سردیوں میں بالوں کو خراب ہونے سے بچائیں

0

خوبصورت بالوں کی حفاظت ہمیشہ کی جانے چاہیے، اگر آپ اس سلسلے میں کوتاہی برت رہی ہیں تو ایسا ہر گز نہ کریں، بالوں کی خوبصورتی قائم رکھنا بھی آپ کے حسن کی ذمے داریوں میں سے ایک ذمے داری ہے۔ اگر آپ کے بال موسم کی تبدیلی یا سرد موسم کی وجہ سے خشک ہو رہے ہیں تو اس کا خیال رکھنا شروع کردیں، تیل اور چکنی چیزوں کا بالوں میں استعمال کریں تاکہ بالوں کی حفاظت ممکن ہوسکے۔

جس طرح انسان کے لیے ہوا ، پانی اور غذا کی ضرورت ہوتی ہے اسی طرح بالوں کو بھی نمی کی ضرورت ہوتی ہے جو تیل اور دوسری چیزوں کے ذریعے بالوں کو فراہم کرنا ممکن ہوسکتاہے۔

سر د موسم میں خراب بالوں سے نجات کے لیے

بالوں میں تیل کی مالش

٭ روزانہ اپنے بالوں میں تیل کا استعمال کریں۔
٭ سر میں لگانے کے بے شمار تیل بازاروں میں دستیاب ہوتے ہیں جو آپ کی جلد کے مطابق ہو وہ تیل استعمال کریں۔
٭ اگر روزانہ بالوں میں تیل کا استعمال ممکن نہیں تو ہفتے میں ایک بار ضرور بالوں میں تیل کی مالش کریں۔
٭ بالوں کے گرنے کی ایک وجہ یہ بھی ہوتی ہے کہ انھیں تیل کی وہ مقدار حاصل نہیں ہوتی جس کی ان کو ضرورت ہوتی ہے۔
٭ بالوں میں باقاعدگی سے تیل کی مالش بالوں کی جڑوں کو مضبوط بناتی ہے۔
٭ موسم سرما میں جب جلد خشک ہوجائے اور خشک ہوائیں جلد کو مزید خشک بنادیں ایسے میں تیل کی مالش مفید ہے۔
٭ تیل سے بالوں کو وٹامن حاصل ہوتا ہے، جو بالوں کو نرم و ملائم رکھتا ہے۔
٭ اس کے ساتھ ساتھ تیل کی مالش سر کی جلد کے لیے غذا کا کام انجام دیتی ہے۔
٭ موسم سرما میں تیل کا مساج کرنے سے تیل جلد کے اندر بہتر طریقے سے جذب ہوتا ہے۔
٭ مالش کرنے سے سر کا دوران خون بہتر ہوتا ہے اور سر کو خشکی سے نجات حاصل ہونے کے علاوہ سر کے درد سے بھی چھٹکارہ مل جاتا ہے۔
٭ موسم سرما میں جڑوں کو مضبوط بنانے کے لیے تیل کی مالش حیرت انگیز طور پر مفید ہے۔

اچھے اور معیاری شیمپو کا استعمال

٭ موسم سرما میں بالوں کی خشکی کو ختم کرنے کے لیے بالوں کے مزاج کے مطابق شیمپواستعمال کریں۔
٭ ناریل کا تیل موسم سرما میں بالوں کی جڑوں کو نمی مہیا کرتا ہے جس سے بال اچھے اہوجاتے ہیں۔
٭ زیتون کے تیل سے بالوں کی مالش سرد موسم میں بہت فائدہ پہنچاتی ہے۔

بالوں کو ہئیر ڈرائیر کرنے سے گریز

٭ اکثر خواتین ملازمت پیشہ ہوتی ہیں اور وقت کی کمی کے باعث انھیں نہانے کے بعد بالوں کوسکھانے کے لیے وقت کم درکار ہوتا ہے جس کی وجہ سے وہ ہئیر ڈرائیر کا استعمال کرتی ہیں، اس سے بال سوکھ تو جاتے ہیں لیکن اندر سے خشک ہوجاتے ہیں۔
٭ جڑیں بھی کمزور ہونے لگتی ہیں جس سے بال بار بار ٹوٹ کر گرنے لگتے ہیں۔
٭ بالوں کی نمی ختم ہونے سے ان میں روکھا پن آجاتا ہے اور بال بے جان ہوجاتے ہیں۔
٭ سرد موسم میں ہیئر ڈرائیر کا استعمال بالوں کو مزید خشک کردیتاہےجس سے بال بے رونق ہوجاتے ہیں۔