خشک شیمپو استعمال کرنے کے فائدے

0

ویسے تو آج تک یہی بات سامنے آئی ہے کہ شیمپو بالوں کو حسین، نرم و ملائم اور خوبصورت بناتے ہیں، اس کے لیے دنیا بھر میں مختلف اقسام کے شیمپو تیار بھی کیے جاتے ہیں جو مختلف بالوں کے لیے مختلف طریقوں سے فائدہ مند ہوتے ہیں۔ جس طرح ہر انسان کے بال مختلف قسم کے ہوتے ہیں، یعنی کسی کے بال بہت خشک ہوتے ہیں وہ ایسے شیمپو استعمال کرتے ہیں جن سے ان کے بالوں میں نمی اور ملائمت آجائے۔

اسی طرح کچھ لوگوں اور خاص طور پر خواتین کے بال ایسے ہوتے ہیں جو قدرتی طور پر نرم وملائم ریشم کی طرح ہوتے ہیں، ایسے میں ان کے لیے نرم بالوں کا شیمپو استعمال کرنا مزید دشوار ہوجاتا ہے۔ کچھ خواتین کےبال روکھے اور بے جان ہوتے ہیں، اس پر اگر موسم بھی سرد ہو تو انھیں نئی دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے، ایسے بالوں کے لیے بالکل الگ نوعیت کے شیمپو بازاروں میں دسیتاب ہوتے ہیں۔۔

کچھ خواتین کے بال دھونے کے چند گھنٹوں کے بعد آئلی ہوجاتے ہیں، ایسے بالوں کے لیے ایک منفرد قسم کا شیمپو ہوتا ہے ، جن میں امونیم لوریل سلفیٹ کی مقدار زیادہوتی ہے جو سر کی جلد سے اضافی تیل کو نکالنے میں مدد کرتا ہے ۔ انھیں مختلف اقسام کے شیمپو میں ایک خشک شیمپو بھی کہلاتا ہے، یہ کن بالوں کے لیے اچھا ہے اور بالوں کو اس سے کیا فائدہ حاصل ہوتا ہے یہ جاننے کی ضرورت ہے۔

خشک شیمپو : (dry shampoo)

خشک شیمپو کو خشک شیمپو اس لیے کہا جاتا ہے کہ یہ اکثر اسپرے فارم میں دستیاب ہوتا ہے۔
خشک شیمپو میں ایسے اجزااور فارمولے استعمال کیے جاتے ہیں جو خشک بالوں سے لڑنے کی طاقت رکھتے ہیں۔
خشک شیمپو کا استعمال روکھے، بے جان اور کمزور بالوں کے لیے فائدہ مند ہے۔

خشک شیمپو کے استعمال کے فائدے : (benefits of using dry shampoo)

خشک شیمپو بالوں کی منفرد انداز میں نگہداشت کرتا ہے اور بالوں کو مضبوط بناتا ہے۔
خشک ہونے کی وجہ سے بالوں کا ٹوٹنا بھی ایک فطری عمل ہے۔
خشک شیمپو کا استعمال بالوں کو ٹوٹنے اور گرنے سے بھی بچاتا ہے۔
خشک شیمپو عام شیمپو کی طرح بالوں کی جلد سے میل نکال کر بالوں کو صاف ستھرا کرتا ہے۔
ڈرائی شیمپو بالوں کو اندر سے نمی پہنچاتا ہے جس سے بال نرم و ملائم ہوجاتے ہیں۔
خشک شیمپوسرد موسم میں بالوں کی بھرپور حفاظت کرتا ہے۔
خشک شیمپو بالوں کو مزید نکھارنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
اس کے استعمال سے جلد کی خشکی دور ہوتی ہے۔
خشک شیمپو کو اسپرے کی شکل میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔
ڈرائی شیمپو مختلف قسم کے فارمولوں میں دستیاب ہوتا ہے۔
ایسی خواتین جن کے بال ہلکے ہوتے ہیں اور ہوا سے اڑتے رہتے ہیں ان کے لیے ڈرائی شیمپو کا استعمال بہترین ہے۔