بائیو ایفلورین کریم کا استعمال چہرے کے بالوں سے دے نجات

0

چہرہ حسین اور اس پر بال ہوں تو ساری خوبصورتی خاک میں مل جاتی ہے، بعض خواتین حسن کی تمام تر خوبیوں کے باوجود صرف چہرے پر بال ہونے کی وجہ سے احساس کمتری کا شکار ہوجاتی ہیں۔

چہرے پر باریک بال جسے عموماً رواں کہتے ہیں، یا پھر باقاعدہ بال اور کبھی کبھی تو سخت قسم کے بال بھی ہوتے ہیں، یہ بال اکثر پندرہ سے بیس سال کی عمر میں چہرے پر ظاہر ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔

خواتین بیوٹی پارلر جا کر مختلف قسم کے طریقوں سے ان بالوں سے نجات حاصل کرنے کی کوشش کرتی ہیں، بلیچ، تھریڈنگ، یا پھر کیمیکل کی مدد سے بال صاف تو کروالیتی ہیں لیکن یہ سب عارضی طور پر ہوتا ہے۔ جلد کے ماہرین اور بیوٹشنز کے مطابق ویکسن کے ذریعے صاف کیے جانے والے بال بہت جلد دوبارہ نہیں آتے البتہ ایک وقت گزر جانے کے بعد خواتین کو اس صورت حال کا دوبارہ سامنا ہوتا ہے۔

پہلے زمانے کی خواتین چہرے سے بال کو صاف کرنے کے لیے مختلف اقسام کے نسخوں پر عمل کرتی تھیں، جس سے ان کو فائدہ بھی ہوتا تھا لیکن جدید تحقیق نے یہ بات ثابت کرتی ہے کہ بیرونی طور پر بالوں کو صاف کرنے کی بجائے اندورنی طور پر اس کا علاج زیادہ موثر اور فائدہ مند تصور کیا جاتا ہے۔

چہرے کے بالوں کو لیزر ٹریٹمنٹ کے ذریعے بھی صاف کیا جاتا ہے، لیکن کچھ عرصے کے بعد چہرے کو انھی بالوں کا سامنا ہوتا ہے جن کو صاف کروایا گیا ہوتا ہے۔

چہرے کی بالوں کی وجوہات : (cause of facial hair)

خواتین کے لیے یہ مسئلہ ان کے ہارمونز کے غیر متوازن ہونے کی وجہ سے سامنے آتا ہے۔
کچھ خواتین ہر وقت ٹینشن میں رہتی ہیں، چھوٹی چھوٹی باتوں کو سر پہ سوار کرلیتی ہیں یہ صورت حال بھی چہرے پر بالوں کا سبب بنتی ہے۔
غیر معیاری اور غیر متوازن غذائوں کے استعمال سے بھی خواتین کے چہرے پر بال اگنے لگتے ہیں، جو معیوب نظر آتے ہیں۔
کچھ خواتین کو یہ بیماری وراثت میں نصیب ہوتی ہے، گھر یا خاندان میں اکثر خواتین چہرے پر نکلنے والے نا پسندیدہ بالوں کا شکار رہتی ہیں جو ایک سے دوسرے میں منتقل ہوتی ہے اور یہ بیماری جڑ پکڑتی جاتی ہے۔
بہت زیادہ گرم دوائوں کا مسلسل یا بہت زیادہ استعمال بھی خواتین کے چہرے پر بالوں کے نکلنے کا سبب بنتا ہے۔

بائیو ایلفورین کریم (bio eflorin cream)، چہرے کے بالوں سے نجات کے لیے

بائیو ایفلورین کریم،امریکا کی ہیلتھ ایجنسی فوڈ اینڈ ڈرگس ایڈمنسٹریشن سے باقاعدہ طور پر منظور شدہ ہے۔
بائیوایفلورین کریم خواتین کے چہرے کے ناپسندیدہ بالوں کو صاف کرتی ہے۔
ایسی خواتین جو چہرے پر بالوں کے نکلنے سے پریشان ہیں، ان کے لیے بائیو ایفلورین کریم بہترین تحفہ ہے۔
بائیو ایلفورین کریم،مناسب مقدار میں دستیاب ہے جو بالوں چہرے کے بالوں کو کم کرتی ہے۔
بائیو ایفلورین کریم ، مستند ڈاکٹرز اور ماہرین کی زیر نگرانی تیار کی گئی ہے جو منفی اثرات سے پاک ہے۔