کھوپرے کا تیل کھانوں میں استعمال کریں اور جلد کو بہتر بنائیں

0

کھوپرے کا تیل صحت کے لیے فائدہ مند :
(coconut oil benefical for health)

انسانی صحت کے لیے کھوپرے کا تیل بہت مفید ہے، طبی ماہرین کی جدید تحقیق نے کھوپرے کے تیل کے بے شمار فوائد ثابت کردیے ہیں ۔کھوپرے کے تیل میں پکائے گئے کھانے نہ صرف لذت سے بھرپور ہوتے ہیں بلکہ جسم کے اندرونی اور بیرونی نظا م کو بھی درست رکھتے ہیں۔

کھوپرے کے تیل میں موجود مفید اجزا :

(beneficial ingredients in coconut oil)

کھوپرے کے تیل میں قدرتی طور پر اینٹی بیکٹریا، اینٹی ٹاکسائیڈ، اینٹی فینگل جیسے اجزا شامل ہوتے ہیں اور یہ مختلف وٹامنز اور منرلز سے بھرپور ہوتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ کھوپرے کے تیل کی افادیت کو دنیا بھر میں تسلیم کیا جاتا ہے۔

کھوپرے کا تیل نسیان کے مرض میں مفید : (cocnut oil is best in amnesia)

جدید تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ کھوپرے کا تیل نسیان کے عارضے یعنی بھولنے کی بیماری میں بہت فائدہ پہنچاتا ہے اور یادداشت کو بڑھاتاہے۔یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر کی ذہین اور مشہور شخصیات کی زندگی میں کھوپرے کے تیل کا استعمال عام رہا ہے۔

کھوپرے کا تیل مضر اثرات سے پاک : (coconut oil is not dangerous)

کھوپرے کے تیل کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ اس میں تیار کیے گئے کھانے صحت کے لیے کسی بھی طرح سے نقصان دہ نہیں ہوتے، بہت زیادہ تیز آنچ پر جب اسے گرم کیا جاتا ہے تو اس کے نقصان دینے والے اثرات زائل ہوجاتے ہیں۔

کھوپرے کا تیل مکھن کا متبادل : (coconut oil alternate of butter)

کھوپرے کے تیل کو کھانوں میں مکھن کے متبادل کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے، اس میں ہلکی سے مہک محسوس ہوتی ہے لیکن یہ صحت کے لیے بہت فائدہ مند ہے، جلد بھی اس سے شاداب رہتی ہے۔

کھوپرے کا تیل لذیذ اور خوشبو دار : (coconut oil is refreshing)

کھوپرے کا تیل تازہ حالت میں لذیز اور ازحد خوشبودار ہوتا ہے۔ سردی کے موسم میں ناریل کا تیل گھی کی طرح جم جاتا ہے۔ بنگال اور کیرالہ کے باشندے ناریل کا روغن وافر استعمال کرتے ہیں اور اس کا کھانوں میں استعمال بھی عام ہے۔

کھوپرے کے تیل کی دنیا بھر میں اہمیت : (importance of coconut oil)

اس تیل کی افادیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ یہ تیل دنیا بھر میں خوردنی اشیا کی تیاری میں استعمال ہوتا ہے۔ مارجرین، سلاد اور مٹھائیوں کے علاوہ دیگر اشیا میں بھی اس کا استعمال کیا جاتا ہے۔ کھوپرے کا تیل اعلیٰ قسم کا بناسپتی تیل ہوتا ہے۔ اس تیل سے جسم کو بہت زیادہ چکنائی حاصل ہوتی ہے۔ اس تیل سے آنتوں میں نرمی پیدا ہوتی ہے۔

کھوپرے کے تیل میں بنے کھانے جلد کے لیے فائدہ مند :

(coconut oil beneficial for skin)

٭ کھوپرے کے تیل میں تیار کیے گئے کھانے جلد کو اندورنی طور پر چکنائی پہنچاتے ہیں جس کا اثر بیرونی طور پر جلد پر ظاہر ہوتا ہے اور جلد روشن اور چمک دار دکھائی دیتی ہے۔

٭ کھوپرے کے تیل میں پکائے گئے کھانے جسم میں ہارمونز کو توازن میں رکھتے ہیں۔

٭ کھوپرے کے تیل کے کھانے اندرونی طور پرجلد کو ایکنی سے بچاتے ہیں۔

٭ ان کھانوں سے آنتوں کی خشکی ختم ہوتی ہے اورآنتیں سوزش کا شکار نہیں ہوتیں۔

٭ کھوپرے کے تیل میں پکایا جانا والا کھانا جسم کے اور جلد کے اندر جمی چربی کی تہہ کو پگھلا تا ہے۔

٭ یہ کھانے اندورنی طور پر پٹھوں کو مضبوط بناتے ہیں اورکھوپرے کے تیل کا اگر پٹھوں پر بیرونی طور پر بھی استعمال کیا جائے تو حیرت انگیز طور پر فائدہ ہوتا ہے۔

٭ کھوپرے کے تیل میں بنائے گئے کھانے نظام ہاضمہ کو درست رکھتا ہے، جس کے اثرات جلد پر چمک کی صورت میں ظاہر ہوتے ہیں۔