شادی سے پہلے ہلکی پھلکی ورزش سے خود کو فٹ رکھیں

0

انسانی جسم کی صحت کے لیے ورزش (exercises for health) کی اہمیت ہر دور میں تسلیم کی گئی ہے اور کوئی اس حقیقت سے انکار نہیں کر سکتا کہ ورزش ہر عمر میں یکساں مفید ہے۔ ورزش کم ہو یا زیادہ ہر صورت میں مفید ہے۔ بلکہ ایک بہترین ٹانک ہے جس سے جسم چاق چوبند رہتا ہے اور قوت و چستی کا احساس ہوتا ہے۔ ہمارے ہاں ہاتھ پاؤں کو حرکت دینے کا نام ورزش دیا جاتا ہے یہ ایک نامکمل تشریح ہے۔

جب ہم جسم کو اس طرح حرکت دیں کہ جس سے پورا جسم حرکت میں رہے اور یہ عمل روزانہ کچھ وقت کے لیے باقاعدگی سے کیا جائے تو اسے ورزش کا نام دیا جا سکتا ہے۔

شادی ہر انسان کی زندگی خوشیوں کا باعث ہوتی ہے، دلہا دلہن کے علاوہ گھر والوں کے لیے بھی یہ کسی خوشی سے کم نہیں ہوتی، اگر آپ شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہے ہیں اور خود کو فٹ اور اسمارٹ نہیں دیکھتے تو پھر ہلکی پھلکی ورزش کو اپنے روز مرہ کے معمولات میں شامل کرلیں۔

ورزش کے فوائد : (benefits of exercises)

تیس سال سے قبل عمر میں زور دار اور تھکا دینے والی ورزش مناسب ہے۔
اس دورانِ ورزش خون کی رفتار میں اضافہ ہو جاتا ہے۔
جسم کے ہر حصے میں خون کی فراہمی بڑھ جاتی ہے۔
سانس کی رفتار بڑھتی اور سانس گہرے ہو جاتے ہیں ۔
یہ سانس خون کی بند نالیوں کو دوبارہ فعال کرنے میں مدد دیتا ہے۔
ورزش سے چربی پگھلتی اور مٹاپا ختم ہوتا ہے۔

ہلکی پھلکی ورزش ہلکے پھلکے انداز میں آپ کو فٹ بنا دیتی ہے، اور جب آپ فٹ ہوں گے تو زندگی جینے کا مزہ دوبالا ہوجائے گا، اگر آپ ایسا چاہتے ہیں تو پھر وقت ضائع کرنے کی ضروررت نہیں ہے، شادی سے پہلے ہلکی پھلکی ورزش اپنائیے اور خود کو فٹ بنائیے۔

شادی سے پہلے ہلکی پھلکی ورزش : (light exercises before wedding)

چہل قدمی : (walk)

کہنے کو تو یہ ایک بہت ہی عام سی ورزش ہے ، لیکن اپنے اندر جو کمال رکھتی ہے اس کی مثال بھی نہیں ملتی۔ چہل قدمی سے جسم چست اور دوران خون متوازن رہتاہےاور انسان خود کو فٹ محسوس کرتا ہے۔اگر آپ کے گھر کے قریب کوئی پارک یا کوئی صاف سڑک موجود ہے تو اس کو کام میں لائیں یعنی چہل قدمی کو اپنا معمول بنا لیں۔

سانس کی ورزش : (aerobic exercises)

یہ بھی بہت ہلکی پھلکی اور کم وقت میں کی جانے والی ورزش ہے لیکن اس کے فائدے کم نہیں ہیں۔ اگر شادی کے دن قریب ہیں تو روز صبح اٹھ کر کسی کھلی فضا میں جا کر آنکھیں بند کر کے کمر کو سیدھا رکھیں اور لمبے لمبے سانس اپنے اندر بھر لیں اور کچھ دیر کے بعد اسے باہر نکال دیں، اس عمل کو بار بار دہرائیں، پھر دیکھیے آپ کے اندر کیا تبدیلی واقع ہوتی ہے۔

جاگنگ : (jogging)

یہ وہ لائٹ ورزش ہے جو انسانی صحت کے لیے بڑی اہمیت کی حامل ہے، اس سے دوران خون متوازن رہتا ہے۔ مستقل ایک ٹریک پر جاگنگ کرنے سے جسم سے پسینہ بھی خارج ہوتا ہے او ر اندر سے چربی بھی پگھل جاتی ہے۔جسم اسمارٹ ہوجاتاہے۔

سائیکل چلائیں : (ride bicycle)

آج کل تو ہر گھر میں ہی سائیکل موجود ہوتی ہے۔ اگر آپ گھر سے کچھ دور دن میں کئی مرتبہ جاتے ہیں تو سائیکل کو اپنا ہم سفر بنالیں،سائیکل چلانے سےجسم چست رہتا ہے، نظام ہاضمہ بھی درست رہتا ہے اور بدن بھی فٹ رہتاہے۔

یوگا ورزش : (yoga exercises)

یوگا ساری دنیا میں جانا اور مانا جاتا ہے، اگر پابندی سے یوگا کیا جائے تو جسم کی بناوٹ اور جلد اتنی خوبصورت ہوجائے کہ دیکھنے والا تعجب کیے بغیر نہ رہ سکے۔یوگا سے آپ خود کو اسمارٹ رکھنے کے ساتھ خود کو پرسکون بھی محسوس کرتے ہیں۔