نشاستہ اوراسکے وزن بڑھانے سے متعلق حقائق

0

  (complex carbohydrates) پیچیدہ نشاستے 

نشاستہ یا نشاستے والی غذائیں توانائی اور غذائیت سے بھر پور ہوتی ہیں ۔یہ خوراک کی وہ قسم ہے جو کہ انسان کے زندہ رہنے کے لئے ضروری ہے ۔ یہ دماغ اور جسم کو توانائی پہنچانے میں مدد کرتی ہے۔ اس کے علاوہ ہمارے بلڈ شوگر کو بھی درست رکھنے میں مددگار ہو تی ہے۔ لیکن ضروری ہونے کے ساتھ ساتھ اس کے بارے میں کئی سال سے یہ سمجھا جاتا ہے کہ یہ وزن بڑھانے کا سبب بنتی ہے۔ تو آخر سچ کیا ہے ؟ اور ہم کیسے اس ضروری غذا کوبغیر پریشان ہوئے اپنی روزمرہ خوراک کا حصہ بنا سکتے ہیں؟

نشاستے پر یہ الزام لگایا جاتا ہے کہ اس کو استعمال کرنے سے وزن کے مسائل پیدا ہو جاتے ہیں ۔جس کی وجہ سے زیادہ تر لوگ جو کہ اپنے وزن کے بارے میں فکر مند رہتے ہیں وہ بغیر نشاستے والی غذا استعمال کرنے پر مجبور ہیں ۔ لیکن دراصل یہ الزام غلط جگہ لگایا جاتا ہے، جیسے کہ نشاستہ ہماری جسم کے لئے ضروری ہے۔ لیکن مسئلہ اس وقت پیدا ہوتا ہے کہ جب آپ اسے اپنی ضرورت سے زیادہ استعمال کریں، یعنی آپ توانائی حاصل تو کر لیں لیکن اس کو استعمال نہ کریں بلکہ اپنے جسم میں جمع کرتے رہیں ۔

لوگ اس بات کو نہیں سمجھتے کہ دو طرح کے نشاستے پائے جاتے ہیں ۔ ایک وہ نشاستہ ہے جو کہ صحیح ہے دوسرا وہ ہے جو کہ غلط ہے یعنی ہم اس نشاستے کو بہت زیادہ استعمال کرتے ہیں جو کہ غلط قسم ہے جس کی وجہ سے ہمارا وزن بڑھنا شروع ہو جاتا ہے۔ جبکہ اگر صحیح قسم کا استعمال کیا جائے تو وہ آپ کے وزن کو کنٹرول کرنے میں مددگار ثابت ہو تا ہے۔

نشاستے کی وہ دو اقسام یہ ہیں :۔ : (two types of carbohydrates )

 سادہ نشاستہ : (simple carbohydrates)

یہ تیزی سے توانائی حاصل کرنے کا ذریعہ ہیں۔ یہ بہت تیزی سے ہضم بھی ہو جاتے ہیں اور یہ محض شکر ہیں۔ یہ کاربو ہائیڈریٹ کی وہ ٹائپ ہیں جوعام طور پر زیادہ استعمال ہوتے ہیں اور وزن کوبڑھاتے ہیں ۔

پیچیدہ نشاستہ : (complex carbohydrates)

یہ بڑی مقدار میں اعلٰی قسم کی زود ہضم اسٹارچ پر مشتمل ہیں۔ اور عموماً اس میں زیادہ مقدار میں ریشہ بھی موجود ہوتا ہے ۔یہ جسم میں آہستگی سے ہضم ہوتے ہیں ۔ اس کے ساتھ یہ دیرپا توانائی فراہم کرتے ہیں ۔یہ پیچیدہ نشاستہ عام طور پر پودوں والی چیزوں میں پایا جاتا ہے ۔ اس کے علاوہ ان میں وٹامن اور معدنیات بھی کثرت سے پائی جاتی ہیں۔

٭پیچیدہ نشاستہ اور وزن پر قابو پانا:۔

جیسا کہ ہم نے بتایا کہ پیچیدہ نشاستہ آہستگی سے ہضم ہو تا ہے ،اور اس کے استعمال سے آپ دیر تک پیٹ بھرے رہنے کے احساس میں رہتے ہیں یہ مطمئن کر دیتا ہے۔ یہ کھانے کے وقت تک کسی اسنیکس کھانے کی طلب کو بھی کم کرتا ہے،جو کہ وزن بڑھانے کا سب سے بڑا سبب ہے۔ اس کے ساتھ جب توانائی آہستگی سے خارج ہوتی ہے تو یہ آپ کے خون میں موجود شکر کے لیول کو کنٹرول میں رکھتی ہے۔ خون میں شکر کا اتار چڑھائو ،شکر والی چیزوں کی طرف رغبت میں اضافہ کرتی ہے اور اسکی اشتہاء بڑھاتی ہے۔کمپلیکس کاربو ہائیڈریٹ کے کھانے سے اس کی طلب ختم ہو جاتی ہے۔ یہ نشاستے نہ صرف آپ کی بھوک کو قابو میں لاتے ہیں بلکہ یہ آپ کی چربی گھلانے میں بھی مدد کرتے ہیں۔یہ آپ کے نظام ِانہظام کو بھی تیز کرکے چربی کو پگھلانے میں سود مند ثابت ہو تے ہیں۔اس کے ساتھ آپ کے مسلز کو بنانے میں بھی کام آتے ہیں ۔گو یا یہ نہ صرف وزن گھٹاتے ہیں بلکہ آ پ کے جسم کو شیپ میں لانے میں بھی مدد دیتے ہیں ۔

ایسی غذائیں جن میں کمپلیکس کاربوہائیڈریٹ بڑی مقدار میں پایا جاتا ہے یا جو کمپلیکس کاربوہائیڈریٹ کا اچھا ذریعہ ہیں۔ وہ مندرجہ ذیل ہیں۔

٭قینوا یا کینوا:۔

یہ نشاستے کا بہترین ذریعہ ہے۔اس میں بہت زیادہ مقدار میں پروٹین،وٹامن بی،میگنیسیم،بھی پایا جاتا ہے،یہ ایک حیرت انگیز غذا ہے ۔یہ نظام انہظام کو تیز کرتی ہے اور بھوک میں کمی لاتی ہے اگر آپ وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو یہ ایک بہترین انتخاب ہے۔

٭پھلیاں:۔

اس میں دالیں، پھلیاں، مٹر وغیر ہ شامل ہیں ۔سبزیوں کی اس قسم میں بہت بڑی مقدار میں کمپلیکس کاربو ہائیڈریٹ اور پروٹین پایا جاتا ہے۔ یہ ہاضمے کا نظام درست کرتا ہے اور آپ کو صحت مند وزن رکھنے میں مدد دیتا ہے۔

٭جڑیلی سبزیاں:۔

جیسا کہ سب جانتے ہیں کہ یہ وہ سبزیاں کہلاتی ہیں جو کہ زمین کے اندر اگتی ہیں ۔یہ مٹی کی ساری طاقت اور غذائیت اپنے اندر جذب کر لیتی ہیں ۔یعنی یہ نہ صرف کمپلیکس کارب میں خود کفیل ہوتی ہیں بلکہ وٹامن اے،سی اور ای ،اس کے علاوہ معدنیات جیسے میگنیسیم اور پو ٹاشیم بھی پائے جاتے ہیں۔ان سبزیوں میں شلغم،پیاز،آلو،شکر قندی،وغیرہ شامل ہیں ۔

٭اناج:۔

خوراک کا یہ گروپ کمپلیکس کا ربو ہائیڈریٹ میں سب سے زیادہ خود کفیل ہے۔ اناج میں روٹی، چاول، گندم، ڈبل روٹی(جس میں سادہ نشاستے کے اجزاء بھی پائے جاتے ہیں ۔جس کی وجہ سے وزن بڑھ جاتا ہے) شامل ہیں۔

٭ پھل:۔

پھلوں میں سادہ اور کمپلیکس دونوں کاربوہائیڈریٹ موجود ہیں ۔سادہ کارب کا منفی پہلو یہ ہے کہ یہ وزن میں اضافہ کرتا ہے۔اس کے علاوہ ان میں بے شمار غذائی اجزاء،وٹامنز اور معدنیات شامل ہیں۔پھل ان تمام میٹھی اشیاء کا نعم البدل ہیں جو کہ تیار شدہ حا لت میں ہم تک پہنچتی ہیں۔اور جس کے اجزاء میں صاف شدہ شکر شامل ہوتی ہے ۔پھلوں میں موجود مٹھاس آپ کے خون میں موجود شکر کے لیول میں اتار چڑھائو کو کنٹرول میں رکھتی ہے جو کہ صاف شدہ شکر ہیں رکھ سکتی۔