دے انجری کے درد سے نجات piroxicam gel

0

ورزش صحت کے لیے ہر طرح سے اچھی ہے لیکن ورزش کے دوران اپنی صحت کا خیال رکھنا اس سے بھی کہیں زیادہ اچھا ہے، تاکہ صحت کے ساتھ ساتھ جسم زخموں سے بھی محفوظ رہے۔ دنیا بھر کے طبی ماہرین اس بات پر متفق ہیں کہ ورزش انسان کو چاق و چوبند رکھتی ہے ، وقتی طور پر ہی نہیں بلکہ عمر کے آخری حصے تک ورزش جسم کو تندرست اور توانا رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

ورزش کے فوائد : (exercise benefits)

٭ ورزش سے دوران خون تیز ہوتا ہے اور جسم میں طاقت پیدا ہوتی ہے۔
٭ بدن سے سستی اور کاہلی دور ہوتی ہے اور بدن چست ہوجاتا ہے۔
٭ نظام ہاضمہ درست رہتا ہے ، بھوک وقت پر لگتی ہے ۔
٭ ورزش کے دوران جسم سے بہنے والے پسینے میں جسم کے فاسد مادے ضائع ہوجاتے ہیں۔
٭ ورزش سے ذہن تیز ہوتا ہے اور جسم کی ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں۔

ورزش کے دوران احتیاط : (be careful while exercising)

٭ جو لوگ خود کو اسمارٹ رکھنے کے لیے ویٹ لفٹنگ کرتے ہیں، انھیں بہت زیادہ احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے۔
٭ کچھ لوگ ورزش کے دوران انجری (exercise injury) کا شکار ہوجاتے ہیں جس سے ان کے جسم پر زخم آجاتے ہیں۔
٭ کچھ چوٹیں بیرونی ہوتی ہیں اور کچھ اندرونی جو تکلیف کا سبب بنتی ہیں۔
٭ بعض اوقات انجری کی وجہ سے جلد کے اندر موجود ٹشوز پھٹ جاتے ہیں جو بہت زیادہ پریشانی کا سبب ہوتے ہیں۔

ورزش کے دوران انجری میں پیروکسیکم جیل دے درد سے نجات :
(piroxicam gel heal your exercise injury pain)

٭ پیروکسیکم جیل ہر قسم کے درد اور جلن کے خاتمے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
٭ ورزش کے دوران بھاری چیز ہاتھ یا پیروں پر لگ جانے، یا جلد کے ٹشوز کے پھٹ جانے کی وجہ سے درد زیادہ ہو تو پیروکسیکم اس کا بہترین علاج ہے۔
٭ پیروکسیکم جیل سے جلد کی سوزش، درد اور سختی کو دور کرنے میں مدد ملتی ہے۔
٭ پیروکسیکم جیل خواتین میں حیض کے درد، سرجری اور بچے کی پیدائش کے بعد ہونے والے در د میں آرام کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔
٭ پیروکسیکم جیل جلد میں ایسے مادوں کو روکتا ہے جو جلد کی سوزش کا سبب بنتے ہیں۔
٭ پیروکسیکم جیل جسم پر اندرونی چوٹ لگ جانے کی وجہ سے سوجن کا کا بھی بہترین علاج ہے۔

پیروکسیکم جیل لگانےمیں احتیاط

٭ ورزش کے دوران انجری ہوجانے کی صورت میں پیروکسیکم جیل کا استعمال ڈاکٹر کے مشورے کے مطابق کریں۔
٭ اگر آپ دل کے امراض میں مبتلا ہیں تو پیروکسیکم جیل کا استعمال کرنے سے گریز کریں۔
٭ اس کے علاوہ اگر آپ ہائی بلڈ پریشر، شوگر یا ہائی کولیسٹرول کے مریض ہیں تو ایسے میں بھی پیروکسیکم جیل آ پ کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔
٭ خاص طور پر اگر آپ کا بائی پاس ہوا ہے تو ایسی صورت میں درد یا چوٹ لگنے کی صورت میں ہوجانے والی جلن، سوزش اورسوجن کو کم کرنے کے لیے پیروکسیکم جیل ہر گز ہرگز استعمال نہ کریں۔