گرمیوں میں خارش سے نجات کے لئے بائیو سکیب لوشن کا استعمال

0

گرمیاں جہاں اور بہت سے مسائل سے دوچار کرتی ہیں وہیں جلد کے مسائل اور خون میں حدت جیسی صورت حال سے بھی آشنا کرتی ہے۔ موسم گرما میں سورج کی سلگتی ہوئی شعاعیں جب جسم پر پڑتی ہیں تو جلد اور مزاج دونوں ہی زد میں آجاتے ہیں۔ جلد کے مسائل میں خارش اور دوسری بیماریاں خاص طور پر سامنے آنے لگتی ہیں۔

موسم گرما میں خارش کی وجوہات

گرمی کے موسم میں سورج کی تپش زیادہ ہوتی ہے اور جلد پر براہ راست پڑتی ہے جس سے جلد کی نمی خشک پڑ جاتی ہے اور جلد خشک ہوجانے کی صورت میں جلد پر خارش کے آثار نمودار ہونے لگتے ہیں۔ ایسی صورت میں بار بار کھجانے سے سکون محسوس ہوتا ہے اور اس کے نیتجے میں جلد پر زخم بھی پڑ جاتے ہیں جو بعد میں نشان چھوڑ جاتے ہیں۔

موسم گرما میں خون کی حدت بڑھ جانے سے بہت سی بیماریاں جنم لیتی ہیں جن میں جلد کی بیماریاں خاس طور پر قابل ذکر ہیں، جن میں کیل مہاسوں کا نکلنا، گرمی دانوں کا جسم اور چہرے پر ظاہر ہونا، پھوڑے اور پھنسیوں کا نکلنا، جلد پر خارش کا ہونا اور زخموں کی صورت جلد سے خون کا رِسنا۔

موسم گرما میں بائیوسکیب لوشن خارش سے نجات کاذریعہ

جسم اور جلد پر خارش کی صورت میں ڈاکٹر ہی بہترین مشورہ دے سکتا ہے، لیکن فوری طور پر ڈاکٹر کے پاس جانا اور اس مہنگے دور میں پیسوں کا خرچ کرنا بھی ایک مسئلہ ہے۔ خارش سے نجات کے یوںتو بہت سے طریقے اور نسخوں کے علاوہ بازاورں میں دستیاب کریم اور لوشن ہیں جن سے نجات بہت حد تک ممکن ہوجاتی ہے، انھی میں بائیوسکیب لوشن حیرت انگیز طاقت رکھتا ہے۔

بائیو لیب کا تیار کردہ بائیوسکیب لوشن جلد کے اندر جذب ہو کر جلد کو نمی فراہم کرتا ہے جس سے جلد کی خارش دور ہوتی ہے۔
بائیوسکیب لوشن تقریباً ہر قسم کی جلد کے لیے موزوں ہے اگر جلد بہت ہی زیادہ حساس ہو تو اس کے استعمال سے پہلے اپنے ڈاکٹر سے ضرور مشورہ کریں۔
بائیوسکیب لوشن میں ایسے اجزا شامل ہیں جو جلد کو مناسب انداز میں خارش سے نجات دلاتے ہیں۔
موسم گرما میں پسینے کے زیادہ آنے سے جلد خشکی کا شکار ہوجاتی ہے اور اپنی نمی کھونے لگتی ہے ایسے میں بائیوسکیب لوشن کا استعمال جلد کے لیے بہترین مددگار ثابت ہوتا ہے۔
بائیوسکیب لوشن کا استعمال دی گئی ہدایت کے مطابق کرنا جلد کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔

گرمیوں میں خارش سے بچائو کے لیے

اگر گرمی کی شدت زیادہ ہو تو سب سے پہلے کوشش یہ کی جائے کہ پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کیا جائے تاکہ جلد کو اندرونی طور پر نمی حاصل ہو اور جلد خشک ہونے سے محفوظ رہے اور اس طرح خارش سے بھی بچائو ممکن ہوسکے۔ اس کے علاوہ میک اپ کی کوئی بھی پروڈکٹ استعمال کرنے سے پہلے اس کے بارے میں اچھی طرح جان لیں۔ تیز مرچ اور مسالوں کے کھانے کھانے سے پرہیز کریں اس کے علاوہ مرغن غذائوں کو کم سے کم خوراک کا حصہ بنائیں۔