اندام نہانی کے اندر ہونے والے انفیکشن کی وجوہات اور علاج

0

انفیکشن کہیں بھی ہو تکلیف کا سبب ہوتا ہے، خاص طور پر ایسی جگہ جہاں بار بار کھجانا بھی اچھا محسوس نہیں ہوتا، ایسی صورت میں ذہن الجھ کر رہ جاتا ہے۔ خواتین کو اکثر ایسی صورت حال کا سامنا ہوتا ہے، اندام نہانی میں ہوجانے والا انفیکشن جس کی بہت سی وجوہا ت ہوتی ہیں انھیں سکون سے بیٹھنے نہیں دیتا۔

اندام نہانی میں ہونے والے انفیکشن اور انفیکشن کے مستقل رہنے سے مزاج اور طبیعت میں چڑچڑاہٹ پیدا ہوجاتی ہے۔ چہرے کا رنگ پیلا پڑنے لگتا ہے، یہاں تک کہ خواتین کا اٹھنا بیٹھنا بھی مشکل ہوجاتا ہے خاص طور پر ایسی خواتین جو ملازمت پیشہ ہوتی ہیں ۔

اندام نہانی میں انفیکشن کی وجوہات
:(causes of vaginal infection)

ایسی خواتین جو صفائی کا خاص خیال نہیں رکھتی وہ اندام نہانی میں انفیکشن کا شکار زیادہ ہوتی ہیں۔
میاں بیوی ملنے کے عمل کے دوران جذبات کی شدت اور بے احتیاطی سے اندام نہانی میں انفیکشن کا خطرہ پیدا ہوتا ہے۔
ماہانہ ایام کے دوران پیڈ، یا کپڑے کا زیادہ دن تک استعمال بھی اندام نہانی میں انفیکشن پیدا کرتا ہے۔
ایسی خواتین جنھیں کوئی پوشیدہ بیماری ہو اس کی وجہ سے بھی اندام نہانی میں خارش اور سوزش محسوس ہوتی ہے۔
خارش ہونے کی صورت میں بار بار ناخن یا کسی اور چیز سے کھجانے کی وجہ سے بھی اندام نہانی میں مزید انفیکشن کے بڑھنے کے امکانات بھی ہوتے ہیں اور زخم ہوجانے کا بھی خطرہ ہوتا ہے۔
کچھ خواتین کو ریشمی کپڑوں سے الرجی ہوتی ہے جس کی صورت میں اندام نہانی خارش محسوس ہوتی ہے اس سے گریز کرنا ضروری ہے۔
وہ خواتین جو ماں بننے کے عمل سے گزرتی ہیں، گرم ادویات کے استعمال سے انھیں اکثر اندام نہانی میں انفیکشن یا خارش کی شکایت ہوجاتی ہے۔
ایسی خواتین جو بہت زیادہ ذہنی دبائو کا شکار ہوتی ہیں ، اندام نہانی پہ ان کے اثرات مرتب ہوتے ہیں اور سوزش جیسی بیماری سامنے آتی ہے۔
کچھ خواتین نشے کی عادی ہوتی ہیں جن میں سگریٹ، چرس، شراب یا پھر اور کوئی الکحل سے بھرپور نشہ انھیں جہاں اور بیماریوں میں مبتلا کرتا ہے وہیں اندام نہانی میں انفیکشن کا سبب بھی بنتا ہے۔

اندام نہانی میں انفیکشن کا سی مائیسن کریم سے علاج:
(treatments of vaginal infection with C-Mycin cream)

سی مائیسن کریم، اندام نہانی کے انفیکشن کو تیزی سے ختم کرتی ہے اور سوزش سے بچاتی ہے۔
اندام نہانی کے اندر سی مائیسن کریم کو باآسانی لگایا جاسکتا ہے تاکہ انفیکشن سے جلد از جلد چھٹکارہ حاصل ہو۔
بائیو لیب کی تیار کردہ سی مائیسن کریم بیرونی استعمال کے لیے موزوں ہے۔
سی مائیسن کریم چوں کہ بیرونی استعمال کی ہے اس لیے اس کے استعمال سے جسم ، معدے یا آنتوں پر کوئی فرق نہیں پڑتا۔
اندام نہانی میں اچھی طرح جذب ہو کر سی مائیسن کریم اپنا جادوئی اثر دکھاتی ہے اور انفیکشن کے دکھ سے نجات دلاتی ہے۔

اندام نہانی کے انفیکشن میں احتیاط:(care in vaginal infection)

خواتین کو چاہیے کہ جب ان کے اندام نہانی میں خارش، سوزش یا کوئی اور تبدیلی محسوس ہو تو فوری طور پر کسی ماہر گائنی کولوجسٹ سے رابطہ قائم کریں اور ڈاکٹر کو اپنی ساری باتوں کے بارے میں آگاہ کریں۔
ماہانہ ایام ہوں یا عام دن، صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں اور ایک پیڈ کا استعمال اتنا ہی کریں جتنا ضروری ہے ، زیادہ استعمال بھی انفیکشن کا سبب بنتا ہے۔
میاں بیوی کے تعلقات کے دوران جذبات کی شدت کو کنٹرول میں رکھیں ، اخلاقی تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ تعلق قائم کریں۔
جسم کی صفائی کے ساتھ ساتھ کپڑوں کی صفائی کا بھی خا ص خیال رکھیں۔
ایسے انڈر گارمنٹس جن میں ریشم شامل ہو اور آپ کو اس سے الرجی ہو تو فوری طور پر اسے تبدیل کریں، کوشش کریں کے کاٹن کے استعمال کریں تاکہ انفیکشن سے بچا جاسکے۔
یاد رہے کہ اندام نہانی کا مستقل انفیکشن عورت کے ماں بننے کے عمل میں سب سے بڑی رکاوٹ ثابت ہوتا ہے، اگر ایسی کسی صورت حال کا سامنا ہے تو فوری طور پر گائنی کولوجسٹ سے رابطہ قائم کریں۔