سدا بہار تیل کے جلد کے لیے فائدے

0

پھولوں کی خوبصورتی ماحول کو ہی خوبصورت نہیں بناتی بلکہ انسانی طبیعت پر بھی اثر انداز ہوتی ہے اور اچھے اثرات ذہن پر مرتب کرتی ہے،یہی وجہ ہے کہ ذہنی دبائو سے نجات کے لیے اکثر لوگ ایسے مقام کا رخ کرتے ہیں جہاں پھول، کلیاں، گھاس اور حسین مناظر ہوں۔

زمین پر اگنے والے پودے اور ان کی دلکشی لوگوں کی توجہ بے ساختہ اپنی جانب کھینچ لیتی ہے۔اس پر پھولوں سے اٹھنے والی بھینی بھینی خوشبو ماحول کو مزید مسحور کن بنا دیتی ہے۔

دنیا بھر میں پھولوں اور نباتات کو آرائش کے ساتھ ساتھ صحت کے حوالے سے بھی کام میں لایا جاتا ہے، مختلف امراض کی دوائوں میں استعمال کیا جاتا ہے اس کے علاوہ میک اپ پروڈکٹ میں بھی پھولوں اور پودوں سے فائدہ حاصل کیا جاتا ہے۔

پھول وہ قدرتی ذرائع ہیں جن میں کوئی ملاوٹ نہیں ہوتی لیکن سائنسدان اور طبی ماہرین اپنی ریسرچ کے مطابق اس میں کیمیکل کی مدد اور دیگر فارمولے استعمال کرکے انھیں موثر بناتے ہیں۔

پھولوں کی اقسام میں سدا بہار کا پھول بالکل الگ نظر آتا ہے، اس کی خوشبو تو اتنی نہیں ہوتی لیکن یہ اپنے اندر انسانی صحت ، جلد اور بالوں کو فائدہ دینے والے بے شمار خزانے رکھتا ہے۔

سدا بہار کا پھول : (yarrow flower)

٭ اس کو سدا بہا راس لیے کہا جاتا ہے کہ سال کے بارہ مہینے اس پودے میں پھول کھلے رہتے ہیں۔
٭ دیکھنے میں جامنی اور سفید رنگ کا یہ پھول باغ میں لگے تمام پھولوں سے بالکل مختلف نظر آتا ہے۔
٭ اس کی بے شمار اقسام ہیں اور ہر قسم کا سدا بہار کا پھول خاصیت اور انفرادیت میں ایک دوسرے سے بالکل منفرد ہے۔

سدا بہار پھول جلد کے لیے فائدہ مند
:(benefits of yarrow flower)

٭ اس پھول میں پائے جانے والے اجزا جلد کی رنگت کو نکھارتے ہیں۔
٭ سدا بہار پھول کے تیل کا استعمال جلد کو وقت سے پہلے بوڑھا ہونے سے بچاتا ہے۔
٭ چہرےکے کالے پن کو دور کر کے چہرے کو نئی چمک دیتا ہے۔
٭ اگر چہرے پر سیاہ دھبے ظاہر ہونے لگیں تو سدا بہار پھول کی پتیوں کو اچھی طرح پیس کر چہرے پر لگانے سے وہ دھبے ختم ہوجاتے ہیں۔
٭ جلد پر لگ جانے والے زخموں پہ اگر سدا بہار آئل لگایا جائے تو زخم جلد بھر جاتے ہیں۔
٭ جلد کے جلنے یا جھلسنے کی صورت میں اگر سدا بہار پھول کا تیل استعمال کیا جائے تو جلی ہوئی جلد بھی درست حالت میں واپس آجاتی ہے اور دھبے بھی صاف ہوجاتے ہیں۔
٭ چہرے پر ظاہر ہونے والی ایکنی کے خاتمے کے لیے سدا بہار آئل جادوئی اثر رکھتا ہے۔
٭ سدا بہار آئل جلد کو تروتازہ ، حسین، شاداب اور بالکل اپنے جیسا بنادیتاہے۔