صندل پاؤڈر کے جلد کے لیے فائدے

0

صندل زمانہ قدیم سے حسن و آرائش کے لیے استعمال کیا جاتا آرہا ہے۔ صندل کا درخت بہت ہی قیمتی، خوشبودار اور قدیم ہوتا ہے۔صندل کے درخت کو پختہ اور مضبوط ہونے کے لیے کم سے کم چالیس سے پچاس برس کا وقت درکار ہوتا ہے تب کہیں جا کر یہ اپنی تمام خوبیوں سے مالا مال ہوتا ہے۔ صندل کی لکڑی سے سجاوٹ اور آرائش کی مصنوعات تیار کرنے کے علاوہ اس کا پائوڈر جلد کا حسن نکھارنے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

صندل کو مختلف طریقوں سے استعمال میں لایا جاتا ہے، جس میں صندل کا شربت، صندل کا پائوڈر، صندل کی لکڑی، صندل کا برادہ، صندل کے پتوں اور جڑوں کو بھی استعمال کیا جاتا ہے۔سب سے کم ریشہ دار صند سب سے زیادہ خوشبو دار صندل میں شمار کیا جاتا ہے۔

شربت صندل کے فوائد

اس کے استعمال سے دماغ تیز ہوتا ہے، جسم میںد وران خون متوازن رہتا ہے، جلد میں چمک پیدا ہوتی ہے، ہائی بلڈپریشر میں بہت مفید ہے، دماغ کو تقویت دیتا ہے اورخون صاف کر کے جلد کی رنگت کو نکھارتا ہے۔

صندل کے پائوڈر کے فوائد

صندل کا پائوڈر جلد کو تازگی بخشتا ہےاور حسن کو ایک طویل عرصے تک قائم رکھنے میں مدد یتا ہے۔
جلد کی بے شمار بیماریوں کا علاج صندل پائوڈر کو سمجھا جاتا ہے اور یہ جلد کو حسین بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
صندل پائوڈر کے استعمال سے چہرے پر جمی دھول مٹی کے اثرات زائل ہوجاتے ہیں۔
صندل پائوڈر کیل مہاسوں اور داغ دھبوں کا بہترین علاج ہے، چہرے کو رونق بخشتا ہے۔
صندل پائوڈ کے مستقل استعمال سے جلد وقت سے پہلے ڈھلکنے سے رک جاتی ہے اور جلد میں تنائو پیدا ہوتا ہے۔
صندل پائوڈر چہرے پر نمودار ہونے والے دانوں کا بہترین علاج ہے۔
صندل پائوڈر ایک قدرتی ذریعہ ہے اس لیے جلد پر اس کا استعمال جلد کو خوبصورت اور حسین بناتا ہے۔
صندل پائوڈر شادی بیاہ کے موقعے پر ابٹن میں ملا کر دلہن کو لگایا جاتا ہے ، جس سے اس کی جلد نرم وملائم اور خوشبودار ہوجاتی ہے۔
اگر چہرے کی جلد پر خشکی زیادہ ہے تو ناریل کے تیل میں صندل کا پائوڈر ملا کر لگانے سے دور ہوجاتی ہے۔
صندل کا پائوڈر ایکنی کو دور کرتا ہے اور جلد پر ہونے والی خارش اورچبھن کا بہترین علاج بھی ہے۔
صندل پائونڈر کو دودھ میں ملا کر لگانے سے آنکھوں کے گرد حلقے ختم ہوجاتے ہیں۔
صندل پائوڈر سورج کی شعاعوں سے جلد پر نمودار ہونے والی بیماری میلازما کا بہترین علاج ہے۔
گرمی یا چولہے کی تپش سے جھلس جانے والی جلد پر اگر صندل پائوڈر کو ماہر حکیم کے مشورے کے مطابق استعمال کیا جائے تو اس میں افاقہ ہوتا ہے اور جلد کچھ یہ دنوں میں اپنی درست حالت میں آجاتی ہے۔