جلدپربڑھتی عمرکے اثرات eskataٹریٹمنٹ سے دورکریں

0

زندگی میں عمرمیں اضافہ کے ساتھ ساتھ انسان کوکئی حقائق کاسامناکرناپڑتا ہے۔ ان میں سے ایک حقیقت جلد پرپڑنے والے وہ داغ دھبے اورنشانات (aging scars and spots) ہوتے ہیں جوبڑھتی عمرکی نشاندہی کرتے ہیں۔ جوآپ کوبتاتے ہیں کہ اب آپ کی جلد کوانتہائی نگہداشت کی ضرورت ہے۔ یہ براؤن دھبے عمرکے ساتھ آہستہ آہستہ چہرے،گردن اورناک پرظاہرہوتے ہیں اوروقت کے ساتھ مزید گہرے ہوجاتے ہیں۔ کبھی کبھاریہ نشان زخم کی صورت اختیارکرجاتے ہیں اس میں خارش ہوتی ہے اورخون بھی آنے لگتاہے۔
یہ اثرات عموماً 50 سال کی عمرسے ظاہرہوناشروع ہوتے ہیں لیکن اگرآپ اپنا زیادہ تروقت دھوپ میں گزاریں تویہ جلد ظاہرہوجاتے ہیں۔ پریشانی کی کوئی بات نہیں اگریہ آپ کوپسندنہیں توان سے بچاؤ کے بہت سے طریقے ہیں جن پرآپ عمل کرسکتے ہیں۔

eskata ٹریٹمنٹ کیسے کیاجاتاہے؟

یہ امریکہ کے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (fda) سے منظورشدہ ٹریٹمنٹ ہے ۔ جوطبی معائنہ کے ذریعے عمرکے اثرات کی نشاندہی کے بعدکیاجاتاہے۔ یعنی جب ڈرماٹولوجسٹ اس بات کاتعین کرلیتے ہیں کہ نشان کینسرکانہیں ہے توہی اس کاعلاج کیاجاتاہے۔ اس علاج کے دوران ڈاکٹر ایک نہایت اعلیٰ قسم کا گاڑھامادہ ہائیڈروجن پرآکسائیڈ چارمنٹ تک چاردفعہ ان نشانات پرلگاتے ہیں۔ ہائیڈروجن پرآکسائیڈجلد میں نمی پہنچاکر اطراف کی جلد کونقصان پہنچائے بغیران نشانات کوتحلیل کرتاہے۔
اس سلسلے میں کچھ لوگوں کوایک سے زائدٹریٹمنٹ کی ضرورت ہوتی ہے۔ خاص طورپران لوگوں کوجن کے نشانات بڑے اورگہرے ہوں۔ کچھ لوگوں کے ایک یا دوداغ ہوتے ہیں جبکہ کچھ کے درجنوں۔ اس ٹریٹمنٹ سے پہلے ڈاکٹرانھیں ختم کرنے کے لئے سن کرکے لیزرکااستعمال کرتے ہیں۔ یہ طریقہ کارتکلیف دہ ہوتاہے جسے مریض کیلئے برداشت کرنامشکل ہوتاہے۔جولوگ باقاعدگی سے اس کاعلاج کرواتے ہیں وہ ان نشانات سے چھٹکارا پانے میں کامیاب ہوجاتے ہیں۔ اس کے کچھ منفی اثرات بھی ہوتے ہیں جیسے جلد پرہلکی جلن یاکھرنڈ آنا

eskataکس طرح کام کرتاہے؟

ایک مطالعہ کے مطابق:

220مریضوں کے چہرے کے تقریباً 65 فیصدزخم پہلے ٹریٹمنٹ سے ہی106 دن کے اندر مکمل طورپردورہوگئے تھے۔

ڈرماٹولوجسٹ نیل واکر نے اپنے انٹرویومیں کہا کہ:

ڈاکٹرواکرکے مطابق اس کے ایک ایپلیکیٹرمیں $200سے $250 تک کاخرچہ آتاہے لیکن eskata کے علاج سے تمام مریضوں کے داغ دھبے تقریباً ختم یانہایت کم ہوجاتے ہیں۔ایک ایپلیکیٹرسے تقریباً سات بڑے تقریباً 1.5سینٹی میٹرچوڑے دھبے اور10چھوٹے داغوں کاخاتمہ کیاجاسکتاہے۔

کچھ تحقیقات کے مطابق :

اگراس کااستعمال نہایت پیشہ ورانہ اندازمیں کیاجائے تومنفی اثرات کم ہوتے ہیں۔90  فیصدسے زائدگوری رنگت کے مریضوں میں داغ اورپگمینٹیشن کے مسائل سامنے نہیں آئے لیکن ڈارک رنگت والے مریضوں میں کچھ مسائل دیکھنے میں آتے ہیں۔ ایک مطالعہ کے مطابق eskata ایک موثراورمحفوظ علاج ہے۔ (fda) سے منظورشدہ ہونے کے باعث یہ ہرقسم کی جلد کاعلاج کرنے کی اجازت دیتاہے۔

بڑھتی عمرکے اثرات سے بچاؤ ممکن ہے

عمربڑھنے کی وجہ سے نمودارہونے والے نشانات سے بچنے کے لئے ضروری ہے کہ دھوپ کی اضافی روشنی سے بچاجائے۔ کوشش کریں کہ جب بھی آپ دن کے وقت باہرجائیں تواپنے آپ کوڈھانپ کرسن سکرین لگاکراورکیپ پہن کرجائیں۔اس کے علاوہ سونے کے لئے ایسے بیڈ،بستریاتکیہ استعمال کریں جوآپ کی جلد کونقصان نہ پہنچائیں ورنہ ایسے بسترسے مزیدنشانات پڑتے ہیں۔
بڑھتی عمرکی وجہ سے پڑنے والے دھبے نقصان دہ نہیں ہوتے۔ تاہم یہ کہناتھوڑامشکل ہے کہ یہ دھبے کبھی کبھارجلد کے کینسرکی نشاندہی بھی کرتے ہیں۔اسی وجہ سے جب بھی آپ اپنی جلد سے متعلق اس طرح کاکوئی نیا نشان یاپرانے نشان میں کسی بھی قسم کی تبدیلی محسوس کریں توفوری طورپرڈاکٹرسے رابطہ کریں۔
پروفیشنل ایج اسپاٹ ریموول کے اخراجات بہت زیادہ ہیں اسی لئے اپنے جلد کے ڈاکٹر(ڈرماٹولوجسٹ ) سے مشورہ کریں کہ ان دھبوں سے نجات کیلئے آپ کے لئے کیااورکون ساطریقہ علاج بہترہے۔