ایپسوم نمک کے استعمال سے اعصاب کو پُرسکون بنائیں

0

جلد اور حسن کو تروتازہ رکھنے کے لیے زمانہ قدیم سے مختلف طریقے رائج ہیں جس کو غسل کے دوران استعمال کرنے سے جسم میں تازگی اور شگفتگی کا احساس اور بڑھ جاتا ہے۔ کچھ لوگوں کی شخصیت میں ایسا سکون اور کشش ہوتی ہے کہ وہ دیکھنے والے کو مقناطیس کی طرح اپنی طرف کھینچ لیتے ہیں۔ بعض اوقات تو پُرسکون چہرے سرخ وسفید جلد کے مالک حسین افراد کو بھی پیچھے چھوڑ دیتے ہیں۔

کچھ چہرے اتنے حسین ہوتے ہیں کہ ان کو بار بار دیکھنے کو دل چاہتا ہے، ان سے ملنے اور ان سے بات کرنے کی خواہش دل میں اور زیادہ بڑھنے لگتی ہے، ان کی شخصیت کا سکون دیکھنے والے کو بھی مطمئن کردیتا ہے۔

ذہن اور اعصاب کا سکون شخصیت کو مزید نکھارتا ہے، دنیا بھر میں غسل کے لیے مہنگے سے مہنگے صابن، جیل، شیمپو، اوردیسی اور گھریلو طریقے استعمال کیے جاتے ہیں۔جس سے اعصاب میں سکون پیدا ہوتا ہے اور طبیعت ہشاش بشاش ہوجاتی ہے۔

انھی میں ایپسوم نمک بھی اپنی منفرد خاصیت رکھتا ہے، جس کے استعمال سے اعصاب پرسکون (epsom salt bath) اور تروتازہ دکھائی دیتے ہیں، جسم اور چہرے کی جلد پر شادابی کا احساس پیدا ہوتا ہے۔

 یہ بھی پڑھیںپروکسیکم جیل دے انجری کے درد سے نجات

ایپسوم نمک : (epsom salt)

ایپسوم نمک دراصل میگنیشیم سلفیٹ کی ہی ایک قسم ہے جو سلفر اور آکسیجن سے بنا ایک کیمیکل مرکب ہے۔
ایپسوم نمک سے غسل سے اعصاب پرسکون اور مضبوط ہوجاتے ہیں۔
یہ نمک دوسرے نمک کے مقابلے میں تیز ہوتا ہے اور اس کا ذائقہ بھی مختلف ہوتا ہے۔
ایپسوم نمک زیادہ تر کھلاڑی استعمال کرتے ہیں جس میں ان کو لگنے والی چوٹ سے زخم بھر جاتے ہیں۔
اس کے علاوہ پٹھوں کے کھچائو اور درد کو دور کرنے کے لیے بھی یہ نمک استعمال کیا جاتا ہے۔
ایپسوم نمک کا استعمال سالہا سال سے کیا جاتا آرہا ہے۔
ایپسوم نمک حسن اوردلکشی کو بڑھاتا ہے اوراعصاب کو تقویت عطا کرتا ہے۔
اس نمک میں صحت، تندرستی اور خوبصورتی کے لیے بے شمار فوائد چھپے ہوئے ہیں۔
ایپسوم نمک ایک قسم کا معدنی مرکب ہے۔

ایپسوم نمک سے اعصاب پُرسکون بنائیں : (epsom salt bath)

ایپسوم نمک پانی میں جلد گھلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
جسم میں جاذبیت اور اعصاب کو سکون دینے کے لیے اس سے غسل لینا مفید ہے۔
یہ اعصاب اور خدوخال کو پرسکون بنانے کی اتنی طاقت رکھتا ہے کہ اسے کاسمیٹک مصنوعات میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

ایپسوم نمک کی دسیتابی

یہ نمک عام دکانوں پر زیادہ دستیاب نہیں ہوتا اس کی تلاش کے لیے کچھ محنت درکار ہوتی ہے۔
ایپسوم نمک بڑے بڑے گروسری اسٹورز پر دسیتاب ہوتا ہے۔
اس کے علاوہ فارمیسی اور کاسمیٹک شاپ پر بھی ایپسوم نمک کی دستیاب ممکن ہوتی ہے۔