سبزہ ، جلد اور صحت بنائے خوبصورت

0

سرسبز مناظرجتنا آنکھوں کو اچھے لگتے ہیں، اتنا ہی دماغ ، صحت اور جلد کی خوبصورتی کا باعث بھی ہوتے ہیں۔ وہ علاقے جہاں باغات، سبز گھاس اور ہریالی ہوتی ہے وہاں کے رہنے والے افراد عموماً مضبوط اعصاب اور خوبصورت جلد کے مالک ہوتے ہیں۔

طبی ماہرین کے مطابق سبزہ انسانی صحت پر اچھے اثرات مرتب کرتا ہے، ذہنی امراض سے بچاتا ہے اور طبیعت میں تازگی کا سبب بنتا ہے ، جس سے چہرے شاداب اور دلکش نظر آتا ہے۔

صحت اور جلد (skin and health) پر سبزے کے اثرات کی حقیقت کوا س بات سے سمجھا جاسکتا ہے کہ جب کوئی انسان ماحول میں تبدیلی چاہتا ہے یا پھر ذہنی دبائو سے خود کو بچانا چاہتا ہے تو وہ ایسے علاقوں کا رخ کرتاہے جہاں ہریالی ہو اور سبزہ ہو۔ اس سے نہ صرف اس کا ماحول تبدیل ہوتا ہے بلکہ صحت بھی اچھی رہتی ہے اور خوشی جب چہرے سے ظاہر ہوتی ہے تو جلد بھی چمکنے لگتی ہے اور چہرہ دیکھنے والوں کو اپنی طرف کھینچ لیتا ہے، شخصیت میں نکھار پیدا ہوتا ہے۔

سبزہ دماغ اور صحت کے لیے مفید :
(greenery is beneficial for skin 
and health)

ہری اور تروتازہ گھاس دماغ کو تقویت اور صحت کو تندرستی عطا کرتی ہے، یہی وجہ ہے کہ اکثر ڈاکٹرز گھاس پر ننگے پائوں چہل قدمی کا مشورہ دیتے ہیں تاکہ پیروں کے تلووں کے ذریعے دماغ کو فرحت حاصل ہو۔ دماغ کےعلاوہ سرسبز گھاس اور مناظر صحت کے لیے بھی نفع بخش ہیں۔ اس سے انسان چاق و چوبند رہتا ہے۔

سبزہ جلد کے لیے مفید

سبز گھاس پر چہل قدمی کرنے سے صحت کے ساتھ جلد پر شادابی اور چمک پھیل جاتی ہے۔
جلد کے ماہرین کے مطابق سبزہ دیکھنا اور اس پر چلنا حسن میں اضافے کا سبب بنتا ہے۔
سبز گھاس پر سیر کرنے سے صحت اچھی ہوتی ہے اور جلد میں تنائو پیدا ہوتا ہے۔
سرسبز مناظر طبیعت میں سکون پیدا کرتے ہوئے جلد کو جوان رکھتے ہیں۔

سبزہ آنکھوں کے لیے مفید

بینائی کے لیے سبز گھاس بہت فائدہ مند ہوتی ہے۔ اگر آنکھیں کمزور ہیں اور جس گھر میں یا کمرے میں آپ رہتے ہیں اس میں گہرے پردے آویزاں کیے جائیں تو آنکھوں کو سکون ملتا ہے، بینائی میں بہتری آتی ہے اور آنکھیں بھی رنگوں کو دیکھ کر حسین ہوجاتی ہیں۔ گھاس پر چہل قدمی آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں کا سستا اور اچھا علاج ہے۔

سبزہ مختلف امراض میں مفید

سبزہ انسان کو امراض قلب سے محفوظ رکھتا ہے۔
بلڈ پریشر سے بچاتا ہے اور دوران خون متوازن رکھتا ہے۔
ذہنی دبائو اور تنائو کا بہترین علاج سبزہ اور ہریالی ہے۔
سبز گھاس کو کچھ دیر تک دیکھنے یا اس پر چلنے سے بدن کی تھکاوٹ دور ہوجاتی ہے۔
اعصابی کمزور ی دور ہوتی ہے اور حافظہ مضبوط ہوجاتا ہے۔
ہریالی اور سرسبز و شاداب مناظر نفسیاتی مسائل کا بھی بہترین حل ہیں۔
ذیابیطس کے مریضوں کے لیے سبز گھاس پر چلنا اور بیٹھنا بہت اچھا سمجھا جاتا ہے۔