ایوکاڈا تیل اینٹی ایجنگ کا بہترین حل

0

عمر سے کم نظر آنا کسی کی خواہش ہو نہ ہو خواتین کی پہلی خواہش یہی تصور کی جاتی ہے، جیسے جیسے وقت گزرتا ہے، عمر ڈھلنے لگتی ہےاور ڈھلتی عمر کے اثرات سب سے پہلے جلد سے ظاہر ہوتے ہیں۔ پھول جتنی دیر کھلا رہتا ہے دیکھنے والوں کی نظروں کو اتنا ہی بھاتا ہے، لیکن جب یہ مرجھانے پر آجائے تو دیکھنے والی کی آنکھ پر بھی اس کے مرجھانے کا منظر بوجھ بن جاتا ہے۔

عمر کا بڑھنا (aging) اور لمبی عمر کا پانا قدرت کی طرف سے تحفہ ہوتا ہے، لیکن خواتین چوں کہ ہر عمر میں خود کو حسین اور جوان دیکھنا چاہتی ہیں اور اپنے حسن کی تعریف سے اچھا محسوس کرتی ہیں ان کے لیے عمر کا بڑھنا کسی حد تک پریشانی کا باعث ہوتا ہے۔

طبی ماہرین کی ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ وہ خواتین جو کم عمری سے ہی اپنی غذا کا خیال رکھتی ہیں ان کی جلد دوسری خواتین کے مقابلے میں زیادہ تندرست اور توانا نظر آتی ہے۔ بڑھاپے یا عمر کے بڑھنے کی سب سے پہلی علامت یہ ہوتی ہے کہ جلد ڈھیلی پڑنا شروع ہوجاتی ہے، جس کے بعد چہرے، ہاتھوں اور گردن پر جھریاں (fine lines) بھی نمایاں ہوتی ہیں جو خواتین کے لیے ایک آزمائش بن جاتی ہیں۔

اپنی عمر سے کم نظر آنا کوئی کمال نہیں ہے، بلکہ کم نظر آنے کے لیے ایسی تدابیر اختیار کرنا یہ کسی ہنر سے کم نہیں۔ وہ خواتین جو ایسی سبزیوں، پھل اور خشک میوہ جات کو اپن غذا کا حصہ بناتی ہیں وہ اپنی جلد میں تنائو (skin tightening) قائم رکھنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہیں۔

جلد کے ڈاکٹرز تو اب جدید طریقہ علاج سے نہ جانے کیا کیا کچھ کرجاتے ہیں، عمر سے کم دکھائی دینا، چہرے پر اگنے والے بالوں سے نجات، داغ دھبوں کے نشانوں کا خاتمہ، وغیرہ وغیرہ اب جدید طریقہ علاج سے ناممکن نہیں ہے۔
یہ علاج وقتی اور غیر موثر ہوتی ہیں، کچھ وقت گزرنے کے بعد جب ان کااثر ختم ہوتا ہے تو جلد کسی کام کی نہیں رہتی، عمر سے کم دکھائی دینے کے سارے خواب شیشے کی طرح ٹوٹ کر جابجا بکھر جاتے ہیں۔

اس کے برعکس اگر خوراک میں ایسی غذائوں یا ایسی اشیا کا استعمال کیا جائے جو جلد کو اندرونی طور پر مضبوط اور چمک دار بناتی ہیں یا پھر ان کے بیرونی استعمال سے جلدپررونق اور تنی ہوئی دکھائی دیتی ہے تو یہ ایک اچھا قدم ہے۔

مارکیٹس میں جلد کو خوبصورت بنانے، جلد میں تنائو پیدا کرنے ، جلد کو ڈھلکنے سے بچانے اور جلد کو تروتازہ بنانے کے حوالے سے بہت سی کریمز، لوشنز اور تیل دستیاب ہیں لیکن ایواکاڈو کا تیل (avocado oil) جو کرشماتی اثر دکھاتا ہے وہ شاید کوئی اور تیل نہیں۔ایواکاڈو چہرے کی جھریوں کو کنٹرول کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ایواکاڈو : (avocado)

یہ ناشپاتی سے ملتا جلتا ایک بہترین پھل ہے،جس میں وٹامن سی اور وٹامن بی 6کی مقدار پائی جاتی ہے۔ایواکاڈو کا چھلکا، گودا اور تیل جلد اور صحت کے لیے بہت فائدہ مند مانے جاتے ہیں۔ایواکاڈو میں فائبر ایک درمیانی مقدار میں پایا جاتا ہے۔جب کہ کاربوئیڈریٹس کی مقدار اس میں کم ہوتی ہے ۔

ایواکاڈو اینٹی ایجنگ کا بہترین حل : (avocado oil act as an anti-aging)

٭ ایواکاڈو آئل کے استعمال سے اینٹی ایجنگ کا مسئلہ حل ہوجاتا ہے۔
٭ ایواکاڈو آئل میں جسم میں کولاجن اور ایلاسٹن کی پیداوار کو قدرتی طور پر بڑھانے کی صلاحیت پائی جاتی ہے ۔
٭ ایواکاڈو آئل بہت زیادہ چکنا ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ جلد کو خشک ہونے لٹکنے سے بچاتا ہے۔
٭ جدید تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ اگر نہانے کے دوران ایک سے دو قطرے ٹب میں ایواکاڈو آئل کے مکس کرلیے جائیں تو جلد چمک اٹھتی ہے اور اس میں مضبوطی پیدا ہوتی ہے۔
٭ جھریوں سے نجات حاصل کرنے کے لیے اگر ایواکاڈو آئل کا چہرے، گردن او ر ہاتھوں پر ہلکا ہلکا مساج کیا جائے تو جلد وقت سے پہلے بوڑھا ہونے کا تصور بھی نہیں کرسکتی۔
٭ اگر چہرے کی جھریوں کو ختم کرنے کے لیے ایواکاڈو آئل استعمال کیا جا رہا ہے تو درمیان میں ایک دن کا وقفہ بہت ضروری ہے، کیوں کہ یہ بہت چکنا ہوتاہے زیادہ چکنائی سے جلد پر دانے بھی نمودار ہوسکتے ہیں۔