گلائیکولیک ایسڈ جلد کے لیے فائدہ مند

0

جلد کی خوبصورتی اور اس کی ملائمت کو قائم رکھنے کے لیے زمانہ قدیم سے علاج دریافت کیے جارہے ہیں، ہر دور میں انسانی صحت اور انسانی جلد کے لیے نئے نئے تجربات سامنے آتے ہیں جو جلد اور صحت (health and skin) کے لیے موثر سمجھے جاتے ہیں۔ گھریلو ٹوٹکوں اور نسخوں سے لے کر مہنگے سے مہنگے علاج جلد کی دلکشی کو قائم رکھنے کے لیے کیے جاتے ہیں، خاص طور پر خواتین جو اپنی جلد کے بارے میں بہت حساس ہوتی ہیں ان کے لیے جلد کو فائدہ پہنچانے والی ادویات، کریمز اور لوشن خاص اہمیت رکھتے ہیں۔

جلد اور خاص طور پر چہرے کی جلد کو خوبصورت (beautiful skin) بنانا خواتین کی پہلی خواہش میں شمار ہوتا ہے، کچھ خواتین کی جلد قدرتی طور پر اتنی حسین ہوتی ہے کہ میک اپ کے بغیر ہی وہ لوگوں کی توجہ کا مرکز بن جاتی ہیں۔ کچھ خواتین کے نقوش تو دلفریب ہوتے ہیں لیکن ان کی جلد پر مردہ خلیات اور اندرونی طور پر جلد کو متاثر کرنے والے سیلز ان کی شخصیت کو بری طرح متاثر کررہے ہوتے ہیں۔

میڈیکل سائنس نے جہاں جلد کے لیے نت نئے تجربات کی روشنی میں لوگوں کو آگاہی فراہم کی ہے ان میں کچھ ایسے ایسڈ بھی ہیں جو جلد کو تروتازہ رکھنے میں اپنی مثال آپ ہیں۔ انھی ایسڈز میں گلائیکولک ایسڈ (Glycolic acid) وہ ہے جو جلدکی بہت سی خرابیوں کو خوبیوں میں تبدیل کرنے کا ہنر رکھتا ہے، یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر میں میک اپ کے لیے تیار کی جانے والی مصنوعات میں بھی گلائیکولک ایسڈ کو اس کی خوبیوں کی وجہ سے شامل کیا جاتا ہے۔

گلائیکولک ایسڈ کیا ہے؟ : (what is Glycolic acid)

گلائیکولک ایسڈ ایک نامیاتی ایسڈ ہے۔یہ پانی میں جلد ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ گلائیکولک ایسڈ جلد کے مردہ خلیات کو زندگی بخشتا ہے۔

گلائیکولک ایسڈ کا حصول : (source of Glycolic acid)

گلائیکولک ایسڈ حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ شوگر ہے، شوگر سے حاصل کیا جانے والا گلائیکولک ایسڈ جلد کی رنگت کو بحال کرتا ہے اور جلد کی بہت سی بیماریوں کے خاتمے کے ساتھ ساتھ ہائپر پگمنٹیشن کا بھی بہترین علاج ہے۔

گلائیکولک ایسڈ کی خاصیت : 

گلائیکولک ایسڈ کلاجین کی پیداوار کو بڑھانے میں مدد کرتا ہے، جس سے جلد پر ظاہر ہونے والے نشانات اور کھڈے ختم ہوجاتے ہیں اور جلد نرم و ملائم ہوجاتی ہے۔

گلائیکولک ایسڈجلد کے لیے مفید : (Glycolic acid can benefit your skin)

٭ گلائیکولک ایسڈ جلدکے اندر سرایت کر تے ہوئے جلد کو روشن اور چمک دار بناتا ہے۔
٭ گلائیکولک ایسڈ کی مدد سے جلد پر ظاہر ہونے والے بلیک ہیڈز، وائٹ ہیڈز اور ایکنی کا خاتمہ بہت حد تک ممکن ہے۔
٭ آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں کے خاتمے کے لیے گلائیکولک ایسڈ حیرت انگیز طاقت رکھتا ہے۔
٭ گلائیکولک ایسڈ جلد پر کیل مہاسوں، جھائیوں اور داغ دھبوں کے خاتمے کا بہترین علاج ہے۔
٭ اینٹی ایجنگ جلد کے لیے تیار کی جانے والی میک اپ پروڈکٹ میں گلائیکولک ایسڈ بطور خاص استعمال کیا جاتا ہے۔
٭ چہرے کی جھریوں کے خاتمے کے لیے گلائیکولک ایسڈ جادوئی اثر رکھتا ہے۔
٭ چہرے کی بے رنگ جلد کو متوازن کرنے میں مدد کرتا ہے اور چہرے کی رعنائی میں اضافہ کرتاہے۔
٭ گلائیکولک ایسڈ کی مدد سے چہرے کی مردہ جلد کو ایکسفولیٹ کیا جاسکتا ہے۔