جلد سے غیرضروری بالوں کے خاتمے کے لئے ٹریٹمنٹ

0

جلد پرغیرضروری بالوں کاہونااہم مسئلہ سمجھاجاتاہے اوراس مسئلے کے حل کے لئے مستقل چھٹکاراضروری ہوتاہے۔ویکس کے ذریعے وقتی نجات تو مل جاتی ہے لیکن بالوں کی نشوونماکے بعد وہ دوبارہ جلد پرظاہرہوجاتے ہیں۔جلد پرغیرضروری بالوں کے ظاہرہونے کی بہت سی وجوہات ہوتی ہیں جن کاجاننا اوراس کے بعد ان کاٹریٹمنٹ ضروری ہے۔
جلد پرغیرضروری بالوں کاظاہرہوناہارمونل عدم توازن اوربعض اوقات جینیاتی بھی ہوسکتاہے۔مختلف تیکنیکس کے استعمال سے ان بالوں سے چھٹکاراپایاجاسکتاہے۔بہترین حل وہی ہے جوطویل مدت تک کارآمد ہواورگہرائی میں جاکرکام کرے۔کچھ ٹریٹمنٹ ایسے ہیں جوبنیادی مسئلے کوحل کرکے غیرضروری بالوں کاخاتمہ کرتے ہیں۔

 

۱۔ہارمونل تھراپی

عام طورپرخواتین میں چہرے پرناپسندیدہ بال ٹیسٹوسٹیرون ہارمونز کی وجہ سے ہوتے ہیں۔جوبالوں کی افزائش کوکنٹرول کرتے ہیں۔مردوں کے چہرے کی نسبت خواتین کے چہرے پرغیرضروری بال ناپسندیدہ تصورکئے جاتے ہیں۔خواتین میں اعلیٰ سطح پرہارمونل مسائل ہوسکتے ہیں۔مینوپاس،تھائی رائڈاورغدود اس کی بڑی وجہ ہوسکتے ہیں۔اگرمسئلہ کی تشخیص ہوجائے تو طبی حل ہارمونل تھراپی ہوگاجوہارمونل توازن کوبحال کرے گا۔اس سلسلے میں انجیکشن اورٹیبلیٹ کے ذریعے کام کیاجاسکتاہے۔اس کے منفی اثرات میں متلی،پسینہ کی زیادتی،موڈ کے اتارچڑھاؤ اورجگرکے مسائل ہوسکتے ہیں۔مریض کی حالت کے پیش نظراس ٹریٹمنٹ کی مدت کاتعین کیاجاتاہے۔جیسے ہی ہارمونل بیلنس قائم ہوناشروع ہوتاہے ویسے ہی بالوں کی نشوونمارک جاتی ہے۔

 

۲۔سرجری

بہت سے ڈاکٹرخواتین کے چہرے پرغیرضروری بالوں سے نجات کے لئے سرجری کامشورہ دیتے ہیں۔سرجری کے ذریعے تھائی رائڈ اورغدود کے نظام کوٹھیک کیاجاتاہے جوایک مستقل حل تصورکیاجاتاہے۔

 

۳۔الیکٹرولیسس

الیکٹرولیسس ناپسندیدہ بالوں کوہٹانے والاطریقہ کارہے جس میں بالوں کے فولیکلز پرکام کیاجاتاہے۔جلد کے متاثرہ حصے پرالیکٹرک کرنٹ دیاجاتاہے۔اس عمل سے بالوں کے فولیکلز تباہ ہوجاتے ہیں۔جس کی وجہ سے بال کمزوراورنمایاں نہیں رہتے۔یہ طریقہ کارتکلیف دہ توہوتاہے لیکن اس کے نتائج مستقل ہوتے ہیں۔

 

۴۔انٹینس پلس لائٹ (آئی پی ایل)

آئی پی ایل ٹکنالوجی بالکل انھی اصولوں پرکام کرتی ہے جس طرح لیزرٹریٹمنٹ کے ذریعے فولیکلز کوتباہ کیاجاتاہے۔الیکٹرولیسس کے مقابلے میں آئی پی ایل ٹریٹمنٹ کم تکلیف دہ ہے لیکن اس کے نتائج مستقل ہوتے ہیں۔اگرمریض ہارمونل عدم توازن کاشکارہوگاتو بالوں کی نشوونمادوبارہ ہوسکتی ہے۔

 

۵۔لیزرہیئرریموول

لیزرہیئرریموول کاسمیٹک طریقہ کارپرمشتمل ہوتاہے جس کے نتائج پائیدارہوتے ہیں۔خواتین اس سے فائدہ اٹھاسکتی ہیں۔طبی معائنے کے بعد اگرصحت کے حوالے سے کسی مسئلے کی تشخیص نہ ہوپائے تولیزرہیئرریموول ٹریٹمنٹ کامشورہ دیاجاتاہے۔اس طریقہ کارمیں فولیکلز کونشانہ بنایاجاتاہے۔لیزرٹریٹمنٹ کے بعد بال کمزوراوربڑھنے کے قابل نہیں رہتے۔عام ویکس کے مقابلے میں اس کاٹریٹمنٹ مہنگاضرورہے لیکن اس کے نتائج بہتراورمستقل ہوتے ہیں۔
۶۔ویکسنگ
غیرضروری بالوں سے نجات کے لئے ویکس بھی ایک گھریلواورپروفیشنل طریقہ کارماناجاتاہے ۔اس طریقہ کارمیں بالوں کامستقل طورپرخاتمہ نہیں ہوپاتابلکہ بالوں کی نشوونماکے بعد وہ دوبارہ جلد پرظاہرہونے لگتے ہیں۔اس ٹریٹمنٹ کواگرآپ چاہیں تو بآسانی گھرپربھی اپلائی کرسکتی ہیں۔ویکس مارکیٹ میں بھی دستیاب ہوتی ہیں اوراسے گھرپربھی تیارکیاجاسکتاہے۔آج کل حلاوہ اورچارکول ویکس کااستعمال زیادہ عام ہے ان کے نتائج بہترین ہوتے ہیںاورانھیں گھرپربھی آسانی سے تیارکیاجاسکتاہے۔