براؤزنگ زمرہ

اینٹی ایجنگ

بڑھاپے کا تصور ہی اکثر لوگوں خصوصاً خواتین کے لیے دل دہلادینے والا ہوتا ہے۔اپنی عمر سے کم دکھائی دینا اگرچہ تمام خواتین کی خواہش نہیںہوتی لیکن 90 فیصد خواتین اپنے دل میں یہ خواہش ضرور رکھتی ہیں۔اس بات سے انکار بھی ممکن نہیں کہ جب تک جِلد جواں جب تک شخصیت جواں۔اینٹی ایجنگ (anti-aging) کے لیے اکثر خواتین بڑی تگ و دو کرتی ہیں۔یہی وجہ ہے کہ عمر سے کم دکھائی دینے کا یہ شوق اور یہ جنون خواتین کوہر ناممکن کام کو ممکن بنانے پر مجبور کردیتا ہے۔پھل، پھول، قدرتی اجزا، غذا ، ان سب کے استعمال کے ساتھ ساتھ وہ بہترین کریم (best anti aging-careem) یا وہ دوا جو جلد کو جوان رکھے اور بڑھاپے کے اثرات سے بچائے اس کا استعمال خواتین کے لیے سب سے زیادہ ضروری سمجھا جاتا ہے۔خواتین چاہے کسی بھی ملک، کسی بھی شہر یا کسی بھی خطے کی ہوں، اپنی جلد اور اپنی جلد کی دلکشی کو قائم رکھنے کے لیے اینٹی ایجنگ کریم اور اینٹی ایجنگ ادویات اور چہرے کی ورزش (face exercises ) کا سہارا ضرور لیتی ہیں۔اسکن فینیٹی ویب کا مقصد بھی اسکن کے حوالے سے خواتین کو بہتر معلومات فراہم کرنا اور جدید تحقیقات سے آگاہ رکھنا ہے۔ویب پر موجود اینٹی ایجنگ بلاگ میں ا س سے متعلق آرٹیکل، اینٹی ایجنگ ٹپس (anti-aging tips) اور مضامین شائع کیے جاتے ہیں جو خواتین کو بڑھاپے میں جوان دکھائی دینے کے حوالے سے رہنمائی کرتے ہیں۔

خشک موسم اینٹی ایجنگ جلد کو متاثر کرتا ہے

سرد موسم کہنے کو تو بہت اچھا لگتا ہے، لوگ سردیوں کا انتظار کرتے ہیں، موسم انجوائے کرتے ہیں، گھومتے ہیں پھرتے ہیں مزے مزے کے کھانے اور خشک میوہ جات کھاتے ہیں لیکن وہ افراد خاص طور پر وہ خواتین جن کی جلد خشک ہوتی ہے سردی ان کے لیے ایک امتحان…

جسم عمر کے ساتھ کولیجن بنانا کم کردیتا ہے

انسان جیسے جیسے عمر کی منزلیں طے کرتا ہے اس کی جلد، ہڈیوں اور صحت پر اس کے اثرات ظاہر ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔ بچپن سے جوانی اور پھر بڑھاپے تک زندگی کے اس سفر میں انسانی صحت کے حوالے سے بہت سی تبدیلیاں واقع ہوتی رہتی ہیں۔ انسانی جسم اور…

زیادہ میٹھا بڑھاپے کو دعوت دیتا ہے

بڑھاپا اور موٹاپا، یہ دونوں وہ ہیں جن کا تصور ہی دہلا دیتا ہے۔ خاص طور پر خواتین کے لیے ان دونوں میں سے کسی ایک کا شکار ہونا باعث خوف اور باعث اضطراب ہوتا ہے۔ انسان جتنا زیادہ اپنی غذا کا خیال رکھتا ہے اتنا زیادہ تن درست اور جوان نظر آتا…

جواں جلد کا خفیہ راز

بوڑھا ہونے کا خیال ہی خواتین کو اندر سے مار دیتا ہے۔ خواتین چوں کہ اپنی عمر اور اپنے حسن کے معاملے میں بہت حساس ہوتی ہیں اور پھر عمر کے بڑھنے کے ساتھ ساتھ انھیں یہ خوف بھی کھائے جاتا ہے کہ اب عمر کی بڑھتی ہوئی رفتار کو کوئی نہیں روک سکتا۔…

بڑھتی عمر والوں کے لیے رات کا معمول کیا ہونا چاہیے

بڑھتی عمر کا خوف ان خواتین کے لیے زیادہ پریشانی کا سبب ہوتا ہے جو اپنی جلد کے حوالے سےحساس ہوتی ہیں۔ یہ حقیقت ہے کہ جیسے جیسے انسان کی عمر بڑھتی ہے چہرہ سب سے پہلے اس کی اطلاع دیتا ہے۔ چہرے کی جھریاں، ڈھلتی ہوئی جلد اور جلد کا روکھا پن اس…

بڑھتی ہوئی عمر کو چھپانے والا خاص پھل، کینو

جلد خواتین کی عمر کا راز کھولنے میں ایک لمحہ بھی نہیں لگاتی، یہی وجہ ہے کہ خواتین خود کو حسین اور کم عمر دکھائی دینے کی خواہش میں اپنی ساری توجہ جلد کی دیکھ بھال پہ مرکوز رکھتی ہیں۔ ہر وہ علاج، وہ گھریلو ٹوٹکا یا وہ پرہیز جو ان کے دائرہ…

گردن کی جھریاں عمر کا بھید کھولتی ہیں

گردن دھوپ کی شعاعوں، ہوا، گرمی اور سردی کا شکار ہوتی رہتی ہے، گردن کی جلد میں جھریاں (neck wrinkles) پڑ جاتی ہیں، نسیں نظر آنے لگتی ہیں اور کچھ امراض کی علامات ظاہر ہونے لگتی ہیں دراصل گردن کی یہی جھریاں عمر کا بھید کھولتی ہیں۔ کس عمر میں…

جلد کو جواں رکھنے کے لیے 7غذائی اجزا

جس طرح انسان اپنی ضروریات کی تکمیل کے لیے دن رات ایک کردیتا ہے اسی طرح وہ خواتین جو جلد کے مسائل سے دوچار ہوتی ہیں، خود کو حسین اورجلد کو جواں رکھنے کے لیے اپنی تمام توجہ خود پر مرکوز کردیتی ہیں۔ خواتین جلد کے بیرونی استعمال کی پروڈکٹس کی…

پانی – بڑھتی عمرکا بہتر حل

عمر کا بڑھنا (anti-aging) خاص طور پر خواتین کی عمر کا بڑھنا ان کے لیے ایسا ہے جیسے کوئی صدمہ۔ کہتے ہیں خواتین سے ان کی عمر بھی نہیں پوچھنی چاہیے یہ بات ان کو بہت ناگوار گزرتی ہے۔ آخر ایسا کیوں ہے ؟ یہ معما تو آج تک کوئی حل…

جھریوں سے نجات حاصل کرنے کے لیے 7اہم غذائیں

خواتین اپنے حسن کو نکھارنے میں کسی بھی علاج سے گریز نہیں کرتیں۔ ان کی جلد نازک اور حساس ہوتی ہے یہی وجہ ہے کہ وہ ہر اس علاج کو ترجیح دیتی ہیں جو ان کی جلد کے لیے سب سے اچھا ہو۔عمر کے بڑھنے کے ساتھ ساتھ جلد پر جھریاں (wrinkles) نمایاں ہونا…