خاص موقعوں پرجلد کی صفائی کریں ویجیٹبل آئل سے

0

یہ انسانی فطرت ہے کہ جب وہ کسی موقعے کو خاص سمجھتا ہے تو اس موقعے پر خود کو بھی خوبصورت اور پرکشش دیکھنا چاہتا ہے، چہرے جتنا حسین اور جاذب نظر ہوگا دیکھنے والوں کی توجہ اس پر اتنی ہی زیادہ ہوگی۔ ایسا اکثر شادی بیاہ اور گھر کی تقریبات کے موقعے پر ہوتا ہے ، جس میں ہر کوئی خود کو سنوارنے میں پیسوں کی بھی پروا نہیں کرتا، خاص طور پر خواتین تو ایسے موقعے کم ہی ہاتھ سے جانے دیتی ہیں۔

اگر آپ شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہی ہیں یا کوئی اور خاص موقعے پر خودکو سب سے مختلف دیکھنا چاہتی ہیں اور ایسے میں جلد کے حوالے سے آ پ کوکسی پریشانی کا سامنا ہے تو ویجیٹبل آئل کی مدد سے اپنی جلد کو دلکش بنائیں۔

ویجیٹبل آئل : (vegetable oil )

ویجیٹیبل آئل جلد، صحت اور بالوں کے لیے طبی ماہرین کی تحقیق کے مطابق حیرت انگیز طاقت رکھتا ہے۔
جلد کو خوب صورت بنانے میں اس کا کوئی ثانی نہیں ہے۔
ویجیٹبل آئل ہر قسم کی خشک جلد کو نرم و ملائم بنانے کا بہترین علاج ہے۔
جلد کی نمی کو برقرار رکھنے کے لیے ویجیٹبل آئل سے زیادہ فائدہ مند شاید ہی کوئی اور آئل ہو۔
ویجیٹبل آئل کو باآسانی روزانہ چہرے کی جلد کو تازہ رکھنے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

آلیو آئل : (olive oil)

٭ اگرآپ کے چہرے پر کیل مہاسے ہیں اور آپ کسی تقریب میں بہت اچھی لگنا چاہتی ہیں تو آلیو آئل آپ کی اس مشکل کو کچھ ہی دنوں میں حل کردے گا۔
٭ کیل مہاسوں سے نجات کے لیے چہرے پر آلیو آئل لگائیں اور پھر دیکھیں جلد کیسے صاف ہوتی ہے۔
٭ زیتون کے تیل میں چار چمچ نمک ملا کر پیسٹ بنالیں، پھر اس کو چہرے پر لگائیں چہرہ صاف اور شاداب ہوجائے گا۔
٭ زیتون کا تیل جلد کو ڈھلکنے سے بچاتا ہے اور اس میں تنائو پیدا کرتا ہے، ہلکے ہاتھ سے اس کا مساج چہرے کی خوبصورتی میں اضافے کا سبب بنتا ہے۔

جوجوبا آئل : (jojoba oil)

٭ اس آئل کے کمالات بھی کچھ کم نہیں ہیں، جلد کو نرم و ملائم بنانے کے ساتھ ساتھ چہرے کے داغ دھبوں کی صفائی کے لیے بھی یہ کسی کلینر سے کم نہیں ۔
٭ جوجوباآئل جلد کی ساخت کے جیسا ہی ہے یا انسانی جلد کی رطوبت جیسا ہی ہے۔اسی لیے یہ جلد کی تازگی کو برقرار رکھنے میں مدد کرتاہے ۔
٭ چکنی جلد سے نجات کے لیے چند قطرے ہاتھوں پر اچھی طرح مل کے چہرے پر اس کو لگائیں ، چکنی جلد بہتر ہوجائے گی۔
٭ جلد کی صفائی کے لیے جو جوبا آئل اپنے اندر منفرد خاصیت رکھتا ہے اگر آپ کسی خاص تقریب میں جانے سے پہلے جو جو با آئل سے مد د لیں تو جلد کی صفائی خود محسوس کریں گے۔

ایواکاڈو آئل : (avocado oil)

٭ جلد کی صٖفائی کے لیے ایواکاڈو آئل خوبیوں سے بھرا ہوا ہے۔
٭ یہی نہیں ایواکاڈو آئل جلد کو جھریوں سے بچاتاہے اور خاص طور پر موسم سرما میں اس کا استعمال جلد کو نرم و ملائم بناتا ہے۔
٭ ایواکاڈو آئل جلد کی نمی کو برقرار رکھتا ہے ، اگر جلد خشک ہے تو اس کا استعمال خو ش آئند ہے۔
٭ شادی بیاہ یا کسی بھی خاص تقریب میں جانے سے کچھ دن پہلے اگر ایواکاڈو آئل سے اپنی جلد کی صفائی کریں تو جلد چمک دار اور شاداب نظر آئے گی۔
٭ اس کا استعمال جلد کے علاوہ بالوں کی خشکی اور روکھنے پن کا بھی موثر علاج سمجھا جاتا ہے۔