شام کے وقت نمکین کھانا کھانے سے پرہیز کریں

0

اچھا کھانا اور اچھا پہننا یہ اکثر لوگوں کا شوق ہوتاہے، جو لوگ خوش خوراک ہوتے ہیں وہ اپنی پسند کا کھانا کھانے کے لیے دور جانے اور پیسوں کی بھی پروا نہیں کرتے، صرف اپنے شوق کی تسکین کی خاطر۔ کہتے ہیں ذائقہ زبان کو لگا ہو تو پھر اس کا کوئی نعم البدل نہیں ہوسکتا۔ اچھا کھانا اچھی صحت کا ضامن ہوتا ہے۔ کھانوں میں ہر کسی کی اپنی الگ اور منفرد پسند ہوتی ہے۔

دنیا بھر میں قائم ریسٹورنٹ، ہوٹل اور ڈھابے اپنے کسی نہ کسی منفرد ڈش کی وجہ سے مقبولیت کا درجہ رکھتے ہیں اور لوگ وہاں جاکر ان کی ڈش کھا کر اپنے شوق کو تقویت دیتے ہیں۔ تیز مرچ مسالوں کے کھانے زبان کولذت تو دیتے ہیں لیکن صحت اور جلد پر اس کے جو اثرات مرتب ہوتے ہیں اس کی کوئی مثال نہیں۔

پاکستان ہو یا دنیا کا کوئی اور ملک، جن کو کھانے کا شوق ہو وہ اپنی مرضی کے کھانے کہیں نہ کہیں سے ڈھونڈ ہی نکالتے ہیں اور پھر دوستوں، فیملی اور رشتے داروں کے ساتھ وہاں دعوتیں اڑا کر خوشی محسوس کرتے ہیں۔ جس طرح چٹ پٹے کھانوں کے شوقین موجود ہیں اسی طرح نمکین غذائوں کے شوقین بھی پائے جاتے ہیں، انھیں نمک سے تیار کی گئی ہر ڈش اچھی لگتی ہے یہاں تک کہ میٹھے کے آگے بھی وہ نمکین غذائوں کو اہمیت دیتے ہیں۔

شام میں نمکین غذائوں سے پرہیز کریں :
(avoid eating salty foods in the evenings)

٭ زیادہ نمک کا استعمال اور نمکین کھانوں سے پرہیز بھی ہائی بلڈ پریشر سے بچنے کے لیے اہم ہے ۔

٭ نمکین کھانا کھانے سے بہت حد تک ہائی بلڈپریشر سے بچا جاسکتاہے۔

٭ حالیہ تحقیقاتی رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جو لوگ شام کے اوقات میں نمکین کھانا کھاتے ہیں وہ صحت کے اعتبار سے توانا نہیں ہوتے۔ان پر بیماریوں کے حملےکا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔

٭ شام کے وقت اکثر لوگ کھانے میں سموسے، پکوڑے، کچوری، نمک پارےاور ایسی بہت سی نمکین چیزیں کھاتے ہیں جو وقتی طور پر تو بھوک تو مٹا دیتی ہیں لیکن صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہوتی ہیں۔

٭ نمکین غذائیں اور پروٹین گردے میں پتھری کے خطرناک عوامل ہیں۔

٭ بنیادی طور پر کیلشیم اور زیادہ مقدار میں نمکین غذائیں ہی پتھری کا باعث بنتی ہیں۔

٭ نمکین غذائیں میں نمک کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جس کی وجہ سے جسم کے خلیوں سے زیادہ مقدار میں مادہ خارج ہوتا ہے،اور جلد خشک ہونے کے ساتھ ساتھ جھریوں کا شکار بھی ہوجاتی ہے۔

٭ بہت سے لوگ نمکین گوشت بہت شوق سے کھاتے ہیں، ان کو یہ بات ذہن میں رکھنی چاہیے کہ اگر وہ پابندی سے اس پر عمل پیرا ہیں تو جلد کے حوالے سے وہ مسائل کا شکار ہوسکتے ہیں۔

٭ نمکین سوپ اور آلو کے چپس جس میں باہر سے ہی نمک جھڑتے ہوئے اکثر دکھائی دیتا ہے، جلد کو بے رونق اور روکھا بنا دیتا ہے۔ شام کے وقت یہ چیزیں زیادہ کھائی جاتی ہیں جو جلد اور صحت دونوں کے لیے کسی حد تک مضر ہیں۔