چکوترے کے تیل کا استعمال وزن گھٹائے

0

چکوترا جسے گریپ فروٹ (grapefruit) کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، موسم سرما میں یہ بہت زیادہ بازاروں میں دستیاب ہوتا ہے، دیکھنے میں کینو سے کچھ بڑے سائز کا اور اندر سے رس سے بھرا انار کے رنگ جیسا لال اور ذائقے میں قدرے ترش ہوتا ہے۔

چکوترا بہت طریقوں سے کھایا جاتا ہے، اس کی منفرد خوبی یہ ہے کہ یہ جلد کو خوبصورت  (beautiful skin) اور صحت کو طاقت بخشتا ہے لیکن وزن گھٹانے میں یہ کسی جادوئی پھل سے کم نہیں ہے۔

چکوترے میں کافی مقدار میں اینٹی آکسائیڈنٹس موجود ہوتے ہیںجو جلدکو شاداب رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، اس میں ایک جز سپیرمیڈائن بھی پایا جاتا ہےجو انسانی جلد کو بوڑھا ہونے سے بہت حد تک بچاتا ہے۔

چکوترے کے اجزا : (grapefruit ingredients)

٭ چکوترا میں کیلشیم، فاسفورس، فولاد، وٹامن اے، بی کمپلیکس، وٹامن سی، فولک ایسڈ اور پوٹاشیم موجود ہوتا ہے۔
٭ ایک اندازے کے مطابق نصف چکوترے میں صرف 60 کیلوریز ہوتی ہیں۔
٭ چکوترے میں تقریباً نوے فیصد پانی کی مقدار پائی جاتی ہے۔
٭ چکوترےمیںسٹرک ایسڈ بھی پایا جاتا ہے جوگردے کی پتھری کو روکتا ہے۔

چکوترے کے تیل سے وزن میں کمی :
(grapefruit oil help with weight loss)

٭ چکوترے کا تیل جسم میں ضروری انزائمز کو متحرک کرتا ہے، اور جسم کی اضافی چربی کو پگھلا کر جسم کو متوازن بناتا ہے۔
٭ جاپان میں کی جانے والی تحقیق سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ اگر چکوترے کے تیل کی خوشبو کو کچھ دیر تک لگا تار سونگھا جائے تو وزن کم ہوتا ہے اور صحت اچھی رہتی ہے۔
٭ عام تیل میں اگر چکوترے کے تیل کی کچھ مقدار شامل کر کے جسم پر مالش کی جائے تو جلد چمک دار بھی ہوتی ہے اور اس سے موٹاپا بھی ختم ہوتا ہے۔
٭ ایک گلاس پانی میں چکوترے کے تیل کے دو سے تین قطرے ملا کر پینے سے وزن میں کمی واقع ہوتی ہے اور جسم اسمارٹ ہوجاتا ہے۔ یہ عمل گھر اور دفتر دونوں جگہ باآسانی کیا جاسکتا ہے۔
٭ اس کے علاو ہ وزن میں کمی کے لیے چکوترے کے تیل کے دو سے تین قطرے سینے اور کلائی پر لگا کر مساج کرنے سے بھی وزن میں کمی واقع ہوتی ہے۔

چکوترے کا جوس : (grapefruit juice)

٭ چکوترے کے جوس میں موجود اجزا میٹا بولزم کی رفتار کو بڑھاتے ہیں، اس کا استعمال خوراک کی کمی کو پورا کرتا ہے۔
٭ چکوترے کا جوس جلد کو رونق بخشتاہے۔
٭ چکوترے کا جوس کینسر کے مرض سے بچاتا ہے، جسم کو چاق و چوبندرکھتا ہے۔
٭ دن بھر میں چکوترے کا دو لیٹر تازہ جوس پینے سے 23 کلو تک وزن کم کیا جاسکتا ہے۔
٭ چکوترے کے جوس سے جسم کی چربی پگھلتی ہے اور جسم اسمارٹ ہوجاتا ہے۔

چکوترا دیگر امراض میں مفید : (grapefruit for other diseases)

٭ چکوترے کو پینے کی بجائے تیل کی طرح سر پر لگانے سے خشکی کا باعث بننے والی فنگس کا خاتمہ ہوتا ہے۔
٭ اس کا ایک ماہ تک مستقل استعمال کولیسٹرول کو کنٹرول میں رکھتا ہے۔
٭ چکوترا کھانے سے جلد تروتازہ رہتی ہے اور کیل مہاسے قریب بھی نہیں آتے۔
٭ چکوترا بھوک کو بڑھاتا ہے اور جسم میں خون بناتا ہے۔
٭ چکوترے میں موجود وٹامن سی کی مقدار آنکھوں میں موتیا بنے کے عمل کو روکنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔