جلد کو جواں رکھنے کے لیے 7غذائی اجزا

0

جس طرح انسان اپنی ضروریات کی تکمیل کے لیے دن رات ایک کردیتا ہے اسی طرح وہ خواتین جو جلد کے مسائل سے دوچار ہوتی ہیں، خود کو حسین اورجلد کو جواں رکھنے کے لیے اپنی تمام توجہ خود پر مرکوز کردیتی ہیں۔ خواتین جلد کے بیرونی استعمال کی پروڈکٹس کی تلاش میں اپنا وقت صرف کرنے کی بجائے ایسی غذائوں پر توجہ دیں جو اُن کی جلد کو صحت مند اور جواں بنا دے تو وہ اپنے مسئلے کا حل خود تلاش کرسکتی ہیں۔ روزمرہ کھائی جانے والی غذائوں میں قدرت نے ایسے اجزا رکھے ہیں جو جسم کے لیے مفید ہونے کے ساتھ ساتھ جلد کے لیے بھی بہت فائدہ مند ہیں۔ درج ذیل سبزیوں اور پھلوں اور ڈرائی فروٹس کو اگر غذا میں شامل کرلیا جائے تو جلد جواں (younger skin) اور خوبصورت ہوجائے گی۔

کچی سبزی

خواتین اگر کچی سبزیوں کواپنی غذا کا حصہ بنا لیں تو ان کی جلد جواں (younger skin)اور حسین ہوجائے۔ ماہرین جلد کچی غذا کھانے کے ساتھ ساتھ چہرے پر اس کے مساج کا مشورہ بھی دیتے ہیں جس سے جلد پُررونق ہوجاتی ہے۔

پالک

پالک میں موجود فولیٹ جلد کے لیےبہترین غذا ہے۔ اس سے بینائی بھی تیز ہوتی ہے اورخواتین کو ماہانہ ایام میں ہونے والی تکلیف میں بھی آرام ملتا ہے۔

سنگترہ

سنگترہ جلد کی صحت کے لیے نہایت مفید پھل ہے ، اس میں موجود وٹامن سی اور اینٹی اوکسیڈنٹ جلد کو صحت مند رکھنے ،داغوں کو دور کرنے اور نکھار پیدا کرنے میں فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں۔

اسٹرابری

اسٹرابری جلد کے نکھار میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔اس میں جلد کی نشوونما کے لیے ضروری اجزا پائے جاتے ہیں۔ اسٹرابری کا استعمال جلد کو سورج کے خطرناک اثرات سے دور رکھتا ہے۔

ڈرائی فروٹ

وہ خواتین جو اپنی جلد کو جواں (younger skin) رکھنا چاہتی ہیں ان کو چاہیے کہ ڈرائی فروٹ کو اپنی غذا کا حصہ بنالیں۔ ڈرائی فروٹ میں بھرپور وٹامن پایا جاتا ہے جو جلد کی حفاظت اور اسے جواں رکھنے کے لیے بہت مفید ہوتا ہے۔

مچھلی

​مچھلی کھانے سے جلد صاف شفاف اور شاداب ہوجاتی ہے۔ مچھلی میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈز کی بھاری مقدار موجود ہوتی ہے جو جلد کو حسین بناتی ہے۔ مچھلی کھانے سے جلد کو نمی اور اضافی پانی ملتا ہے جو کھردری جلد کو بھی ملائمت میں تبدیل کردیتا ہے۔

گریپ فروٹ

گریپ فروٹ وہ پھل ہے جس میں وٹامن سی کی وافر مقدار پائی جاتی ہے۔ ایسی خواتین جن کی جلد جھریوں کا شکار ہے ان کے لیے گریپ فروٹ کا استعمال تیر بہدف ثابت ہوتا ہے۔ گریپ فروٹ کے استعمال سے ان کی جلد جواں (younger skin) اور تازہ دکھائی دیتی ہے۔