خشک موسم اینٹی ایجنگ جلد کو متاثر کرتا ہے

0

سرد موسم کہنے کو تو بہت اچھا لگتا ہے، لوگ سردیوں کا انتظار کرتے ہیں، موسم انجوائے کرتے ہیں، گھومتے ہیں پھرتے ہیں مزے مزے کے کھانے اور خشک میوہ جات کھاتے ہیں لیکن وہ افراد خاص طور پر وہ خواتین جن کی جلد خشک ہوتی ہے سردی ان کے لیے ایک امتحان بن کر آتی ہے۔

خشک موسم (dry weather) کے اثرات جلد پر سب سے پہلے مرتب ہوتے ہیں، ایسی جلد کے مالک افراد جو پہلے سے ہی خشک ہو اور پھر سرد ہوائیں اس کو مزید خشک بنا دیں ایسے میں جلد کی حفاظت بہت ضروری ہوتی ہے، یہ جاننا بھی ضروری ہوتا ہے کہ اس صور ت حال سے کیسے نجات حاصل کی جائے۔

بات یہیں پر ختم نہیں ہوجاتی، خشک موسم اینٹی ایجنگ جلد کو بری طرح متاثر کرتا ہے۔جسم میں کولاجن اور ایلاسٹن یہ وہ پروٹین ہیں جو جلد کو لچک دار بناتے ہیں۔خشک موسم میں اینٹی ایجنگ جلد کو متاثر ہونے سے بچانے کے لیے اینٹی ایجنگ کریمز کا استعمال جلد کو جوان رکھتا ہے۔

خشک موسم میں اینٹی ایجنگ سے بچائو : (avoid anti aging in dry weather)

گاجر : (carrot)

خشک موسم میں جلد کو اینٹی ایجنگ سے بچانے کے لیے گاجر بہت مفید ہے، گاجر میں وٹامن اے اور بیٹا کیروٹین اینٹی ایجنگ ایجنٹ ہیں جو جلد کو خشک اور سردموسم کی ہوائوں سے بچاتے ہیں۔گاجر کو کھانے میں استعمال کیا جائے تو خشک موسم میں اینٹیج ایجنگ سے بچائو ممکن ہے۔

عناب : (Unaab)

عناب ایک بہت ہی بہترین اینٹی ایجنگ ہے، جو آپ کی عمر کو ایک راز کی طرح چھپا کر رکھتا ہے۔خاص طور پر سرد موسم میں جب جلد خشک ہوتی ہے تو یہ خاص طور پر حفاظت کرتا ہے، عناب کا استعمال جلد کے لیے بہت مفید ہے۔

عرق گلاب : (arq e gulaab)

سرد موسم جب اینٹی ایجنگ جلد کو متاثر کرتا ہےتو ایسے میں عرق گلاب اس کا بھرپور دفاع کرتاہےکیوں کہ عرق گلاب میں
اینٹی ایجنگ اور اینٹی آکسیڈنٹ خوبیاں پائی جاتی ہیں۔ ایک بوتل عرق گلاب میں تھوڑا سا کافور پیس کر اچھی طرح ملانے کے بعد اگر چہرے پر لگایا جائے تو سرد موسم میں خشک جلدمیں نمی پیدا ہوجاتی ہے اور جلد گلاب کی طرح کھل اٹھتی ہے۔

پپیتا : (papaya)

جہاں بھی جلد کی خوبصورتی، اینٹی ایجنگ جلد، جلد میں نکھار کی بات آتی ہے پپیتا لازم و ملزوم نظر آتا ہے۔ پپیتے میں جلد کی حفاظت کے لیے ایسی حیرت انگیز خصوصیات پائی جاتی ہیں کہ انسانی عقل دنگ رہ جائے۔ پپیتا وٹامن A سے بھرپور ہوتا ہے۔200 سے 250 گرام روزانہ پپیتے کا استعما ل سرد موسم میں اینٹی ایجنگ جلد کو متاثر ہونے سے بچاتا ہے۔

لیونڈر آئل : (lavender oil)

خواتین کا سرد موسم میں جلد کو خشکی سے بچانے کا بہترین علاج لیونڈر آئل ہے۔یہ آئل اینٹی ایجنگ جلد کو متاثر ہونے سے بچانے کے لیے جادوئی اثر رکھتا ہے۔ سرد موسم جیسے ہی قدم رکھے خواتین کو چاہیے کہ اپنی جلد کی حفاظت کے لیے لیونڈر آئل کا استعمال شروع کردیں اور پھر اینٹی ایجنگ جلد کے اثرات سے خود کو محفوظ بنائیں۔

وٹامن بی7 : (vitamin b 7)

جلد میں وٹامن بی 7 کی کمی جلد میں خشکی پیدا کرتی ہے، خاص طور پر موسم سرما میں جلد خشکی کا شکار ہوجاتی ہےاور خشک موسم اینٹی ایجنگ جلد کو بری طرح متاثر کرتے ہیں ، موسم کی تبدیلی کے ساتھ اگر ایسی غذائیں لی جائیں تو وٹامن بی 7 کی کمی کو پورا کریں تو یہ ایک بہترین علاج ہے۔ وٹامن بی 7حاصل کرنے کا سب سے اچھا انڈے کا استعمال ہے اسے اپنی غذا کا حصہ ضرور بنائیں۔

سیب : (apple)

خشک موسم میں اینٹی ایجنگ جلد کو محفوظ رکھنے کے لیے سیب حیرت انگیز فوائد رکھتا ہے۔ سیب کا گودا ماسک کے طور پر جلد پر لگانے سےجلد چکنی اور ملائم ہوجاتی ہے، سرد موسم میں جلد پر خشکی اثر انداز نہیں ہوتی ، اس ماسک کے استعمال سے چہرہ ستارے کی طرح جگمگا اٹھتا ہے۔