جلد اور بالوں کی خوبصورتی کے لیے کلونجی کے کمالات

0

کلونجی اس کے بیج اور اس کا تیل اپنے اندر جتنی شفا رکھتے ہیں شاید ہی کوئی پھل، جڑی بوٹی یا اور کسی شے میں اتنے فوائد پائے جاتے ہوں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے’’کلونجی استعمال کیا کرو کیونکہ اس میں موت کے سوا ہر بیماری کے لیے شفا ہے‘‘۔ کھانوں میں ذائقے کو پرلطف بنانے کے علاوہ کلونجی کے یہ سیاہ دانے انسانی صحت، جلد اور بالوں کے لیے انتہائی مفید مانے جاتے ہیں۔

اگر آپ جلد کو تروتازہ اور اپنے بالوں کو گھنا اور چمک دار دیکھنا چاہتی ہیں تو کلونجی کے بیجوں اور اس کے تیل سے فائدہ حاصل کریں، کلونجی کے تیل اور بیج مختلف طریقوں سے استعمال کیے جاتے ہیں جو جلد اور سر کے بالوں کے لیے بہت مفید ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔ زیتون، جلد اور صحت کے لیے حیرت انگیز پھل

کلونجی میں پائے جانے والے اجزا : (kalonji ingredients)

کلونجی میں وٹامنز، امینیو ایسڈز، پروٹینز، فیٹی ایسڈز ، آئرن، پوٹاشیم، کیلشیئم اور متعدد دیگر اجزاپائے جاتے ہیں۔
کلونجی کے بیجوں میں فاسفورس، فولاد اور کاربو ہائڈریٹ بھی پائے جاتے ہیں۔

کلونجی چہرے کی جلد کے لیے مفید : (kalonji benefits your skin)

٭ کلونجی کھانے سے بدن اور چہرے کی خشکی دور ہوجاتی ہے۔
٭ وہ لوگ جن کے بدن یا چہرے پر تل نکل آئے ہوں وہ پابندی سے کلونجی کا تیل استعمال کریں تو چہرے کے تل ختم ہوسکتے ہیں۔
٭ جلد پر ہونے والی خارش پر اگر کلونجی کا تیل لگایا جائے تو خارش بھی ختم ہوجاتی ہے اور جلد بھی سرخ نہیں ہوتی۔
٭ کلونجی کو باریک پیس کر گھی میں ملا کر چہرے پر لیپ کی صورت میں لگانے سے چہرہ صاف ہوجاتا ہے۔
٭ کلو نجی باریک پیس کر، سرکے میں ملا کر سونے سے پہلے چہرے پر لیپ کریں اور صبح چہرہ دھولیں، کیل مہاسے غائب ہوجائیں گے۔
٭ کلونجی کو توے پر بھون کر روغن مہندی میں ملا کر لگانے سے نہ صرف زخم بھر جاتے ہیں بلکہ اس کے نشان بھی باقی نہیں رہتے۔
٭ آدھا کھانے کا چمچ کلونجی کے تیل میں تین کھانے کے چمچ شہد اورآدھا چائے کا چمچ زیتون کا تیل مکس کر کے دن میں دو سے تین بار چہرے پر لگائیں، ایک ماہ کے اندر اندر چہرے کی تازگی بحال ہوجائے گی۔
٭ ایک کپ پائن ایپل جوس میں آدھا چائے کا چمچ کلونجی کا تیل ملا کے دن میں دو بار لیں۔ اسے ناشتے سے پہلے اور رات کھانے کے بعد استعمال کریں چہرے پر پڑنے والے کھڈے بھر جائیں گے۔

کلونجی بالوں کے لیے مفید : (kalonji benefits your hair)

٭ بالوں کو لمبا، گھنا اور چمک دار رکھنے کے لیے لیموں کے عرق کی سر میں مالش کریں، کچھ دیر کے بعد معیاری شیمپو سے بالوں کو صاف کرلیں، اس کے بعد سر پر کلونجی کے تیل کی مالش کریں، بال آپ کی مرضی کےمطابق حسین ہوجائیں گے۔

بالو ں کا گرنا : نیبو کے عرق سے سر کی اچھی طرح مالش کریں۔ منٹ کے بعد بالوں کو شیمپو سے دھو کراچھی طرح خشک کریں۔ پھر پورے سر پر کلونجی کے تیل کی مالش کریں۔ ایک ہفتہ تک روزانہ کے علاج سے بالوں کا گرنا بند ہوجاتا ہے۔

٭ کلونجی کے تیل میں زیتون کا تیل اور مہندی کا سفوف ملا کر اچھی طرح گرم کرلیں، ٹھنڈا ہونے پر اس تیل کو بالوں کی جڑوں میں اچھی طرح لگائیں، بال گرنے کا عمل رک جائے گا اور بالوں کی نشوونما شروع ہوجائے گی۔

٭ وقت سے پہلے بالوں کا سفید ہوجانا ہر کسی کے لیے پریشانی کا سبب ہوتا ہے، اس کا بہترین علاج کلونجی کا تیل ہے، کلونجی کے تیل کو سر میں پابندی سے لگائیں اور اگر ممکن ہو تو ایک یا دو دن تک لگا رہنے دیں، پھر صاف پانی سے سر اچھی طرح دھو لیں، ایک سے ڈیڑھ ماہ تک یہ عمل کریں، وقت سے پہلے سفید ہونے والے بال سیاہ اور مضبوط ہوجائیں گے۔