سردیوں میں کیسا میک اپ کیا جائے؟

0

ہر موسم اپنی تبدیلی کے ساتھ کچھ ایسے مسائل بھی لے کر آتا ہے جس کا حل کبھی تو جلد مل جاتا ہے اور کبھی اس کے حل کی تلاش کے لیے ایک طویل وقت گزارنا پڑتا ہے۔ سرد ہوائیں جلد کو اندورنی اور بیرونی دونوں جانب سے خشک اور کھردرا بناتی ہیں۔جلد پر بہت زیادہ خشکی کی وجہ سے اس پر ایک تہہ جمع ہوجاتی ہے جو جھڑتی ہوئی نظر آتی ہے۔

جلد کی اس تہہ پر خارش محسوس ہونے لگتی ہے اور پھر بار بار کھجانے سے جہاں سکون میسر آتا ہے وہیں ناخن جلد پر اپنا اثر چھوڑ جاتے ہیں، جلد پر زخم نمایاں ہونے لگتے ہیں جو بدنما دکھائی دیتے ہیں۔ جلد کی خوبصورتی کو قائم رکھنے کے لیے میک اپ سب سے بہترین راستہ ہوتا ہے لیکن موسم سرما میں خواتین کو خشکی اور روکھے پن کی وجہ سے جلد پر میک اپ کے حوالے سے کچھ مسائل درپیش رہتے ہیں۔

اگر موسم سرما میں کچھ احتیاطی تدابیر اختیار کرلی جائیں تو میک اپ بھی دیر تک قائم رہ سکتا ہے اور جلد بھی نرم و ملائم اور دلکش دکھائی دیتی ہے۔

موسم سرما میں کیسا میک اپ (winter makeup look) کیا جائے؟

٭ سرد موسم میں میک اپ کے لیے رنگوں کا انتخاب شوخ اور چنچل ہونا چاہیے۔
٭ جیسے کہ رائل بلو، شوخ جامنی، ہلکا سرخ اور سبزاور فیروزی رنگ شامل ہیں۔
٭ قدرتی رنگ جیسے سیاہ، گہرا سرمئی اور نیلے رنگ کو سفید رنگ کے امتزاج کے ساتھ اختیار کیا جا سکتا ہے۔
٭ سرد موسم میں جس طرح شوخ رنگ اچھے لگتے ہیں اسی طرح ڈارک میک اپ بھی شخصیت کو نکھارتا ہے۔
٭ سردیوں میں میک اپ کرتے ہوئے فائونڈیشن کی مقدار زیادہ لگائی جائے تاکہ میک اپ دیر تک جلد پر قائم رہ سکے۔
٭ ٹھنڈی ہوائوں سے جلد کو بچانے کے لیے میک اپ سے پہلے موائسچرائزر کی مقدار بڑھا لیں۔
٭ لپ اسٹک کلرز لپ اسٹک میں میرون اور سرخ سردیوں کے رنگ شمار کیے جاتے ہیں۔
٭ آنکھوں کے میک اپ کے لیے سلور، سنہرا اور بھورا رنگ موسم سرما میں بہت جچتا ہے۔
٭ سردیوں کے موسم میں شام کے وقت منعقد کی جانے والی تقاریب میں میک اپ شیڈز اور لباس میں گہرے رنگوں کا انتخاب کریں ۔
٭ خاص طور پر کامدار لباس کے ساتھ گہرے رنگ کی لپ اسٹک حسن کو دوبالا کرتی ہے ۔
٭ ایسی خواتین جن کی جلد خشک اور روکھی ہے انھیں موسم سرما میں گلوسی میک اپ لُک رکھنے کی ضرورت ہے۔
٭ اکثر سردیوں میں خشکی کی وجہ سے ہونٹ خراب ہو جاتے ہیں اس لیے سردیوں میں ہمیشہ ڈارک اور گلوسی اسٹک استعمال کریں ۔