سردیوں میں جلد کے لیے بہترین تیل

0

خشک جلد ہمیشہ سے ہی ایک معما رہی ہے، خاص طرو پر خواتین کی خشک جلد ان کے لیے بے شمار مسائل (skin problems) پیدا کرتی ہے، اس پر اگر موسم بھی سرد اور خشک ہو تو پھر جلد کی حفاظت (skin care) بھی ایک ذمے داری بن کے رہ جاتی ہے۔ خشک جلد کے جہاں اور نقصانات ہیں وہاں سب سے بڑا نقصان یہ ہے کہ اس پر کیا گیا میک اپ بے رونق دکھائی دیتا ہے، اگر اس کو چکنا رکھنے کے لیے کریمز یا لوشنز کا استعمال کیا جاتا ہے تو وہ بھی کبھی کبھی بے سود ثابت ہوتا ہے۔

خشک جلد (dry skin) کا بہترین علاج کی اندرنی نمی ہے، جلد میں جتنی نمی ہوگی جلد اتنا ہی خشک ہونے سے محفوظ رہے گی۔ جلد کے نمی کے لیے اور جلد کو خشکی سے بچانے کے لیے ادویات اور میک پروڈکٹس کے علاوہ کچھ غذائی بھی ایسی ہیں جس کے ذریعے اس مشکل سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے۔

بازاروں میں دستیاب لوشن،کریمز، ادویات، جیل اوربے شمار اقسام کی میک اپ مصنوعات کے علاوہ کچھ ایسے تیل بھی ہیں جو جلد کو چکنائی اور نمی فراہم کرتے ہیں اور جلد کو خشک ہونے سے بچاتے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ پرانے وقتوں کے  لوگ موسم سرما کی آمد سے قبل جلد کو خشکی سے بچانے کے لیے مختلف قسم کے تیل جلد پر استعمال کرتے تھے جو آج بھی اسی طرح اپنی خاصیت رکھتے ہیں، جس کے استعمال سے موسم سرما میں ان کی جلد نہ صرف چکنی رہتی ہے بلکہ روشن اور چمکدار بھی دکھائی دیتی ہے۔

موسم سرما میں جلد کے لیے بہترین تیل : (best oils for the skin)

زیتون کا تیل

Olive oil best for skin
Olive oil best for skin

زیتون کا تیل جلد کی خشکی کے لیے بہترین مانا جاتا ہے، قدیم زمانے سے زیتون کا تیل مختلف بیماریوں کے علاوہ جلد کو حسین اور خوبصورت بنانے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ زیتون کے تیل میں وٹامن سی کی بھرپور مقدار پائی جاتی ہے جو جلد کو چکنا اور چمک دار بنانے کے لیے ضروری سمجھی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ زیتون کے تیل میں پایا جانا والا اومیگا 3 فیٹی ایسڈ جلد کو اندورنی نمی دے کر بیرونی طور پر خشک ہونے سے بچاتاہے۔

ناریل کا تیل

coconut oil essential oil
coconut oil essential oil

ناریل کا تیل خشک جلد کے لیے کسی تحفے سے کم نہیں۔اس میں قدرتی طور پر اینٹی بیکٹریا پایا جاتاہے۔ رات کو سونے سے قبل چہرے سمیت جسم پر ناریل کے تیل کی مالش سے جلد خشکی اور کھردرے پن سے محفوظ رہتی ہے۔ ناریل کے تیل میں پایا جانے والا اینٹی ٹاکسائیڈ، اینٹی فینگل جلد کو بے رونق ہونے سے بچاتا ہے۔ اس کا پانی بھی جلد کو نمی بخشتا ہے۔ ناریل کے تیل میں مختلف وٹامنز پائے جاتے ہیں جن سے جلد اندورنی طور پر نم رہتی ہے۔ پھٹی ہوئی ایڑھیوں کو نرم و ملائم رکھنے کے لیے رات کو ناریل کا تیل لگا کر اسے کپڑے سے ڈھانپ کر سوجائیں ، پیروں کی خشک جلد نرم و ملائم ہوجائے گی۔

بادام کا تیل

Almond-Oil for skin
Almond oil nourish your skin beauty

بادام کا تیل جلد کی خشکی کا دشمن ہے، بادام میں وٹامن ای ، کیلشیم ، فاسفورس، فولاد اور میگنیشیم بھرپور پایا جاتا ہے۔ جو جلد کو چکنا رکھتا ہے۔ موسم سرما میں جلد کی خشکی کے خاتمے کے لیے رائس ملک میں بادام کا تیل ملا کر پیسٹ کی صورت میں جلد پر لگانے سے جلد چکنی رہتی ہے۔ سردیوں میں اگر ہونٹ بہت زیادہ خشک ہونے لگیں، ان پر پپٹری جمنے لگے تو بادام کے تیل کے چند قطرے ہونٹوں پر لگائیں ، ہونٹوں کی جلد نرم ہوجائے گی۔ چہرے کی جلد خشکی سے بچانے کے لیے ایک کھانے کا چمچہ سو کھا ہوا دودھ‘ایک کھانے کا چمچہ شہد‘ ایک کھانے کا چمچہ لیموں کا رس اور½کھانے کا چمچہ بادام کا تیل ملاکر چہرے پر لگائیں اور 15 سے20 منٹ کے بعد چہرہ دھولیں۔ اس سے چہرے کی جلد چمک دار اور خشکی سے پاک ہوجائے گی۔