سن بلاک لوشن استعمال کرنے کے مختلف طریقے

0

سن بلاک سورج کی تیز اور جھلستی ہوئی شعاعوں سے خود کو بچانے کا بہترین راستہ ہے، جلد سورج کی الٹراوائلٹ شعاعوں سے اگر کوئی بچا سکتا ہے تو وہ ہے اچھا اور معیاری سن بلاک ۔ سن بلاک لگانے کے بعد سورج کی تپش اور جلد کے درمیان ایک حفاظتی دیوار حائل ہوجاتی ہے، جو سورج کی گرم شعاعوں کو جلد کے اندر جذب ہونے کی اجازت نہیں دیتیں۔

کچھ خواتین کے چہرے پر زخم یا گہرے دھبے یا دانے ہوتے ہیں، اور الٹراوائلٹ شعاعیں ان کا پیچھا بھی نہیں چھوڑتیں، اس سے ان کے زخموں کے بھرنے کا عمل آہستہ ہوجاتا ہے۔ سورج کی سلگتی ہوئی شعاعیں جلد کے اندر پہنچ کر پگمنٹ پیدا کرتی ہیں، اس سے جلد کے زخم مزید گہرے ہونے لگتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ ماہر بیوٹیشن ہمیشہ اچھے اور معیاری سن بلاک کے استعمال کا مشورہ دیتی ہیں۔

مارکیٹس میں دستیاب سستے اور غیر معیاری سن بلاک جلد کی حفاظت کی بجائے اس کو مزید نقصان پہنچانے کا سبب بنتے ہیں، ان میں موجود نقصان دہ کیمیکل بعض اوقات تو جلد کے کینسر کا سبب بھی بن جاتے ہیں۔ کچھ سن بلاک میں ایسے زہریلے مادے بھی پائے جاتے ہیں جو جلد کومحدود وقت تک سورج کی شعاعوں سے تو بچا لیتے ہیں لیکن جلد کو کسی اور بیماری کا شکار کردیتے ہیں۔

سن بلاک لوشن : (sunblock lotion)

٭ بازاروں میں دستیاب بے شمار مشہور کمپنی کے سن بلاک دن رات فروخت کیے جاتے ہیں، یہاں تک کہ لوگ ان کمپنی کا نام لے کر سن بلاک طلب کرتے ہیں۔
٭ انھی میں کمپنیز میں ایک نمایاں نام بائیو لیپ کا بھی ہے جس کا تیار کردہ سن لاک (sunloc lotion) اب حساس جلد کی مالک خواتین کی اہم ضرورت بن چکا ہے۔
٭ سن لاک لوشن جلد کی حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے بطور خاص تیار کیا گیا ہے۔
٭ سن لاک لوشن مناسب قیمت اور مناسب مقدار میں دستیاب ہے۔
٭ سن لاک لوشن جلد کو بہتر طریقے سے سورج کی الٹروائلٹ شعاعوں سے بچانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

سن بلاک لوشن استعمال کرنے کے مختلف طریقے :
(apply sunblock lotion)

٭ سن بلاک کو دھوپ میں نکلنے سے پہلے تھوڑا سا ہاتھ پر لے کر چہرہ، گردن اور ہاتھوں پر لگائیں۔
٭ اگر چہرے پر پہلے سے نشان موجود ہیں یا زخم ہیں تو سن لاک لوشن اس پر معمول سے کچھ زیاد ہ مقدار میں لگائیں۔
٭ سن بلاک کی اپنی ایک مقررہ وقت تک تاثیر ہوتی ہے، جو اس کے پیکٹ پر بھی درج ہوتی ہے، اس کے مطابق لگائیں۔
٭ اگر سن بلاک تین گھنٹے تک اپنا اثر قائم رکھے اور آپ کو چار سے چھ گھنٹے دھوپ میں گزارنا ہوں تو تین گھنٹے کے بعد دوبارہ سن بلاک لگائیں اور جلد کو محفوظ رکھیں۔
٭ سن بلاک لگانے سے پہلے اچھی طرح ہاتھ منہ دھولیں اور چہرہ، ہاتھ اور گردن خشک ہونے کے بعد اسے استعمال کریں۔