جھریوں سے نجات حاصل کرنے کے لیے 7اہم غذائیں

0
خواتین اپنے حسن کو نکھارنے میں کسی بھی علاج سے گریز نہیں کرتیں۔ ان کی جلد نازک اور حساس ہوتی ہے یہی وجہ ہے کہ وہ ہر اس علاج کو ترجیح دیتی ہیں جو ان کی جلد کے لیے سب سے اچھا ہو۔عمر کے بڑھنے کے ساتھ ساتھ جلد پر جھریاں (wrinkles) نمایاں ہونا شروع ہوجاتی ہیں جو خواتین کے لیے کسی تکلیف دہ عمل سے کم نہیں۔ اور وہ اس سے نجات پانے کے لیے ماسک، لوشن، کریمز اور وٹامنز کا سہارا لیتی ہیں۔ بڑھتی عمر کے ساتھ اگر جلد پر ایک بار بھی جھریاں (wrinkles) نمایاں ہوجائیں تو پھر ان کا ختم ہونا بھی مشکل ہوجاتا ہے۔بڑھتی عمر کے ساتھ اگر جلد پر ایک بار بھی جھریاں (wrinkles) نمایاں ہوجائیں تو پھر ان کا ختم ہونا بھی مشکل ہوجاتا ہے۔ اس سے پہلے کہ ایسا ہو اگر جلدکے بیرونی استعمال کی کریمز اور لوشن کے ساتھ ساتھ اگر غذائوں پر توجہ دی جائے تو بہت ممکن ہے کہ اس میں افاقہ ہوجائے۔جھریوں (wrinkles)سے نجات حاصل کرنے کے لیے 7اہم غذائیں تجویز کی جا رہی ہیں جن کو استعمال کر کے آپ اپنی جلد کو جھریوں سے پاک اور تندرست و توانا رکھ سکتی ہیں۔

مچھلی : (fish)

سمندروں کی سیر کرنے والی طاقت اور توانائی سے بھرپور مچھلی کے اپنے ہی فوائد ہیں۔ مچھلی میں اومیگا تھری کی بھرپور مقدار موجود ہوتی ہے۔ مچھلی کھانے سے جلد نرم ، ملائم اور خوبصورت ہوجاتی ہے۔ ٹھنڈے پانی کی مچھلی مثلاً سولومن،ٹراؤٹ وغیرہ میں پروٹین اور اومیگا تھری کی اچھی مقدار موجود ہوتی ہے جس سے ہماری جلد کے خلیے تروتازہ رہتے ہیں اور جھریاں نہیں پڑتیں۔

ٹماٹر : (tomato)

ٹماٹر ایک ایسا پھل ہے جسے دنیا بھر میں بطور سبزی استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کے بے شمار فوائد ہیں، خاص طور پر جلد کی صحت کے حوالے سے اس میں ایسے اجزا موجود ہیں جو جلد کو جوان رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر میں بیوٹی کے حوالے سے تیار کی جانے والی پروڈکٹس میں ٹماٹر کے اجزا استعمال کیے جاتے ہیں۔ ٹماٹر میں lycopene پایا جاتا ہے جو بڑھتی ہوئی عمر میں جلد پر پڑنے والی جھریوں سے نجات دلانے میں بہت اہم ہے۔

دہی : (yogurt)

دہی کے فوائد کی بات آجائے تو سوائے حیرت کے کچھ حاصل نہیں ہوتا۔ دہی وہ مکمل غذا ہے جس میں توانائی کے حوالے سے سب کچھ موجود ہے۔ کھانوں میں دہی کے استعمال کے ساتھ ساتھ اگرجلد کی حفاظت اور جھریوں سے نجات کے لیے کھیرے اور دہی کا ماسک لگایا جائے تو جھری (wrinkles) نہیں پڑتیں۔ کھیرے اور دہی کا ماسک تیار کرنے کے لیے آدھا کھیرا کاٹ لیں اس میں چند پتیاں پودینے کی اور ایک کپ دہی ڈال کر بلینڈ کر لیں۔ اس آمیزے کو فریج میں محفوظ کر لیں اور ہر زور حسب ضرورت آمیزہ چہرے پر لگا کر 25منٹ کے بعد دھو لیں۔ امید ہے ان آسان طریقوں پر عمل کر کے آپ چہرے اور ہاتھوں کی جھریوں سے نجات حاصل کرنے اور ان کے بڑھنے کے اثرات کر کم کرنے میں کامیاب ہو جائیں گی۔

گاجر

گاجر سبزیوں میں بہت اہم ہے۔اس میں بے شمار قدرتی اجزا پائے جاتے ہیں جو صحت اور اچھی جلد کے لیے قابل ذکر ہیں۔گاجر کا جوس پینے سے خون صاف اور طاقتور ہوتا ہے۔ گاجر کے جُوس میں Beta carotene نامی اینٹی آکسائڈ کثرت سے پایا جاتا ہے جو انسانی جلد کو خشک ہونے اور جلد پر بڑھاپے کے اثرات یعنی جھریاں( wrinkles) ظاہر ہونے سے روکتا ہے۔ اس طرح جلد کو نرم اور چمک دار بناتا ہے۔

چقندر : (beetroot)

چقندر وہ سبزی ہے جو باہر سے ہی سرخ ہوتی ہے اور اس کے فوائد بھی ایسے ہی ہیں جو جلد کو سرخ اور توانا بنا دیتی ہے۔چقندر میں ایک کیمیائی جزوبیٹن (betin) پایا جاتا ہےجو خون بڑھاتا ہے۔ چہرے کے دانوں اور داغ دھبوں اور خاص طور پر جلد پر پڑنے والی جھریوں (wrinkles) کوختم کرنے میں چقندر بہت مفید ہے،ورم والے مقام پر اس کاپانی لگانے سے ورم ختم ہوجاتا ہے۔ آگ سے جھلسی ہوئی جلد پر اس کا پانی لگانے سے آرام ملتاہے۔

کھیرا : (cucumber)

کھیرا سلاد میں استعمال ہونے والی ایسی سبزی ہے جس میں پانی کی وافر مقدار پائی جاتی ہے جو صحت کے ساتھ ساتھ جلد کے لیے بھی بہت مفید ہوتی ہے۔ کھیرے میں پوٹاشیم، کیلشیم، فولاد، نمکیات، روغنی اجزائ، نشاستہ اور گوشت بنانے والے اجزا کے ساتھ وٹامنز اے بی اور ڈی شامل ہوتے ہیں۔ خواتین اپنی جلد کی دیکھ بھال کے لیے کھیرے کا ماسک استعمال کرتی ہیں جو ان کی جلد کو بوڑھا ہونے سے بچاتا ہے۔ جلد میں تنائو پیدا کرتا ہے اور جلد صاف شفاف اور چمکدار نظر آتی ہے۔

انار : (pomegranate)

انار کو جنت کا پھل بھی کہا جاتا ہے۔ اس کے بے شمار قیمتی فوائد ہیں۔ اس جادو اثر پھل کے بیج اینٹی آکسائیڈنٹس اور وٹامن سی سے بھرپور ہوتے ہیں اور چہرے کو جھریوں (wrinkles) خشکی اور دیگر عوارض سے بچانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ ایک تحقیق کے مطابق وٹامن سی کا استعمال درمیانی عمر میں جلد کو خشکی اور جھریوں کا امکان کم کرتا ہے۔