نزلے زکام کی صورت میں ادرک کی چائے کا استعمال

0

ادرک زمین پر پیدا ہونے والی وہ نعمت ہے جس سے کی افادیت بے شمار قدرتی اشیا کے کو پیچھے چھوڑ دیتی ہے۔ ادرک عام سبزی کی دکانوں پر دستیاب ہوتا ہے اور اس کے استعمال کے ہزاروں طریقے دنیا میں موجود ہیں۔ ادرک کھانوں کے ذائقے کو لذیذ ہی نہیں بناتا بلکہ کھانوں کی خوبصورتی میں اضافے کے لیے سجاوٹ کے طور پر بھی اس کو استعمال کیا جاتاہے جس سے دیکھنے والی کی بھوک اور چمک اٹھتی ہے۔

دنیا بھر میں تیار کیے جانے والے اچھے ، معیاری اور مشہور پکوان میں 80 فیصد ادرک کا استعمال کیا جاتا ہے ، یہی وجہ ہے کہ کچھ کھانے ادرک کے بغیر کوئی اہمیت نہیں رکھتے جیسے نہاری اور پائے۔ کھانوں کے علاوہ ادرک لاکھوں بیماریوں کا ایسا علاج ہے جو سستا ہونے کے ساتھ ساتھ موثر بھی ہے ، جس میں نزلہ زکام کو ختم کرنے کے لیےادرک مختلف طریقوں سے استعمال کیا جاتا ہے۔۔

ادرک کیا ہے؟

ادرک وہ سبزی ہے جو بارہ مہینے دستیاب ہوتی ہے۔ادرک نظام ہاضمہ کو بہتر بناتا ہے، دل کے عضلات کو تقویت دیتا ہے، جوڑوں کے درد میں فائدہ پہنچاتا ہے۔سردیوں میں جسم کو حرارت دیتا ہے، بے شمار بیماریوں کا شافی علا ج ہے۔یہی وجہ ہے کہ ادرک ہندوستان کا قدیم آیوروید اور طب یونان بھی ادرک کی بے شمار خوبیوں کے قائل ہیں۔

ادرک میں پائے جانے والے اجزا

ادرک میں پوٹاشیم، مینگنیز، فاسفورس، کیلشیم، میگنشیم، وٹامن B3 اور فولیٹ کی مقدار باقی منزل اور وٹامن کی نسبت زیادہ ہے۔

ادرک کی چائے نزلہ زکام کا علاج

٭ ادرک کو جن مختلف طریقوں سے بیماریوں اور خاص طور پر نزلہ زکام کے خاتمے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے ان میں ادرک کی چائے خاص اہمیت رکھتی ہے۔
٭ ادرک کو قہوے میں پکاکر اس کا رس چائے میں شامل کیا جاتا ہے اور اس کےاستعمال سے نزلہ زکام دور ہوجاتا ہے۔
٭ یہی وجہ ہے کہ موسم سرما میں جب سردی عروج پر ہوتی ہے تو اکثر لوگوں کو نزلہ اور زکام کا سامنا کرنا پڑتا ہے، ادرک کی چائے ایسا اثر دکھاتی ہے کہ مہنگی سے مہنگی دوائیں بھی پیچھے رہ جاتی ہیں۔
٭ ادرک کی چائے سینے میں جمی بلغم کو نکال باہر کرتی ہے۔
٭ ادرک کی چائے کے استعمال سے عمل تنفس یعنی سانس کا عمل بہتر ہوتا ہے ۔
٭ ادرک کی چائے سر میں جمے ہوئے نزلے کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
٭ ادرک کی چائے کالی کھانسی ، دمہ اور گلے کی سوزش میں بھی فائدہ پہنچاتی ہے۔
٭ ادرک کی چائے دائمی نزلے کا بھی بہترین علاج ہے ۔

ادرک مختلف بیماریوں میں مفید

٭ ایسی خواتین جو حمل کے مرحلے سے گزر رہی ہوں ان کو قے اور متلی کا سامنا رہتا ہے ،ایسے میں دوا بھی کارگر ثابت نہیں ہوتی لیکن ادرک کا استعمال انھیں اس مشکل سے نجات دلاسکتا ہے۔
٭ آرتھرائٹس، جوڑوں کے درد میں مبتلا افراد کے لیے ادرک کے پانی یا تازہ ادرک کا روزانہ استعمال چند ہفتوں میں درد میں خاطر خواہ کمی کرتا ہے ۔
٭ ادرک کے استعمال سے نہ صرف سوزش کا خاتمہ ہوتا ہے بلکہ ادرک جسم کے اندر سے زہریلے مادوں کو ختم کرنے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے۔
٭ ایسی خواتین جنھیں ماہواری میں تکلیف سامنا کرنا پڑتاہے ان کے لیے ادرک کا چبانااور ادرک کا قہوہ بہت مفید ہوتا ہے۔