میتھی کے دانے کھائیں اور بہتر خوشبو پائیں

0

انسانی جسم سے اٹھنے والی خوشبو ہر کسی کو اپنا اسیر کرلیتی ہے۔پھول اور پرفیوم ہی نہیں اس کے علاوہ بھی کوئی خوشبو آپ کو مہکا سکتی ہے۔ قدرت نے زمین پر ایسی نعمتیں اتاری ہیں جو نہ صرف انسانی صحت کے لیے فائدہ مند ہیں بلکہ انسان کو اندر سے مہکانے میں بھی کمال رکھتی ہیں۔

کچھ سبزیاں، پھل اور پھول اپنی خوشبو کی وجہ سے اپنی خاص شناخت رکھتے ہیں۔ ان کی خوشبوئیں ماحول کو مسحور کن بنا دیتی ہیں۔ جن میں میتھی کے دانوں کو یہ خصوصیت حاصل ہے کہ یہ انسانی جسم کو اندر سے مہکا دیتے ہیں۔ سانسوں سے بھی میتھی دانے کی خوشبو بھلا محسوس ہوتی ہے۔

میتھی کے دانے:(fenugreek)

میتھی وہ سبزی ہے جس کے دانوں کو زمانہ قدیم سے کھانوں کے علاوہ دوسری چیزوں میں استعمال کیا جاتا آرہا ہے۔ میتھی کے دانے کھانے میں استعمال ہونے کے علاوہ بہت سی بیماریوں میں بطور دوا بھی استعمال کیے جاتےہیں، جو ہزاروں بیماریوں کا علاج ہیں۔

میتھی دانے کے اجزا:(compounds of fenugreek)

میتھی میں وٹامن اے، بی، سی، فولاد، فاسفورس اور کیلشیم پایا جاتا ہے۔ جو صحت کی توانائی اور جلد کی رعنائی کے لیے بہت اہم ہوتے ہیں۔ میتھی دانے میں موجود کچھ اجزا ایسے بھی ہیں جو زخموں کو بھرنے میں اہم کردار دا کرتے ہیں۔

میتھی کے دانے کی خوشبو:(fenugreek smell)

میتھی کے دانوں میں پائے جانے والے کچھ اجزا ایسے بھی ہیں جن میں منفرد قسم کی خوشبو پائی جاتی ہے، یہ خوشبو کھانوں کو خوش ذائقہ بناتی ہے اور صحت کے لیے نہایت مفید ثابت ہوتی ہے۔

میتھی کے دانوں سے خود کو مہکائیں:(Smell better by eating Fenugreek)

میتھی کے دانوں کے حوالے سے اب تک بہت سے طبی تحقیقات منظر عام پر آچکی ہیں، جن میں ایک جدید ریسرچ رپورٹ کے مطابق میتھی کے دانوں میں جو اجزا پائے جاتے ہیں وہ سانسوں سے لے کر جسم کے اندر تک ایسی خوشبو پیدا کردیتے ہیں، جن کی بھینی بھینی خوشبو نہ صرف انسان کو لطف دیتی ہے بلکہ اندر سے طبیعت ، دماغ اور مزاج کو بھی تروتازہ رکھتی ہے۔ ریسرچ رپورٹ کے مطابق ایسے افراد جو میتھی یا میتھی کے دانے کھانوں میں زیادہ استعمال کرتے ہیں وہ اندر سے مہکتے رہتے ہیں ۔ موسم گرما میں پسینہ آنے کی صورت میں جسم سے بدبو آنے لگتی ہے ، لیکن میتھی کا استعمال اس کیفیت سے بچانے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔