیں اور پھر ان دونوں کو ہاتھ کے دونوں طرف اچھی طرح ایکسفولیٹ کریں، اس سے جلد کی خشکی بھی ختم ہوجائے گی اور جلد کی مردہ تہہ بھی ایکسفولیٹ ہوجائے گی اور ہاتھ نرم و ملائم دکھائی دیں گے۔

گردن کا ایکسفولیٹ:

٭ گردن حسن کی سب سے پہلے علامت سمجھی جاتی ہے، جس کی گردن لمبی ، صراحی دار، نازک اور صاف ستھری جلد کی مالک ہوتی ہے وہ بہت اچھی تصور کی جاتی ہے۔
٭ گردن کی صفائی بھی اتنی ہی ضروری ہے جتنی چہرے اور ہاتھوں کی۔
٭ گردن سب سے پہلے عمر کا راز کھولتی ہے، ذرا سی بھی عمر ڈھلنے کو آتی ہے تو گردن کی جلد اس کو ظاہر کرتی ہے۔
٭ گردن کی جلد کو صاف رکھنے اور اس پر سے مردہ تہوں کو ہٹانے کے لیے گردن کا ایکسفولیٹ بھی بہت ضروری ہے۔
٭ گردن کو ہفتے میں ایک بار ایکسفولیٹ کرنے سے گردن کی پرانی اور مردہ جلد ختم ہوجاتی ہے۔
٭ گردن کو ایکسفولیٹ کرنے کے لیے اسکرب گھر میں باآسانی تیار کیا جاسکتا ہے۔
٭ اس کے لیے برائون شوگر، لیموں کا ایک چھوٹا ٹکڑا اور شہد ،تینوں اجزا کو آپس میں اچھی طرح مکس کرلیں۔
٭ پھر اس کو گردن پر لگائیں اور بہت ہی دھیرے سے رگڑیں، گردن ایکسفولیٹ ہونے کے بعد حسین اور خوبصورت دکھائی دے گی۔