سردیوں میں کوکونٹ باتھ لینے کے فوائد

0

کوکونٹ جسے ناریل کہا جاتا ہے، قدرت نے اس میں انسانی صحت، جلد، بال اور ناخنوں کی افزائش اور خوبصورتی کے لیے بے شمار خزانے رکھے ہیں جس کا اعتراف جدید سائنس بھی کر چکی ہے۔ کوکونٹ آئل اور کوکونٹ ملک جلد کو حسین اور  خوبصورت بنانے کے لیے زمانہ قدیم اسے استعمال کیے جارہے ہیں، جدید تحقیق سے یہ بات سامنے آچکی ہے کہ کوکونٹ مجموعی طور پر جلد کے لیے فوائد سے بھرپور ہے۔

یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر میں جلد کی حفاظت اور میک اپ کے لیے تیار کی جانے والی مصنوعات میں کوکونٹ کا استعمال باقاعدہ طور پر کیا جاتا ہے، کیوں کہ یہ جلد کے لیے بہت سے حوالوں سے فائدہ مند ہے۔ کوکونٹ کے بارے میں جدید تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ اگر خواتین بڑھاپے میں اپنی جلد کو روشن چمک دار اور جھریوں سے پاک دیکھنا چاہتی ہیں تو ان کو چاہیے کہ کوکونٹ باتھ لیں، اور اپنی خواہش کو تکمیل تک پہنچائیں۔

سرد موسم میں کوکونٹ باتھ کے فوائد :
(benefits of coconut bath)

Coconut bath during winter
Coconut bath during winter

٭ سردیوں میں کوکونٹ باتھ لینے سے جسم اور جلد کی سوزش دور ہوجاتی ہے۔

٭ کوکونٹ باتھ لینے سے چہرے کی ایکنی بھی ختم ہوجاتی ہے۔

٭ طبیعت ہشاش بشاش اور تروتازہ رہتی ہے۔

٭ کوکونٹ باتھ سے تھکاوٹ دور ہوتی ہے اور جسم کے اعضا کھلتے ہیں۔

٭ کوکونٹ باتھ سے جسم پر مستقل موئسچرائزرہتا ہے، خشکی دور ہوجاتی ہے۔

٭ کوکونٹ باتھ لینے سے سردیوں میں جلد کے علاوہ بال بھی نرم و ملائم رہتے ہیں ۔

٭ کوکونٹ باتھ لینے سے جلد کو اندرونی اور بیرونی طور پر نمی حاصل ہوتی ہے ۔

٭ رات کے وقت کوکونٹ باتھ لینے سے پرسکون نیند آتی ہے۔

٭ ایسی خواتین اور مرد جن کی جلد ہمیشہ سے خشکی کا شکار ہو ان کو چاہیے کہ وہ کوکونٹ باتھ ضرور لیا کریں، تاکہ ان کی جلد نرم و ملائم اور چمک دار رہے۔

٭ کوکونٹ باتھ لینے سے جلد ہموار رہتی ہے، اور جسم سے گرد وغبار آسانی سے صاف ہوجاتا ہے۔

٭ کوکونٹ باتھ لینے سے جلد میں تنائو بھی پیدا ہوتا ہے اور وقت سے پہلے جھریوں کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔

٭ کوکونٹ باتھ سے ہاتھ اور پائوں نرم و ملائم اور ہونٹ بھی گلابی رہتے ہیں جس سے شخصیت میں مزید نکھار پیدا ہوتاہے۔

٭ کوکونٹ باتھ لینے کے بعد بہت زیادہ تیز گرم پانی سے نہانا جلد اور بالوں کے لیے نقصان دہ ہوتا ہے۔

٭ کوکونٹ باتھ لینے سے جلد تیز دھوپ کے اثرات سے بھی محفوظ رہتی ہے۔